نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے انڈمان اور نکوبار جزائر کے شری وجے پورم میں ایس اے آئی مرکز کا دورہ کیا

Posted On: 22 JAN 2025 6:14PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے انڈمان اور نکوبار جزائر میں شری وجے پورم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) مرکز کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے مقامی کھیل کود سہولتوں کا جائزہ لیا، کھیل کود کے دستیاب وسائل کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کیں، اور کھیل کود کے دیگر شعبوں میں مزید ترقی کے لیے نئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس دورے کا بنیادی مقصد کھیل کود کے شعبے میں مقامی پیشرفت کا جائزہ لینا اور  ایتھلیٹس کو بہتر سہولتیں اور تربیت فراہم کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا تھا۔ دورے کے دوران، وزیر کھڈسے نے اسپورٹس کامپلیکس، تربیتی مرکز، اور وہاں نوجوان ایتھلیٹوں کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کھیل کود کے شعبے میں اختراعات، اور کھیل کود ترقیات اور مستقبل کے منصوبوں میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TZQ7.jpg

انڈمان اور نکوبار جزائر میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دو اہم مراکز ہیں۔ یہ مراکز ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، فٹ بال، کایاکنگ، کینوئنگ، رووِنگ، اور ویٹ لفٹنگ جیسے کھیلوں میں تربیت فراہم کرتے ہیں۔ یہاں 150 سے زائد ایتھلیٹوں کو عمدہ سہولتوں تک رسائی حاصل ہے۔ وزیر کھڈسے نے ایتھلیٹوں سے بات چیت کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور انہیں 2036 اولمپکس میں بھارت کی متوقع شرکت کو لے کر ترغیب فراہم کی۔

دورے کے دوران، اسسٹنٹ ڈائرکٹر محترمہ دیباشمتا بال  سمیت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کے علاوہ دیگر کوچ حضرات اور کھیل کود کے شعبے کے نوجوان ایتھلیٹس بھی موجود تھے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5511


(Release ID: 2095218) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Marathi , Hindi