جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ 2025: گنگا کی صفائی اور تحفظ کے لیے نمامی گنگا پویلین  میں  ڈیجیٹل نمائش توجہ کا مرکز بن گئی


متحرک حیاتیاتی تنوع پر مبنی سرنگ  گنگاکے تحفظ کا پیغام دے رہی  ہے

Posted On: 17 JAN 2025 9:21PM by PIB Delhi

پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند کی  وزارت جل شکتی  کے نمامی گنگا مشن نے اس تقریب میں ایک عظیم الشان اور دلکش نمامی گنگا پویلین قائم کیا ہے۔ یہ پویلین دریائے گنگا کے تحفظ اور صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک منفرد ذریعہ بن گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، تخلیقی نمائشوں اور معلوماتی ذرائع کے ساتھ پویلین ہر عمر کے لوگوں کے لیے ایک کشش بن گیا ہے۔

مرکزی کشش: متحرک حیاتیاتی تنوع پر مبنی سرنگ 

نمامی گنگے پویلین میں داخل ہونے والے زائرین پہلے متحرک حیاتیاتی تنوع پر مبنی سرنگ  سے گزرتے ہیں۔ اس سرنگ میں جدید پروجیکشن ٹیکنالوجی پرندوں کی چہچہاہٹ اور دریائے گنگا کے کنارے پائی جانے والی حیاتیاتی تنوع کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ سرنگ نہ صرف ماحول کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ گنگا کو صاف- ستھرا  رکھنے  اور اس کے تحفظ کی اہمیت کو بھی سمجھانے کی کوشش کرتی ہے۔ پویلین میں ایک ڈیجیٹل نمائش ہے جس میں گنگا کے تحفظ اور صفائی کے لیے کی گئی مختلف کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔

نمائش کی اہم جھلکیوں میں سے ایک پریاگ منچ (پریاگ پلیٹ فارم) ہے، جسے گنگا، یمنا اور ان کی معاون ندیوں کے حقیقی وقت کے تجزیہ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دریاؤں کے پانی کی سطح، صفائی اور آلودگی کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ پویلین گنگا کے کنارے ریور فرنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ یہ گنگا میں بہنے والے پانی کو صاف کرنے کے لیے قائم کیے گئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ساخت اور کام کو ظاہر کرتا ہے۔ صفائی اور پانی کے تحفظ کے پیغام کو پھیلانے کے لیے گنگا کی پاکیزگی اور صفائی کا پیغام دیتے ہوئے بھگوان گنیش کا ایک خوبصورت مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

Image

پویلین میں دریائے گنگا میں پائے جانے والے جانوروں کے نمونے بھی ہیں، جن میں دریائے گنگا کے ڈولفن، کچھوے اور مگرمچھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گنگا میں پائی جانے والی مچھلیوں کی انواع  و اقسام کی بھی نمائش کی گئی ہے ۔ یہ اقدام خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیمی ہے، کیونکہ یہ انہیں دریا کی حیاتیاتی تنوع اور اس کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

نمائش میں نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کی طرف سے ایک خصوصی ریڈنگ کارنر بھی شامل ہے، جس میں گنگا، کمبھ میلے کی کہانی، سماجی پالیسیاں، اور قومی فخر سے متعلق کتابوں کا مجموعہ ہے۔ یہ گوشہ کتاب سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ گنگا کے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی ایک  توجہ کا مرکزبن گیا ہے۔

خطرے سے دوچار نسلوں کے تحفظ، عوامی بیداری اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے متعلق معلومات بھی پویلین میں وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، گنگا ٹاسک فورس اور آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس پہل  کا بنیادی مقصد لوگوں کو گنگا کی اہمیت اور اس کی صفائی کے لیے کی جا رہی کوششوں سے آگاہ کرنا ہے۔

Image

نمامی گنگا پویلین نہ صرف گنگا کی حیاتیاتی تنوع اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کی وضاحت کر رہا ہے بلکہ جذباتی اور ثقافتی طور پر لوگوں کو دریا سے جوڑ رہا ہے۔ جدید ٹکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے یہ پویلین مہاکمبھ 2025 کے اہم پرکشش مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔

نمامی گنگا مشن مہاکمبھ 2025 میں آنے والوں سے گنگا کی صفائی اور تحفظ کے بارے میں بیدار ہونے کی اپیل کرتا ہے۔ گنگا نہ صرف ایک دریا ہے بلکہ ہندوستان کی ثقافت، تاریخ اور معاشی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ اسے صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

Image

******

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.5413


(Release ID: 2094440) Visitor Counter : 25