سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیویا کلا میلہ وڈودرا میں شاندار ‘دیویا کلا شکتی’کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر
گجرات کے 30 دیویانگ جنوں کو 1 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری کے خطوط سونپے گئے؛ اختتامی تقریب کے دوران 18 دیویانگ جنوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کیے گئے
گیارہ روزہ تقریب میں 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ دیویانگ کاریگر اور کاروباری افراد نے حصہ لیا
Posted On:
19 JAN 2025 8:24PM by PIB Delhi
دیویا کلا میلہ کی شاندار اختتامی تقریب وڈودرا کے اکوٹا اسٹیڈیم میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز گنیش وندنا پر ایک خوبصورت رقص سے ہوا۔
جناب اٹھاولے نے دیویانگ جنوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ان کے اہم رول پر زور دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا،‘‘2047 تک، جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کر لے گا، ہمارے دیویانگجن پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، کاروباری، ہنر مندی کی ترقی اور معذوروں کے لیے مالی امداد کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، این ڈی ایف ڈی سی کے سی ایم ڈی، جناب نوین شاہ نے کہا کہ یہ 23 واں میلہ ہے، جو دیویانگ جنوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے۔
9 سے 19 جنوری 2025 تک منعقد ہونے والے 11 روزہ میلے نے دیویانگ کاریگروں اور کاروباریوں کو اپنی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کے لیے حوصلہ افزائی کرنے میں ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ اس تقریب میں 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ معذور دستکاروں اور کاروباریوں نے حصہ لیا۔ گجرات کے 30 معذور افراد کو ایک کروڑ روپے کے قرض کی منظوری کے خطوط دیے گئے۔آئی آر سی او این کے سی ایس آر فنڈز کے ذریعے 11 معذور افراد کو موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں اور اے ایل آئی ایم سی او کی طرف سے 14 معذور افراد کو معاون آلات فراہم کیے گئے۔ دیویانگ جنوں کے لیے 17 جنوری کو ایک جاب (ملازمت)میلہ بھی منعقد کیا گیا تھا، جہاں اختتامی تقریب کے دوران 18 دیویانگ جنوں کو تقرری خط تقسیم کیے گئے۔
دیویا کلا شکتی ثقافتی پروگرام میں، 15 ریاستوں کے 78 باصلاحیت دیویانگ فنکاروں نے 36 دلکش پرفارمنس کے ساتھ سامعین کو مسحور کیا۔ پروگرام کا آغاز 'جئے جئے گڑوی گجرات' گانے پر گروپ ڈانس سے ہوا۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سواتی نے فلم لگان کے گانے 'رادھا کیسے نہ جلے' پر خوبصورت رقص پیش کیا۔ اوڈیشہ کی سانیوگینی سمدر نے کلاسیکی رقص پیش کرکے سب کو مسحور کردیا۔ اختتامی تقریب میں بلائنڈ پیپلز ایسوسی ایشن، احمد آباد کے فنکاروں نے حب الوطنی پر مبنی پرفارمنس دی۔ ارپن چیریٹیبل ٹرسٹ، سمرتھ گروپ اور پارتھ گروپ جیسی تنظیموں کے فنکاروں نے بھی بہترین پرفارمنس دی۔ جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور شمال مشرقی ریاستوں کے فنکاروں نے دستکاری، ہینڈلوم، کڑھائی اور پیک شدہ کھانے سمیت اپنی بہترین مصنوعات کی نمائش کی اور 'ووکل فار لوکل' اقدام کو فروغ دیا۔ ثقافتی پریزنٹیشنز اور کھانے پینے کے مختلف اسٹالز نے تقریب کی کشش میں اضافہ کیا۔
اختتامی تقریب کا ویڈیو لنک:
https://www.youtube.com/live/jQL-MAW1TNo?si=MxtgFfpOB_YnXuwZ
*******
(ش ح ۔ش ت۔ج ا(
U. No.5406
(Release ID: 2094428)
Visitor Counter : 9