کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایل آئی اسکیم کے تحت تیسرے مرحلے میں 3516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے کے ساتھ وائٹ گڈز (اے سیز اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے 24 کمپنیوں کا انتخاب
اٹھارہ نئی کمپنیوں نے 2,299 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے اور پی ایل آئی اسکیم کے تحت موجودہ 6مستفیدکمپنیوں نے 1217 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا
پندرہ اے سی کمپنیاں 3260 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، جبکہ 9 ایل ای ڈی کمپنیاں 256 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی
وائٹ گڈس (اے سیز اور ایل ای ڈیز) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 84 کمپنیاں 10,478 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے کے لیے تیار ، جس کے نتیجے میں اسکیم کی مدت کے دوران 1,72,663 کروڑ روپے کی مصنوعات تیار ہوں گی
Posted On:
20 JAN 2025 12:20PM by PIB Delhi
تیسرے مرحلے میں کل 24 مستفیدین 3,516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ، پی آئی ایل اسکیم پورے ہندوستان میں اے سیز اور ایل ای ڈی لائٹس کے اجزاء کی پیداوار کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ پروڈکشن لنکڈ انشینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے آن لائن ایپلی کیشن ونڈو کے تیسرے دور میں، کل 38 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے عارضی طور پر 18 نئی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں ایئر کنڈیشنرز کے اجزاء کے 10 مینوفیکچررز اور ایل ای ڈی لائٹس کے 8 مینوفیکچررز شامل ہیں، جن کی وعدہ سرمایہ کاری 2,299 کروڑ روپے ہے۔
اس کے علاوہ، 6 موجودہ پی ایل آئی مستفیدین کو 1,217 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کا عہد کرتے ہوئے، اعلی سرمایہ کاری کے زمروں میں اپ گریڈ کرنے کے لیے عارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
دو موجودہ درخواست دہندگان سمیت 13 درخواست دہندگان کو جانچ اور اس کی سفارشات کے لیے ماہرین کی کمیٹی (سی او ای) کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔ درخواست دہندگان کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
درخواست دہندگان میں سے ایک نے اسکیم سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست واپس لے لی ہے۔ مجموعی طور پر، وہائٹ گڈس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 84 کمپنیاں 10,478 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے کے لیے تیار ہیں ، جس کے نتیجے میں 1,72,663 کروڑ روپے کی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔
اس پہل سے مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور اس شعبے میں معاشی نمو کو تقویت ملے گی۔ ایئر کنڈیشنرز کے لیے، کمپنیاں کمپریسرز، تانبے کی ٹیوبس (آئی ڈی یو یا او ڈی یو کے لیے گھماؤدار یا پلین کنٹرول اسمبلیز)، ہیٹ ایکسچینجرز اور بی ایل ڈی سی موٹرز جیسے اجزاء تیار کریں گی۔ اسی طرح ایل ای ڈی لائٹس، ایل ای ڈی چپ پیکیجنگ، ایل ای ڈی ڈرائیورز، ایل ای ڈی انجن، ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹمز اور کیپسیٹرز کے لیے دھاتی فلمیں وغیرہ ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔
مرکزی کابینہ نے 7 اپریل 2021 کو 6,238 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2028-29 کے دوران لاگو ہونے والی وہائٹ گڈس (ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پروڈکشن- لنکڈ انشینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کو منظوری دی تھی۔ اسکیم کو ڈی پی آئی آئی ٹی نے 16.04.2021 مطلع کیا تھا۔
وہائٹ گڈس پر پی ایل آئی اسکیم ہندوستان میں ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس کی صنعت کے لیے ایک مضبوط جزو ماحولیاتی نظام بنانے اور ہندوستان کو عالمی سپلائی چین کا ایک اٹوٹ حصہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم بنیادی سال کے بعد پانچ سال کی مدت اور سامان تیار کرنے کی ایک سال کی مدت کے لیے انکریمنٹل سیلز کو کم کرنے پر 6فیصد سے 4فیصد تک کی انشینٹیو (ترغیب) دیتی ہے۔ ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن موجودہ 15-20فیصد سے بڑھ کر 75-80فیصد ہونے کی توقع ہے۔
ضمیمہ
جدول 1: وہائٹ گڈس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تیسرے دور میں عارضی طور پر منتخب درخواست دہندگان
ایئر کنڈیشنر (سامان تیار کرنے کی مدت مالی سال 2021-23)
نمبر شمار
|
درخواست دہندگان
|
اہل مصنوعات
|
سرمایہ کاری کا وعدہ (کروڑ روپے میں)
|
1
|
جوپیٹر ایلومینیم انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ہیٹ ایکسچینجرز کے لیے فوائلز یا پنکھوں کے لیے ایلومینیم اسٹاک
|
618.00
|
2
|
رام رتن وائرز لمیٹڈ
|
- کاپر ٹیوب (پلین اور/ گھماؤ دار)
- ہیٹ ایکسچینجرز کے لیے فوائلز یا پنکھوں کے لیے ایلومینیم اسٹاک
|
253.00
|
3
|
ایس ایم ای ایل اسٹیل اسٹرکچرل پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ہیٹ ایکسچینجرز کے لئے فوائل یا پنکھوں کے لئے ایلومینیم اسٹاک
|
541.29
|
4
|
وولٹاس کمپونینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (پہلے ہائی وولٹ انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا)
|
آئل فری اور ہائی کیپسٹی سمیت کمپریشر
|
256.73
|
5
|
نیکسٹ جنریشن مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. پلاسٹک مولڈنگ کے اجزاء
2. ڈسپلے پینلز (ایل سی ڈی/ ایل ای ڈی)
3. موٹرز
4. ہیٹ ایکسچینجرز
5. شیٹ میٹل کے اجزاء
6. آئی ڈی یویا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز۔
7. کراس فلو فین ( سی ایف ایف)
|
121.35
|
6
|
نیمرانا اسٹیل سروس سینٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (پہلے سمیکن بسان اسٹیل سروسز سینٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا)
|
1. شیٹ میٹل کے اجزاء
|
66.15
|
7
|
کلاڈ میٹل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
- آئی ڈی یویا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز۔
- والوز اور پیتل کے اجزاء
- ہیٹ ایکسچینجرز
- شیٹ میٹل کے اجزاء
|
50.03
|
8
|
ملہوترا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یویا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز۔
2. کراس فلو فین
3. ہیٹ ایکسچینجرز
4. شیٹ میٹل کے اجزاء
5. پلاسٹک مولڈنگ اجزاء
6. ڈسپلے پینلز (ایل سی ڈی/ ایل ای ڈی)
|
50.00
|
9
|
ایم آئی آر سی الیکٹرانکس لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یویا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز۔
2. موٹرز
3. کراس فلو فین (سی ایف ایف)
4. والوز اور پیتل کے اجزاء
5. ہیٹ ایکسچینجرز
6. شیٹ میٹل کے اجزاء
7. پلاسٹک مولڈنگ کے اجزاء
8. ڈسپلے پینلز (ایل سی ڈی/ ایل ای ڈی)
|
51.50
|
10
|
اسمائل الیکٹرانکس لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یویا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز۔
2. موٹرز
3. کراس فلو فین (سی ایف ایف)
4. والوز اور پیتل کے اجزاء
5. ہیٹ ایکسچینجرز
6. شیٹ میٹل کے اجزاء
7. پلاسٹک مولڈنگ کے اجزاء
8. ڈسپلے پینلز (ایل سی ڈی/ ایل ای ڈی)
|
51.00
|
|
میزان
|
|
2059.05
|
ایل ای ڈی لائٹس ( سامان تیار کرنے کے مدت مالی سال 2021-23)(ii)
نمبر شمار
|
درخواست دہندگان
|
اہل مصنوعات
|
سرمایہ کاری کا وعدہ (کروڑ روپے میں)
|
1
|
ایکیو سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ماڈیولز
2. مکینیکل ہاؤسنگ
3. ایل ای ڈی ٹرانسفارمرز
4. ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹمز (ایل ایم ایس)
5. ایل ای ڈی انجنس
6. ایل ای ڈی ڈرائیورز
7. ہیٹ سنکس
8. ڈفیوزرس
|
41.00
|
2
|
لومیکس انڈسٹریز لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیورز
|
60.00
|
3
|
نیولائٹ زیڈ کے ڈبلیو لائٹنگز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ماڈیولز
|
23.66
|
4
|
دھرو انڈسٹریز لمیٹڈ
|
1. کیپسیٹرس کے لئے دھاتی فلم
|
16.00
|
5
|
یونو منڈا لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیورز
2. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بی) بشمول میٹل کلڈ پی سی بیز
3. لائٹ مینجمنٹ سسٹمز (ایل ایم ایس)
4. فیرائٹ کورس
5. ڈفیوزرس
6. ہیٹ سنکس
7. ڈرم کورس
8. وائر واؤنڈ انڈکٹرز
9. مکینیکلز- ہاؤسنگ
10. ایل ای ڈی ماڈیولز
11. ایل ای ڈی انجنس
12. ایل ای ڈی چپس
|
19.82
|
6
|
ایچ کیو لیمپس مینوفیکچرنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیور
2. مکینیکل ہاؤسنگ
|
10.00
|
7
|
انٹیلکس الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیور
2. ایل ای ڈی ماڈیولز
3. ایل ای ڈی انجنس
4. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بی) بشمول میٹل کلڈ پی سی بیز
5. ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹم
6. ایل ای ڈی ٹرانسفارمرز
|
51.50
|
8
|
ہیلا انڈیا آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیورز
|
17.84
|
|
میزان
|
|
239.82
|
اعلی زمرے میں جانے والی موجودہ درخواست دہندگان
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
درخواست دہندگان
|
اہل مصنوعات
|
سامان تیار کرنے کی مدت (مالی سال)
|
موجودہ سرمایہ کاری کا وعدہ
|
ترمیم شدہ وعدہ سرمایہ کاری
|
اضافی وعدہ سرمایہ کاری
|
اے سی (اجزا)
|
|
|
|
|
|
1
|
ہنڈالکو انڈسٹریز لمیٹڈ
|
1. ہیٹ ایکسچینجرز کے لئے فوائل یا پنکھوں کے لئے ایلومینیم اسٹاک
2. کاپر ٹیوب (سادہ اور/یا گھماؤدار)
|
2021-23
|
539
|
899
|
360.00
|
2
|
ایل جی الیکٹرانکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. کمپریسر
2. ہیٹ ایکسچینجرز
3.آئی ڈی یو یا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیےکنٹرول اسمبلیز
4 موٹرز
5 پلاسٹک مولڈنگ اجزاء
|
2021-23
|
300
|
733
|
433.00
|
3
|
مٹ ٹیوب کاپر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
کاپر ٹیوب (سادہ اور/یا گھماؤد ار)
|
2021-23
|
300.21
|
328.08
|
27.87
|
4
|
بلیو اسٹار کلائمیٹیک لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یو یا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیےکنٹرول اسمبلیز
2. ہیٹ ایکسچینجرز
3. شیٹ میٹل کے اجزاء
|
2021-23
|
156
|
336
|
180.00
|
5
|
وولٹاس لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یو یا او ڈی یو یا ریموٹ کے لیےکنٹرول اسمبلیز
2. کراس فلو فین (سی ایف ایف)
3. ہیٹ ایکسچینجرز
4. شیٹ میٹل کے اجزاء
5. پلاسٹک مولڈنگ اجزاء
6. ڈسپلے پینلز(ایل سی ڈی/ ای ای ڈی)
|
2021-23
|
100
|
300
|
200.00
|
|
جزوی میزان
|
|
|
|
|
1200.87
|
ایل ای ڈی اجزاء
|
|
|
|
|
6
|
ہالونکس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ماڈیولز
2. مکینیکل ہاؤسنگ
3. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بیز) بشمول میٹل کلیڈ پی سی بیز
4 ہیٹ سنکس
5 ڈفیوزر
6 فیوز
|
2021-22
|
13.04
|
29.66
|
16.61
|
|
جزوی میزان
|
|
|
|
|
16.61
|
|
میزان
|
|
|
|
|
1,217.48
|
جدول 2: درخواست دہندگان کو ماہرین کی کمیٹی (سی او ای) کے پاس بھیجا گیا
(i) ایئر کنڈیشنر (سامان تیار کرنے کی مدت مالی سال 2021-23)
نمبر شمار
|
درخواست دہندگان
|
اہل مصنوعات
|
وعدہ سرمایہ کاری
( روپے کروڑ میں)
|
1
|
کے آر این ایچ وی اے سی پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ہیٹ ایکسچینجرز
|
141.72
|
2
|
ٹاپ بینڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یو یااو ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز ۔
2. ڈسپلے پینلز (ایل سی ڈی/ ایل ای ڈی)
|
50.00
|
3
|
ویئرا الیکٹروٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یو یااو ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز ۔
2. کراس فلو فین(سی ایف ایف)
3. ہیٹ ایکسچینجرز
4. شیٹ میٹل کے اجزاء
5. پلاسٹک مولڈنگ اجزاء
|
60.00
|
4
|
ایٹمبرگ انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یو یااو ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز ۔
2. موٹرز
|
50.20
|
5
|
اسٹار ایلٹیک مینوفیکچرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. کراس فلو فین (سی ایف ایف)
2. آئی ڈی یو یااو ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز ۔
3. ہیٹ ایکسچینجرز
4. شیٹ میٹل کے اجزاء
5. پلاسٹک مولڈنگ اجزاء
|
67.40
|
|
میزان
|
|
369.32
|
(ii) ایل ای ڈی لائٹس (سامان تیار کرنے کی مدت مالی سال 2021-23)
نمبر شمار
|
درخواست دہندگان
|
اہل مصنوعات
|
وعدہ سرمایہ کاری
(روپے کروڑ میں)
|
1
|
کیلکوم کڈاپا پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیور
2. ایل ای ڈی ماڈیولز
3. ایل ای ڈی انجنس
4. مکینیکلز- ہاؤسنگ
5. ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹم
6. ہیٹ سنکس
7. ڈفیوزرس
|
101
|
2
|
شیتل الیکٹروٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیور
2. ایل ای ڈی ماڈیول
3. مکینیکل ہاؤسنگ
4. ڈفیوزرس
5. ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹم
|
10.20
|
3
|
پرکاش ایلکومپ مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. ریزسٹرز
2. وائر واؤنڈ انڈکٹرز
3. کیپسیٹرس
4. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بی) بشمول میٹل کلڈ پی سی بیز
5. ایل ای ڈی چپس
|
22
|
4
|
لاریکا ایل ای ڈی پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بی) بشمول میٹل کلڈ پی سی بیز
2. مکینیکلز- ہاؤسنگ
3. ایل ای ڈی ڈرائیورز
|
10
|
5
|
سلور کنزیومر الیکٹریکلز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. مکینیکلز- ہاؤسنگ
2. ڈفیوزرس
3. ایل ای ڈی انجنس
4. ایل ای ڈی ڈرائیورز
5. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بی) بشمول میٹل کلڈ پی سی بیز
|
20.23
|
6
|
وی جی الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
1. پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (پی سی بی) بشمول میٹل کلڈ پی سی بیز
|
10.20
|
|
میزان
|
|
173.63
|
موجودہ درخواست دہندگان
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
درخواست دہندگان
|
اہل مصنوعات
|
سامان تیار کرنے کی مدت (مالی سال)
|
موجودہ سرمایہ کاری کا وعدہ
|
ترمیم شدہ وعدہ سرمایہ کاری
|
اضافی وعدہ سرمایہ کاری
|
اے سی (اجزا)
|
|
|
|
|
|
1
|
ورچوئوسو آپٹوالیکٹرانکس لمیٹڈ
|
1. آئی ڈی یو یااو ڈی یو یا ریموٹ کے لیے کنٹرول اسمبلیز ۔
2. موٹرز
3. کراس فلو فین(سی ایف ایف)
4. والوز اور پیتل کے اجزاء
5. ہیٹ ایکسچینجرز
6. شیٹ میٹل کے اجزاء
7. پلاسٹک مولڈنگ کے اجزاء
|
2021-22
|
50.5
|
100
|
49.5
|
ایل ای ڈی (اجزا)
|
|
|
|
|
1
|
کیلکوم ویژن لمیٹڈ
|
1. ایل ای ڈی ڈرائیور
2. ایل ای ڈی ماڈیولز
3. ایل ای ڈی انجنس
4. مکینیکل- ہاؤسنگ
5. ہیٹ سنکس
6. ڈفیوزرس
7. ایل ای ڈی مینجمنٹ سسٹم
|
2021-22
|
10
|
25
|
15
|
******
ش ح ۔ م ش۔ ت ع
U. No.5417
(Release ID: 2094505)
Visitor Counter : 39