عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
’’این سی جی جی نے انٹرنشپ پروگرام : حکمرانی اور پالیسی ریسرچ میں عمدگی کو آگے بڑھانا‘‘کے چوتھے بیچ کا آغاز کیا
’’گہری تحقیق کے ذریعے اہم گورننس (حکمرانی)اور پالیسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انٹرنز کو بااختیار بنانا‘‘
Posted On:
21 JAN 2025 4:47PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کو 20 جنوری 2025 کو اپنے انٹرنشپ پروگرام کے چوتھے بیچ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ایک سخت انتخابی عمل کے بعد، ستمبر اور اکتوبر 2024 کےمہینے میں موصول ہونے والی 1,438 درخواستوں کے حیران کن مجموعے میں سے 16 نمایاں امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ منتخب امیدوار ہندوستان کے متنوع علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور قابل ستائش تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت کے مالک ہیں۔
منتخب انٹرنز کا تعلق قومی اور بین الاقوامی شہرت کے اعلیٰ اداروں سے ہے جن میں یونیورسٹی آف برمنگھم، یونیورسٹی آف ناٹنگھم، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی گوہاٹی، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز، جامعہ ہمدرد یونیورسٹی، مدراس اسکول آف اکنامکس، پانڈیچیری یونیورسٹی، پریزیڈنسی یونیورسٹی، لکھنؤ یونیورسٹی، اور ڈاکٹر بی آر۔ امبیڈکر یونیورسٹی، نئی دہلی و دیگرشامل ہیں۔
یہ قلیل مدتی انٹرنشپ پروگرام، جو کم از کم 8 ہفتوں سے اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک کے دورانیہ پر محیط ہے، ان باصلاحیت افراد کو حکمرانی کے اہم چیلنجوں اور پالیسی پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے عملی طور پر آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ممتاز سرپرستوں اور مضامین کے ماہرین کی رہنمائی میں، انٹرنز گورننس سے متعلق مختلف امور کی گہرائی سے جانچ میں مشغول ہوں گے۔
انٹرنز کے اس چوتھے بیچ کی تحقیقی توجہ حکومتی اور پالیسی کے اہم مسائل پر مرکوزہے۔ ان کے متنوع توجہ کے میدانوںمیں شامل ہیں:
- پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی): اس کی ضرورت، حیثیت اور اثر کا اندازہ۔
- ہندوستان میں صنفی ادائیگی کا فرق - ایک جامع مطالعہ۔
- بچوں پر مشتمل موثر گورننس کے لیے کمیونٹی انٹیگریشن کی پالیسیاں۔
- پائیدار، مالی طور پر قابل عمل، اور موثر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پی پی پیز کو بہتر بنانا: ہندوستانی شہروں کا جامع تجزیہ۔
- ہندوستان میں خوراک سلامتی کا از سر نو تصور کرنا: عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ای ایس اے) میں نظامی خلاء کو دور کرنے کے لیے یو این ڈی پی کی صلاحیت کے نقطہ نظر کا فائدہ اٹھانا۔
- زیادہ چربی، نمک، اور شوگر (ایچ ایف ایس ایس) کے مواد کا تجزیہ کرنا اور ہندوستان میں ڈبہ بند خوراک مصنوعات کی تعمیل کے دعوے: ایک ریگولیٹری تناظر۔
- دیہی برادریوں میں تعلیم کی رسائی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا کے تجزیات سے فائدہ اٹھانا۔
- ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ڈیجیٹل گورننس اور شہریوں کو بااختیار بنانا۔
- ہندوستان میں گڈ گورننس پر سیووٹم ماڈل کے نفاذ اور اثرات کا جائزہ: شہری پر مرتکزپبلک ایڈمنسٹریشن پر ایک مطالعہ۔
- ورثہ کے انتظام اور پائیدار سیاحت کی ترقی میں پالیسی تجزیہ۔
- ماحولیاتی لچک کے لیے گورننس کو بڑھانا: صاف توانائی اور پائیداری کے لیے ایک پالیسی فریم ورک۔
- لوکل گورننس میں ہیریٹیج رسک مینجمنٹ پالیسیوں کی ترقی (بھارتی ریاست بہار کے تناظر میں)۔
- خواتین کی صحت، وقار، اور مواقع پر پانی کی کمی کا اثر: دیہی علاقوں میں چیلنجز۔
- تعلیم میں صنفی مساوات: عالمی اور قومی پالیسیوں کی تاثیر کا تجزیہ۔
- پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹریفیکیشن کے لیے ایف اے ایم ای پالیسیوں کا جائزہ: ہندوستان میں شہری نقل و حرکت کے لیے۔
- سرکاری اسکولوں کے سیکھنے کے نتائج پر انفراسٹرکچر اور اساتذہ کی دستیابی کے اثرات کا تجزیہ۔
- بچوں کو جنسی جرائم سے بچانے کے لیے قانونی اور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانا: قومی انسانی سرمائے کی حفاظت کا راستہ۔
انٹرنشپ پروگرام کی تکمیل کے بعد، ہر انٹرن اپنے منتخب کردہ موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کرے گا۔ یہ کاغذات پالیسی سفارشات کے لیے حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو بھیجے جائیں گے۔ مزید برآں، تحقیقی مقالات کو ایک مجموعہ میں مرتب کیا جائے گا، جسے این سی جی جی کی ویب سائٹ پر عوام کے لئے قابل رسائی بنایا جائے گا۔
اس انٹرن شپ کے ذریعے، این سی جی جی نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور عوامی انتظامیہ اور پالیسی کی تشکیل میں بہترین کارکردگی کے حصول کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی میں اچھی حکمرانی کے اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
****
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5458
(Release ID: 2094853)
Visitor Counter : 20