وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے اسکریم جیٹ انجن کا گراؤنڈ ٹسٹ کیا

Posted On: 21 JAN 2025 6:38PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری(ڈی آر ڈی ایل)، حیدرآباد میں واقع ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی لیبارٹری نے ایک طویل مدتی سپرسونک کمبشن ریم جیٹ یا اسکریم جیٹ سے چلنے والی ہائپرسونک ٹیکنالوجی تیار کرنے میں پہل کی ہے۔ ڈی آر ڈی ایل نے حال ہی میں ان ٹیکنالوجیز کو تیار کیا ہے اور ہندوستان میں پہلی بار 120 سیکنڈز کے لیے جدید ترین ایکٹیو کولڈ اسکریم جیٹ کمبسٹر گراؤنڈ ٹسٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کامیاب زمینی  تجربہ  اگلی نسل کے ہائپرسونک مشنوں کو تیار کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

A machine with many tubesDescription automatically generated with medium confidence

ہائپرسونک میزائل جدید ہتھیاروں کی ایک کلاس ہے جو میچ 5 سے زیادہ رفتار سے سفر کرتی ہے یعنی آواز کی رفتار سے پانچ گنا یا 5,400 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے۔ یہ جدید ہتھیار موجودہ ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نظرانداز کرنے اور تیز رفتار اور زیادہ اثر والے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ، روس،  ہندوستان اور چین سمیت کئی ممالک فعال طور پر ہائپرسونک ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہیں۔ ہائپرسونک گاڑیوں کی کلید اسکریم جیٹ  ہیں، جو ہوا میں سانس لینے والے انجن ہیں جو کسی بھی حرکت پذیر پرزوں کو استعمال کیے بغیر سپرسونک رفتار سے  لانچنگ کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC25O8G.PNG

اسکریم جیٹ کمبسٹر کے زمینی ٹسٹ نے کئی قابل ذکر کامیابیوں کی نمائش کی، جس سے ہائپرسونک وہیکلز میں آپریشنل استعمال کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا، جیسے کامیاب اگنیشن اور مستحکم  لانچنگ۔ اسکریم جیٹ انجن میں اگنیشن 'طوفان میں موم بتی کو روشن رکھنے' جیسا ہے۔ اسکریم جیٹ کمبسٹر ایک جدید شعلہ استحکام کی تکنیک کو شامل کرتا ہے جو 1.5 کلومیٹر فی سیکنڈ سے زیادہ ہوا کی رفتار کے ساتھ کمبسٹر کے اندر مسلسل شعلہ زن رکھتا ہے۔ اسکریم جیٹ انجن کنفیگریشن پر پہنچنے میں بہت سے نئے اور امید افزا اگنیشن اور شعلہ پکڑنے کی تکنیکوں کا بہت سے زمینی ٹسٹوں کے ذریعے مطالعہ کیا گیا ہے۔ ایڈوانسڈ کمپیوٹیشنل فلیوڈ ڈائنامکس (سی ایف ڈی) سمولیشن ٹولز ان کی تشخیص اور کارکردگی کی پیشین گوئی کے لیے استعمال کیے گئے۔

ڈی آر ڈی ایل اور صنعت کی طرف سے مشترکہ طور پر ہندوستان میں پہلی بار اینڈوتھرمک اسکریم جیٹ ایندھن کی مقامی ترقی اس پیش رفت کا مرکز ہے۔یہ  ایندھن ٹھنڈک میں نمایاں بہتری اور اگنیشن میں آسانی کے دوہرے فوائد پیش کرتا ہے۔ ٹیم نے صنعتی پیمانے پر ڈی آر ڈی ایل کی سخت ایندھن کی ضروریات کو حاصل کرنے کے لیے ایک خصوصی مینوفیکچرنگ عمل تیار کیا گیاہے۔

ایک اور اہم کامیابی ،  جدید ترین تھرمل بیریئر کوٹنگ (ٹی بی سی) کی ترقی ہے جسے ہائپرسونک پرواز کے دوران پیش آنے والے انتہائی درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی ایل اور ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) لیبارٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ایک نیا جدید سیرامک ​​ٹی بی سی ہے،  جس میں اعلیٰ تھرمل مزاحمت ہے اور جو اسٹیل کے پگھلنے کے مقام سے آگے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسکریم جیٹ انجن کے اندر کوٹنگ کو خاص جمع کرنے کے طریقے استعمال کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے جو ان کی کارکردگی اور لمبی عمر کو بڑھاتے ہیں۔ مستحکم  لانچنگ، بہتر کارکردگی اور اعلی درجے کی تھرمل مینجمنٹ میں مظاہرے کی صلاحیتوں کے ساتھ، یہ پیش رفت اگلی نسل کے ہائپرسونک مشنز کے لیے مرحلہ طے کرتی ہے۔

مرکزی  وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب اسکریم جیٹ انجن کے گراؤنڈ ٹسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او اور صنعتی دنیا کی تعریف و ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اگلی نسل کے ہائپرسونک مشن کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈی آر ڈی ایل ٹیم اور صنعت کو مستحکم  لانچنگ ، بہتر کارکردگی  اور جدید تھرمل مینجمنٹ ٹسٹ میں بہترین  صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.5464


(Release ID: 2094906) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Telugu