قبائیلی امور کی وزارت
دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے تحت قومی قبائلی صحت کانکلیو 2025– قبائلی برادریوں کے لیے جامع ہیلتھ کیئرکافروغ
Posted On:
21 JAN 2025 3:21PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود(ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) کے اشتراک سے 20 جنوری 2025 کو بھارت منڈپم ، نئی دہلی میں نیشنل ٹرائبل ہیلتھ کانکلیو 2025 کا انعقاد کیا ۔ یہ تاریخی پروگرام دھرتی ابا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے تحت کی جانے والی اہم پہل ہے ، جس کا مقصد ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو درپیش صحت اور تندرستی کی بنیادی مشکلات سے نمٹنا ہے ۔
ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو اکثر جغرافیائی لحاظ سے دورافتادہ علاقوں ، سماجی و اقتصادی کمزوریوں اور گہرے اثرات والی ثقافتی روایات کی وجہ سے صحت کی نگہداشت کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ عوامل صحت کی نگہداشت تک رسائی اورفلاحی اسکیموں کے نتائج میں نمایاں عدم مساوات کا سبب بنتے ہیں ، جس کے لیے خصوصی توجہ اور حلول کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ان مشکلات کے ازالے کے لئے حکومت ہند نے متعدد انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ ان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے نیشنل سیکل سیل ایلیمینیشن مشن کا آغاز بھی شامل ہے ، جس کا مقصد 2047 تک سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کا ہدف ہے ۔ اس مشن کی تکمیل کی خاطر قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی علاقوں میں مجموعی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے دھرتی ابا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے تحت متعدد اقدامات شروع کئے ہیں ۔
قبائلی صحت کی نگہداشت کے شعبے میں کی جانے والی کلیدی کوششیں اور اقدامات:
قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) نے وزارت صحت اورخاندانی بہبود ، ایمس اور دیگرمتعلقہ فریقوں کے اشتراک سے درج ذیل متعدد اقدامات شروع کیے ہیں:
- بھگوان برسا منڈا چیئرآف ٹرائبل ہیلتھ اینڈہیماٹولوجی: ایمس دہلی میں قائم کی جانے والی یہ چیئر قبائلی صحت کے موضوع پر تحقیق اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کثیر شعبہ جاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے ۔
- قابلیت کے مراکز (سی او سی): 14 ریاستوں میں 15 سی او سی کو منظوری دی گئی ہے تاکہ قبائلی آبادیوں میں پائی جانے والی جینیاتی بیماری سیکل سیل انیمیا کی جدیدترین اور قبل از پیدائش تشخیص کو یقینی بنایا جا سکے ۔
- باہمی تال میل کا نقطہ نظر: ایم او ٹی اے صحت کی نگہداش کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے واسطے وزارت صحت اورخاندانی بہبود ، وزارت آیوش ، ایم او اے ڈبلیو سی ڈی ، این ایچ ایم ، ایمس ، سی او سی ، آئی سی ایم آر ، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ، غیرسرکاری تنظیموں ، اور ریاستی قبائلی بہبود کے محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔
نیشنل ٹرائبل ہیلتھ کانکلیو 2025 میں صحت اور خاندانی بہبود ،بہبودی خواتین واطفال ، آیوش ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارتوں کے عہدیداروں ، ریاستی حکومت کے سینئر اہلکاروں ، این ایچ ایم کے نمائندوں ، ایمس کے ڈائریکٹرز ، قبائلی صحت کے ماہرین ، ممتاز اداروں ، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر سمیت اہم متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کیاگیا ۔ اس پروگرام میں قبائلی صحت کی نگہداشت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے منصوبہ جاتی مداخلت ، عمل پر مبنی تحقیق ، اور اصلاحاتی اقدامات کے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
کانکلیو کے مقاصد:
- قبائلی علاقوں میں صحت کی نگہداشت کی فراہمی کے جدید ماڈل دریافت کرنے کے لیے مباحثوں کے انعقادکی سہولت ۔
- پالیسی کی مداخلتوں اور تحقیق کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی ۔
- صحت کی خاطرعلاج طلب کرنے کے رواج کو بڑھانے کے لیے ثقافتی لحاظ سے موزوں صحت کی حکمت عملیوں کومتعارف کرنا ۔
- صلاحیت سازی ، کمیونٹی کی شمولیت اور نگرانی کے طریقہ کار کے ذریعے صحت کی نگہداشت کے نظام کو مضبوط بنانا ۔
- قبائلی علاقوں میں صحت کی نگہداشت تک رسائی اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے جامع ایکشن پلان کی تیاری۔
افتتاحی اجلاس کی اہم جھلکیاں:
کانکلیو کا افتتاح قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوئل اورام نے وزیر مملکت (ٹی اے) جناب درگا داس اویکے ،وزارت قبائلی امور کے سکریٹری جناب وبھو نائر اور ایمس دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم سرینیواس کی موجودگی میں کیا ۔
ملک بھر سے 400 سے زیادہ مندوبین نے کانکلیو میں شرکت کی ، جن میں ایمس ناگپور کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) پرشانت پی جوشی ؛ ایمس دیوگڑھ اور ایمس پٹنہ کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) سوربھ وارشنے ؛ ایمس بھونیشور کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) آشوتوش بسواس ؛ ایمس گوہاٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر (کرنل) اشوک پورانک ؛ ایمس کلیانی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) رامجی ، اوروزارت قبائلی امور کے جوائنٹ سکریٹری جناب ٹی روموان پائیٹے شامل تھے ۔
پروگرا م کے دوران ایٹیولوجی اسٹڈی انجام دینے کے لئے اڈیشہ میں ایک قبائلی بلاک کو گود لینے ، صحت کے حالات پر فیلڈ ریسرچ کرنے اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزارت قبائلی امور اور ایمس دہلی کے درمیان لیٹر آف انٹنٹ کا تبادلہ کیا گیا ۔
افتتاحی سیشن کے بعد مختلف مخصوص موضوعات پر تفصیلی بحثوں کا انعقاد کیاگیا:
کانفرنس میں درج ذیل موضوعات پر گہری بحث کی نشستیں منعقد کی گئیں:
- صحت کے نظام کی مضبوطی: ٹیلی میڈیسن، موبائل میڈیکل یونٹس، اور صلاحیت سازی کی دریافت۔
- روایتی معالجین: مقامی مروجہ علم کے نظاموں کو مرکزی دھارے کی صحت کی نگہداشت میں شامل کرنا۔
- تغذیہ اور نوجوانوں کی صحت: نقص تغذیہ، تولیدی صحت، اور روایتی غذائی طریقوں پر بات چیت۔
- بیماریوں پرمرکوز مخصوص مداخلتی اقدامات: سیکل سیل کی بیماری، نشے کی لت، اور دماغی صحت پر توجہ مرکوز کرنا۔
- ثقافتی حساسیت: روایتی طرز زندگی کے ساتھ بہتر صحت کے نتائج کو متوازن بنانا۔
متوقع نتائج:
- قبائلی علاقوں میں صحت کی خدمات کو بہتربنانے کے لیے اسٹریٹیجک روڈ میپ۔
- روایتی معالجین اور مروجہ طریقوں کو رسمی صحت کے نظام میں ضم کرنا۔
- تغذیہ پر مرکوز اقدامات کے ذریعے نقص تغذیہ کا مقابلہ کرنا اور نوعمربچوں کی صحت کو فروغ دینا۔
- نایاب بیماریوں، نشے کی لت، اور دماغی صحت کے مسائل کے لیے ہدف بند مداخلتی اقدامات۔
- کمیونٹی کی شرکت اور ٹیکنالوجی کے انضمام کے ذریعہ عوامی صحت کے ڈھانچے کو مستحکم کرنا۔
قومی قبائلی صحت کانکلیو 2025 حکومت ہند کی طرف سے قبائلی برادریوں کی ہمہ گیر ترقی کے عزم کا اہم سنگ میل ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کی قبائلی ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے باہمی تال میل، اختراعی طریقوں اور شمولیت کے ذریعے پائیدار صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
********
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
UNO: 5454
(Release ID: 2094835)
Visitor Counter : 13