الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
’انٹیٹی لاکر‘:الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے تیار کردہ ہموار کاروباری دستاویز کے نظم کا ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر
بر وقت دستاویز تک رسائی، 10 جی بی کی کلاؤڈ اسٹوریج اور اضافی بوجھ کو کم کرنے، کارروائیوں کو تیز کرنے اور کاروباری اداروں کی کارکردگی کو تقویت دینے کے لیے ڈیجیٹل دستخط کےذریعے توثیق
Posted On:
20 JAN 2025 5:51PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت نیشنل ای - گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے انٹیٹی لاکر تیار کیا ہے، جو ایک جدید ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے کاروباری اداروں/تنظیموں کے دستاویزات کے نظم اور تصدیق کی کارروائی میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کاروباری اداروں کے لیے کلاؤڈ سولیوشن کی پیشکش
انٹیٹی لاکر ایک محفوظ اور کلاؤڈ پر مبنی حل ہے جو بڑی تنظیموں، کارپوریشنوں، خورد، چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز)، ٹرسٹ، اسٹارٹ اپس اور سوسائٹیوں سمیت مختلف طرح کے اداروں کے دستاویزات کی اسٹوریج، شیئرنگ اور تصدیق کو آسان بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملک کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کا ایک اہم جزء ترکیبی ہے، جو ڈیجیٹل گورننس اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے مرکزی بجٹ2024-25 کی ویژن کے عین مطابق ہے۔
انٹیٹی لاکر کو مضبوط تکنیکی فریم ورک پر بنایا گیا ہے جو متعدد حکومتی اور ریگولیٹری نظاموں کے ساتھ مربوط ہے،جس کے ذریعے درج ذیل سہولتیں پیش ہوتی ہیں:
- سرکاری ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کے ذریعے دستاویزات تک بروقت رسائی اور تصدیق
- حساس معلومات کے محفوظ اشتراک کے لیے رضامندی پر مبنی طریقہ کار
- احتساب کو یقینی بنانے کے لیے آدھار سے تصدیق شدہ کردار پر مبنی رسائی کا نظم
- دستاویزات کے محفوظ نظم کے لیے 10 جی بی کی انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج
- دستاویزات کی توثیق کے لیے قانونی طور پر مجاز ڈیجیٹل دستخط
ان خصوصیات کو یکجا کر کے، پلیٹ فارم کا مقصد انتظامی بوجھ کو کم کرنا، پروسیسنگ کے اوقات میں تخفیف کرنا اور کاروباری اداروں کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔
انٹیٹی لاکر کے فوائددرج ذیل ہیں:
- شراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں کے ساتھ دستاویزات کے اشتراک اور رسائی کو ہموار بناتا ہے
- اندرونی خصوصیات سے ضوابط اور رپورٹنگ کے تقاضوں کی پابندی کرنے میں آسانی ہوتی ہے
- دستاویزات سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کا سراغ لگا کر احتساب کو یقینی بنایا جاتا ہے
- انتظامی اوور ہیڈ کو کم کرنے کے لیے اسٹوریج اور سکیورٹی کو مضبوط کرتا ہے
- دستاویزات کی پروسیسنگ کے اوقات اور کام کاج کی رکاوٹوں میں تخفیف ہوتی ہے
سرکاری اداروں کے ساتھ ہموار انضمام
وزارت برائے کارپوریٹ افیئرز، گڈز اینڈ سروسز ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) اور دیگر ریگولیٹری اداروں جیسے حکومتی نظاموں کے ساتھ انٹیٹی لاکر کے ہموار انضمام سے کاروباری اداروں کو اہم دستاویزات تک فوری رسائی فراہم ہوتی ہے۔ اس ربط سے آسان تعمیل کے عمل کو آسان بنایا جاتا ہے اور دستاویز کے موثر نظم کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
پلیٹ فارم سے درج ذیل مختلف استعمال کے امور کی حمایت ہوتی ہے:
- پروکیورمنٹ پورٹل پر وینڈر کی تصدیق
- ایم ایس ایم ایزکے لیے قرض کی درخواستوں پر کارروائی میں تیزی
- ایف ایس ایس اے آئی کے اصول کی تعمیل کے دستاویز
- جی ایس ٹی این، ایم سی اے اور ٹینڈرنگ کے عمل میں رجسٹریشن کے دوران وینڈر کی تصدیق
- منظم کارپوریٹ کی سالانہ فائلنگ
محض ایک تکنیکی اختراع نہیں
ایم ای آئی ٹی وائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ انٹیٹی لاکر محض ایک تکنیکی اختراع سے بڑھ کر ہے۔ یہ وہ اسٹریٹجک اقدام ہے جو انتظامی خامیوں کو کم کرنے، پیداوری صلاحیت کو متحرک کرنے اور کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع کھولنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور موثر کاروباری ماحول پیدا کرنے کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ضمن میں انٹیٹی لاکر پیچیدہ انتظامی مشکلات کو حل کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے اختراعی استعمال کانمونہ پیش کرتا ہے۔ اس کا مرحلہ وار نفاذ کے تحت مزید سرکاری پلیٹ فارمز اور ایجنسیوں کے ساتھ بتدریج انضمام کے اقدامات ہوں گے۔
کاروباری اداروں،انضباطی محکموں اور دیگر متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آپریشنل کارکردگی اور اصولوں کی تعمیل کو بہتر کرنے کے لئے اس انقلابی ڈیجیٹل حل کو اپنائیں۔
انٹیٹی لاکر کو اس لنک پر ملاحظہ کریں: https://entity.digilocker.gov.in/
مزید تفصیلات کے لیے ای-میل پر رابطہ کریں: partners@digitallocker.gov.in
*************
(ش ح ۔م ش ع۔ع د(
U. No. 5427
(Release ID: 2094590)
Visitor Counter : 13