وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹرن نیول کمانڈ کے زیر اہتمام آرمڈ فورسز ویٹرنز ڈے پریڈ کا انعقاد

Posted On: 18 JAN 2025 5:05PM by PIB Delhi

نویں آرمڈ فورسز ویٹرنز ڈے کے موقع پر ایسٹرن نیول کمانڈ نے 18 جنوری 25 کو وشاکھاپٹنم کے آر کے ساحل سمندر پر پہلی بار ویٹرنز ڈے پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس تاریخی تقریب میں 500 سے زائد سابق فوجیوں اور ویرناریوں اور ان کے زیر کفالت افراد نے پرجوش شرکت کی اور یہ ملک کی خدمت کرنے والے جانباز مردو خواتین کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

پریڈ کا آغاز ایسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل راجیش پندھارکر نے بطور مہمان خصوصی کیا۔ وائس ایڈمرل وی کے نمبالا (ریٹائرڈ)، صدر نیوی فاؤنڈیشن، ڈاکٹر چندرا شیکھر پی، بحریہ کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسر (ریٹائرڈ) اور ویٹرن سیلرز فورم کی گورننگ کونسل کے رکن نے کمانڈر ان چیف کے ساتھ جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ پریڈ آر کے بیچ روڈ پر وشوپریا ہال سے شروع ہوئی اور صبح کے اوقات میں نیول کوسٹل بیٹری پر اختتام پذیر ہوئی ، جہاں سابق فوجیوں اور معززین نے یادگاری ناشتے اور گفت و شنید کے لیے جمع ہوئے۔

اس تقریب میں فلیگ افسران، ای این سی کے اہلکاروں، سینئر سول شخصیات، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، سی کیڈٹ کور کے تینوں ونگوں اور سینک اسکول کوروکونڈا کے طلبہ نے بڑے پیمانے پر شرکت کی، جو اجتماعی تشکر کے جذبے کا غماز ہے۔ پریڈ میں سابق فوجیوں کے غیر متزلزل جذبے کا جشن منایا گیا اور ان کی خدمات اور قربانیوں سے قوم کے عزم کو تقویت ملی۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، تینوں سروسز کے ذریعے حالیہ پالیسیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کرنے اور خدمات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ سپرش (سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن (رکشا))، سابق فوجی کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) اور معروف بینکوں کے نمائندوں نے سابق فوجیوں سے متعلق زیر التوا معاملات کو حل کرنے کے لیے مدد کی پیش کش کی۔ این جی او ’لی فارما‘ کے زیر اہتمام ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق فوجیوں کے لیے مفت صحت مشاورت اور آرتھوپیڈک دیکھ بھال کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی۔

گفت و شنید کے دوران وائس ایڈمرل راجیش پیندھارکر نے سابق فوجیوں کی بے لوث خدمت اور ملک کی حفاظت کے عزم کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے ریٹائرڈ جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بحریہ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ایسٹرن نیول کمانڈ کے ذریعے یہ تقریب بھارت کے ہیروز کی وراثت کو خراج تحسین پیش کرنے اور مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ارکان کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ان لوگوں کو یاد رکھنے، ان کا احترام کرنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اجتماعی عزم کا غماز ہے جنہوں نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5363


(Release ID: 2094067) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi