بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے (1) میجسٹی II پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ اے آئی لینارکو مڈکو لمیٹڈ ؛ اور (2) اشوک انڈیا اکویٹی انویسٹمنٹ پی ایل سی، نواما پرائیویٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اور انکریڈ گروتھ پارٹنرس فنڈ- I کے ذریعہ اے آئی لینارکو سے منجو شری ٹیکنوپیک لمیٹڈ میں کچھ قابل تبدیلی ڈیبنچر سے مجوزہ حصولیابی کو منظوری دی
Posted On:
21 JAN 2025 7:23PM by PIB Delhi
بھارت کی مسابقتی کمیشن نے (1) میجسٹی II پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ اے آئی لینارکو مڈکو لمیٹڈ ؛ اور (2) اشوک انڈیا اکویٹی انویسٹمنٹ پی ایل سی، نواما پرائیویٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اور انکریڈ گروتھ پارٹنرس فنڈ- I کے ذریعہ اے آئی لینارکو سے منجو شری ٹیکنوپیک لمیٹڈ میں کچھ قابل تبدیلی ڈیبنچر سے مجوزہ حصولیابی کو منظوری دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں اے آئی لینارکو مڈکو لمیٹڈ میں پوری ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کا میجسٹی II پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے حصول شامل ہے، جس کے نتیجے میں منجوشری ٹیکنو پیک لمیٹڈ (مجوزہ مجموعہ) میں اکثریتی ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کا بالواسطہ حصول ہوگا۔ اشوکا انڈیا ایکویٹی انویسٹمنٹ ٹرسٹ پی ایل سی، نوواما پرائیویٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اور انکریڈ گروتھ پارٹنرس فنڈ - I (اجتماعی طور پر، شریک سرمایہ کار) سے منجوشری ٹیکنو پیک لمیٹڈ میں لازمی کنورٹیبل ڈیبینچر حاصل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ مجوزہ شریک سرمایہ کاری کے لین دین اقلیتی سرمایہ کاری ہیں۔
میجسٹی II پرائیویٹ لمیٹڈ (میجسٹی II/ایکوائرر I)، ایک نوتشکیل شدہ خصوصی مقصد کی حامل گاڑی ہے، اور پی اے جی گروپ کی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔ پی اے جی گروپ ایشیا-پیسفک خطے پر مرتکز ایک سرکردہ متبادل سرمایہ کاری فرم ہے۔ پی اے جی کے پاس اس خطے میں کامیابی کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ ہے، جس کے پس پشت پی اے جی کی تین اہم حکمت عملیاں یعنی قرض اور منڈی، نجی اکویٹی اور حقیقی اثاثہ جات کے مرقع کارفرما ہیں۔
اشوکا انڈیا ایکویٹی انوسٹمنٹ ٹرسٹ (اشوکا انڈیا اکویٹی/ایکوائرر2) انگلینڈ اور ویلس میں ایک غیر معینہ مدت کے ساتھ شامل ایک بند شدہ سرمایہ کاری کمپنی ہے اور ایک سرمایہ کاری کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ اشوکا انڈیا ایکویٹی کی سرمایہ کاری کا مقصد طویل مدتی سرمائے کی قدر کو حاصل کرنا ہے، خاص طور پر ہندوستان میں درج سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے اور ہندوستان میں نمایاں موجودگی رکھنے والی کمپنیوں کی فہرست شدہ سیکورٹیز کے ذریعے۔ ایکرون ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ سرمایہ کاری مینیجر ہے اور وہائٹ اوک کیپٹل پارٹنرس پرائیویٹ لمیٹڈ (سنگاپور) (وہائٹ اوک کیپٹل)اشوکا انڈیا ایکویٹی کا سرمایہ کاری مشیر ہے۔
نوواما پرائیویٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (نوواما/ایکوائرر3) (اپنے سرمایہ کاری منیجر نوواما اے ایم ایل کے توسط سے کام کرتے ہوئے) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے ساتھ زمرہ- II متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) کے طور پر درج رجسٹر ہے۔ انویسٹمنٹ منیجر، نوواما اے ایم ایل ڈسکریشنری پورٹ فولیو مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس)، نان ڈسکریشنری پی ایم ایس اور صلاح کار خدمات فراہم کرتا ہے۔
انکریڈ گروتھ پارٹنرس فنڈ – I (آئی جی پی ایف- I/ ایکوائرر4) انکریڈ الٹرنیٹو آپرچیونٹیز ٹرسٹ (آئی اے او ٹی) کے تحت ایک اسکیم ہے اور اسے سیبی کے ساتھ زمرہ II اے آئی ایف کے طو رپر درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ آئی جی پی ایف- I کا انویسٹمنٹ منیجر انکریڈ الٹرنیٹو انویسٹمنٹ ہے۔ آئی جی پی ایف- I اعلیٰ کوالٹی والے نجی کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری کرتا ہے: (1) صارف (2) بینکنگ، مالی خدمات اور بیمہ؛ (3) تکنالوجی اور (4) کاروباری عنصر۔
اے آئی لینارکو مڈکو لمیٹڈ (اے آئی لینارکو / ٹارگیٹ 1) ایڈوینٹ انٹرنیشنل گروپ کی قبرص میں قائم سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔
منجوشری ٹیکنو پیک لمیٹڈ (منجوشری/ٹارگیٹ 2) بھارت میں سخت پلاسٹک ڈبہ بند مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم جلد ہی پیش کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5471
(Release ID: 2094972)
Visitor Counter : 6