مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی (ٹی آر اے آئی)  نے اسپیکٹرم پر ایس اے ٹی آر سی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Posted On: 21 JAN 2025 11:20AM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے چیئرمین جناب انل کمار لاہوٹی نے آج ایشیا پیسفک ٹیلی کمیونی کیشن (اے پی ٹی) کے سکریٹری جنرل جناب  مسانوری کونڈو کی موجودگی میں، اسپیکٹرم پر ساؤتھ ایشین ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹرز کونسل (ایس اے ٹی آر سی) ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس تین روزہ ورکشاپ میں ایس اے ٹی آر سی کے رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے مندوبین، ورکنگ گروپ کے اراکین، صنعت کے ماہرین، بہت سے سرکاری محکموں کی نمائندگی کرنے والے مندوبین وغیرہ شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کا انعقاد ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی نے کیا ہے اور اس کی میزبانی ٹیلی کام ریگولیٹری آف انڈیا نے ہندوستان کے گوا میں واقع  ہلٹن کے  ہوٹل ڈبل ٹری میں کی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد تیزی سے ترقی پذیر ٹیلی کمیونی کیشن کے منظر نامے میں موثر اسپیکٹرم مینجمنٹ کی اہم اہمیت پر توجہ دینا ہے۔

2- اسپیکٹرم پر ایس اے ٹی آر سی ورکشاپ سے اسپیکٹرم کے انتظام کے کلیدی مسائل کے بارے میں شرکاء کے درمیان افہام و تفہیم پیدا ہونے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ایس اے ٹی آر سی ورکنگ گروپ کے لیے قابل عمل رہنما اصول ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  ورکشاپ کا مقصد رکن ممالک اور صنعت کے ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے، جس سے اسپیکٹرم کے موثر استعمال کے لیے بہترین طریقوں اور حکمت عملیوں کی ترقی ہوتی ہے۔

3- افتتاحی سیشن کا آغاز ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی کے سیکریٹری جنرل جناب  مسانوری کونڈو کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، اس وژن کی حمایت کرنے کے لیے اے پی ٹی کے عزم پر زور دیا اورا سپیکٹرم وسائل کے موثر انتظام میں علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

4- ان کے بعد،ا سپیکٹرم پر ایس اے ٹی آر سی ورکنگ گروپ کے سربراہ جناب عبدالقیوم نے ریگولیٹرز کو درپیش چیلنجوں اور اسپیکٹرم کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

5- افتتاحی خطاب کے دوران  ٹرائی کے  چیئرمین جناب انل کمار لاہوٹی، نے آج کے ڈیجیٹل ماحول میں موثرا سپیکٹرم مینجمنٹ کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیلی کام شعبہ  اختراعات اور بااختیار بنانے میں سب سے آگے ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہا ہے اور ایسے حل فراہم کرتا ہے جو زندگی کے معیار کو بڑھاتے ہیں۔ ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ایس اے ٹی آر سی نے اپنے ایکشن پلان کے حصے کے طور پر اسپیکٹرم پر ایک ورکنگ گروپ قائم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ورکشاپ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اسپیکٹرم کی تقسیم اور پالیسی کی ترقی کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ تعاون کو فروغ دینے اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے، یہ تقریب ریگولیٹری صلاحیت کو بڑھانے، سرحد پار تعاون کو مضبوط بنانے اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں پائیدار ترقی کی حمایت کرے گی۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپیکٹرم کا موثر انتظام محض مختص کرنے سے متعلق نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے بارے میں ہے، جہاں اختراعات پروان چڑھ سکے، کنیکٹی ویٹی عالمی طور پر قابل رسائی ہو اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ ان کی بصیرت نے تمام حاضرین کے لیے ایک مثبت لہجہ قائم کیا ،تاکہ وہ فعال طور پر اپنی  معلومات اور تجربات کا اشتراک کریں اور زیادہ مربوط مستقبل کے لیے جنوبی ایشیا میں ٹیلی  مواصلات کے ضوابط  کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی عزم کو تقویت بخشی۔

6-افتتاحی سیشن کا اختتام  ٹرائی کے سکریٹری جناب اتل کمار چودھری   کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا، جس میں انہوں نے تمام معززین اور شرکاء کا ان کی شاندار موجودگی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جناب چودھری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آنے والے اجلاسوں کے دوران ہونے والی بات چیت سے باہمی تعاون اور شراکت داری کا جذبہ قائم ہوگا۔ انہوں نے اے پی ٹی اور ٹرائی  کی آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس طرح کے ایک ممتاز گروپ کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آنے والے سیشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ ان کی اجتماعی معلومات ملک میں ٹیلی مواصلات کے ضوابط کے مستقبل کو تشکیل دینے میں زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔

7- مزید کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب یتندر اگروہی، ایڈوائزر (ایڈمن/آئی آر) سے advadmn[at]trai[dot]gov[dot]in  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_8785K0Y4.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_88150KNF.JPG

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_8827TFSX.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_866681FY.JPG

*********

 

 

 

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.5449


(Release ID: 2094747) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil