امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر نے 2024-25 کے لیے نظرثانی شدہ اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) پالیسی کا اعلان کیا


چاول کی ریزرو قیمت2,250 روپےفی کوئنٹل مقرر کی گئی اور ایتھنول ڈسٹلریز کو فروخت کے لیے چاول کی ریزرو قیمت2,250 روپےفی کوئنٹل مقرر کی گئی

Posted On: 17 JAN 2025 9:18PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج 2024-25 کے لیے اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو)[او ایم ایس ایس (ڈ)] پالیسی میں ایک اہم ترمیم کا اعلان کیا۔ اس پالیسی کا مقصد غذائی تحفظ کو بڑھانا اور مختلف فریقوں میں چاول کی موثر تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

نظر ثانی شدہ پالیسی کے تحت درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

1. چاول کے لیے ریزرو قیمت کا تعین:ای نیلامی میں حصہ لینے کی ضرورت کے بغیر، ریاستی حکومتوں، ریاستی حکومتوں کے کارپوریشنوں، اور کمیونٹی کچن کو فروخت کے لیے چاول کی ریزرو قیمت 2,250  روپےفی کوئنٹل (پین انڈیا) مقرر کی گئی ہے۔

 2. ایتھنول پروڈکشن سپورٹ:ایتھنول کی تیاری کے لیے ایتھنول ڈسٹلریز کو فروخت کے لیے چاول کی ریزرو قیمت بھی 2,250 روپے فی کوئنٹل (پین انڈیا)مقرر کی گئی ہے۔

یہ فیصلے ریاستی اسکیموں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے، غذائی تحفظ کو فروغ دینے، اور قومی توانائی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ایتھنول کی پیداوار کو بڑھانے میں ریاستوں کی حمایت کرنے کے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ریاستوں اور متعلقہ فریقوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور ملک کے وسیع تر ترقیاتی اہداف کے حصول میں تعاون کے لیے اس نظر ثانی شدہ پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

****

ش ح – ف ا – م ش

U. No.5410


(Release ID: 2094437) Visitor Counter : 60
Read this release in: Telugu , Kannada , English , Hindi