وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کلپ ورکش سے سنہری پرندے تک: بھارت کی خلاقیت کی ایک جھلک


یوم جمہوریہ کے لیے وزارت ثقافت کے ذریعہ پیش کی جانے والی شاندار جھانکی ’وراثت بھی، وکاس بھی‘ کے وزیر اعظم کے اصول سے متاثر ہے

Posted On: 22 JAN 2025 6:32PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزارت ثقافت کی جانب سے پیش کی گئی شاندار جھانکی بھارت کے ثقافتی تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار جشن ہے۔ وزیر اعظم کے ’وراثت بھی، وکاس بھی‘ کے اصول سے متاثر یہ جھانکی ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پائیدار ترقی کے وسیع امکانات کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z1R4.jpg

 

ثقافت کے سکریٹری جناب ارونیش چاولہ نے جھانکی کی اہمیت پر تبصرہ کیا:

"یوم جمہوریہ پر وزارت ثقافت کی جانب سے پیش کی جانے والی جھانکی ہمارے ملک کے تنوع، تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی کا جشن ہے۔ وزیر اعظم کے بنیادی اصول'وراثت بھی، وکاس بھی' سے متاثر یہ جھانکی 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا پیغام دیتی ہے۔

قدیم تمل موسیقی کا آلہ 'یادھ'، جو خوبصورتی سے کمہار کے پہیے پر رکھا گیا ہے، ہماری موسیقی کی روایت کی گہرائی اور تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔ دریں اثنا، حرکی کلپ ورکش، جو 'سنہری پرندے' میں تبدیل ہوتا ہے، تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی کی علامت ہے۔

ڈیجیٹل اسکرینیں فنون لطیفہ، ادب، فن تعمیر، ڈیزائن اور سیاحت کے تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ جھانکی ہر ہندوستانی کو اپنے ورثے پر فخر کرنے اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھانے کی دعوت دیتا ہے۔

جھانکی اہم جھلکیاں:

  1. کمہار کے پہیے پر رکھا یادھ: ایک قدیم تمل موسیقی کا آلہ، جو بھارتی موسیقی کی روایات کی گہرائی اور تسلسل کی علامت ہے۔
  2. حرکی  کلپ ورکش: تخلیقی صلاحیتوں سے معمور ایک متحرک ڈھانچہ جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور معاشی ترقی کی علامت 'سنہری پرندے' میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
  3. ڈیجیٹل اسکرینیں: دس ڈیجیٹل اسکرینیں جو تخلیقی شعبوں – جیسے جیسے پرفارمنگ آرٹس، ادب، فن تعمیر، ڈیزائن اور سیاحت کے تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZW4N.jpg

یہ جھانکی نہ صرف بھارت کے شاندار ماضی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ایک طاقتور اور تخلیقی مستقبل کا تصور بھی کرتا ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کرے اور ترقی کی راہ پر قدم بڑھائے،  اور ایک روشن، زیادہ جامع مستقبل کی راہ ہموار کرے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5515


(Release ID: 2095226) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi