نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اداکارہ گل پناگ، باکسر سویٹی بورا نے سڑک تحفظ پر زور دیا؛ ملک بھر میں ' فٹ انڈیا سنڈےآن سائیکل' کی قیادت کی
Posted On:
19 JAN 2025 3:30PM by PIB Delhi
معروف اداکارہ گل پناگ اور ارجن ایوارڈ یافتہ باکسر سویتی بورا نے 'فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل' مہم کے تحت یہ کہتے ہوئے ریلی نکالی کہ "یہ ملک میں کھیل اور فٹنس کلچر تیار کرنے کا واحد طریقہ ہے۔" انہوں نے گروگرام کے لیزر ویلی پارک میں 500 سے زیادہ سائیکل سواروں کی قیادت کی۔
روڈ سیفٹی اس ہفتے کے ملک گیر سائیکلنگ ایونٹ کا تھیم تھا، جس کا آغاز گزشتہ ماہ مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کیا تھا۔
"میں فٹ انڈیا تحریک سے اس وقت سے وابستہ ہوں جب اسے کئی سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ یہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک شاندار پہل ہے۔ میرے خیال میں فٹ انڈیا تحریک ہی واحد راستہ ہے جس سے ہم کھیل اور فٹنس کا کلچر تیار کریں گے جو ہندوستان کو مسابقتی میدانوں میں مزید تمغے جیتنے کی طرف لے جائے گا۔ تاہم ہمیں فٹنس کلچر سے شروعات کرنی ہوگی۔ یہی وہ نقطہ ہے جہاں’فٹ انڈیا‘ ناقابل یقین تعاون کرتا ہے اور ' سنڈے آن سائیکل' ایک شاندار قدم ہے۔ اگر دوسرے دنوں میں نہیں تو ہم اتوار کو ایک آسان سواری کے لیے وقت نکال سکتے ہیں،‘‘ گل پناگ نے ریلی کے بعد کہا۔
"سڑک کی حفاظت خاص طور پر سائیکل سواروں کے لیے بہت اہم ہے۔ ہر سال سینکڑوں سائیکل سوار شدید زخمی ہو جاتے ہیں اور کچھ حادثے جان لیوا ہو جاتے ہیں کیونکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سڑک پر سائیکل سواروں کے بارے میں علم نہیں ہوتا ہے۔ سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور حفاظتی پوشاک جیسے گھٹنے اور کہنی کے حفاظتی دستے پہننے چاہئیں۔ میں تمام موٹرسائیکل سواروں سے گزارش کروں گی کہ وہ سڑکوں پر سائیکل سواروں سے باخبر رہیں اور ان کا خیال رکھیں۔ براہ کرم محفوظ سواری کریں،" انہوں نے سڑک تحفظ کے بارے میں یاد دہانی کرائی ۔
لائٹ ہیوی ویٹ زمرے میں عالمی چیمپئن باکسر، سویٹی بورا نے گولف کورس روڈ، اے آئی ٹی چوک، آریہ سماج روڈ اور ملینیم سٹی سینٹر سے ہوتے ہوئے واپس لیزر ویلی پارک تک 20 کلومیٹر کی سواری مکمل کی۔ انہوں نے نعرہ دیا: "پولوشن کو پنچ اور ڈرگس کو رائٹ ہُک کیونکہ سنڈے ہے سائیکلنگ کے لیے" (آلودگی کو ختم کریں اور منشیات کے خلاف درست قدم اٹھائیں کیونکہ اتوار سائیکلنگ کے لیے ہوتے ہیں۔)
انہوں نے مزید کہا، "یہ فٹ انڈیا کی طرف سے ایک بہترین پہل ہے۔ میں طویل عرصے کے بعد سائیکل چلا کر بہت خوش ہوں۔ سائیکل چلانے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں گھٹنوں کو اچھی حالت میں رکھنا، پٹھوں کی طاقت اورقوت برداشت بھی بہتر ہوتا ہے، جو بہتر نقل و حرکت میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کے دل اور پھیپھڑوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ خواہ آپ جوان ہوں یا بوڑھے، سائیکل چلانا مجموعی تندرستی اور صحت مند رہنے کے لیے سود مند ہے۔
نیتا جی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (این ایس این آئی ایس)، پٹیالہ میں، 80 سے زیادہ سائیکل سواروں نے 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے سائیکلنگ ایونٹ کے لیے سرد حالات اور شدید دھند کا مقابلہ کیا۔ شرکاء میں انتظامی افسران، کھیلوں کے سائنسدان، معاون عملہ، کوچز، ڈپلومہ ٹرینی اور نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس (این سی او ای) کے کھلاڑی شامل تھے۔
ریجنل سینٹر گاندھی نگر میں، انڈیا پوسٹ کے 50 سائیکل سواروں نے سائیکل ریلی میں حصہ لیا، جب کہ بہار ریجمنٹ کی 15ویں بٹالین کے 50 سائیکل سواروں نے آر سی کولکتہ میں سائیکل چلائی۔
این سی او ای سونی پت نے 10 مقامات پر خواتین جنگجوؤں کے موضوع پر ایک ایونٹ کا اہتمام کیا جس میں کھیلو انڈیا سینٹرز (کے آئی سی) اور کھیلو انڈیا ایکریڈیٹیڈ اکیڈمیز (کے آئی اے اے) شامل ہیں۔ ایونٹ میں نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ سب جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ کھلاڑی، تمنا اور روینہ نے شرکت کی۔ آسام، اروناچل پردیش، سکم اور میگھالیہ کی ریاستوں میں بھی ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کا انعقاد کیا گیا۔
اس سے پہلے، سائیکلنگ ایونٹ میں ہندوستانی فوج کے جوانوں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور کھیلوں کے نامور ستاروں جیسے لولینا بورگوہین، سنگرام سنگھ، شانکی سنگھ، نیتو گھنگھاس اور سمرن شرما (پیرا ورلڈ چیمپئن) کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ تحریک ملک بھر میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ماحول دوست طریقوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔
سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) اور مائی بھارت کے ساتھ مل کر، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کی جانب سے ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریبات بیک وقت ملک بھر میں ایس اے آئی علاقائی مراکز، نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس (این سی او ای) اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سی) میں منعقد کی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن م (
5388
(Release ID: 2094296)
Visitor Counter : 24