سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اسپیس ڈاکنگ: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی ہے
Posted On:
16 JAN 2025 7:16PM by PIB Delhi
سائنس اور تکنالوجی ؛ ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، ایٹمی توانائی کے محکمے، خلاء، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اندرونِ ملک تیار کردہ بھارتیہ ڈاکنگ نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے اسپیس ڈاکنگ تجربہ (ایس پی اے ڈی ای ایکس) کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے اسرو کو مبارکباد دی۔ یہ حصولیابی بھارتیہ آنترکش اسٹیشن، چندریان 4، اور گگن یان جیسے مستقبل کے مشنوں کے لیے ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت اسرو کی کوششوں کو تقویت بہم پہنچا رہی ہے۔
سائنس اور تکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو اسرو کے سائنسدانوں اور انجینئروں کو خلائی ڈاکنگ کے تجربے کو مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بھارتیہ آنترکش اسٹیشن سمیت مستقبل کے مشنوں کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ سنگھ، جو وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت بھی ہیں، نے ایکس پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
سنگھ نے کہا، ’’اسرو کو مبارکباد۔ آخرکار کامیابی حاصل کر ہی لی۔ ایس پی اے ڈی ای ایکس نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے۔۔۔ ڈاکنگ مکمل۔۔۔ اور یہ اندرونِ ملک تیار ’بھارتیہ ڈاکنگ نظام‘ کے ذریعہ انجام دی گئی۔‘‘
وزیر موصوف نے کہا، ’’یہ کامیابی بھارتیہ آنترکش اسٹیشن، چندریان 4 اور گگن یان سمیت اولوالعزم مستقبل کے مشنوں کو بلارکاوٹ انجام دینے کے لیے راہ ہموار کرے گی۔‘‘
سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ مسلسل کی جانے والی سرپرستی نے بنگلورو میں اسرو کے حوصلوں کو بلند رکھا۔
خلائی ایجنسی اسرو نے خلائی ڈاکنگ تجربہ (ایس پی اے ڈی ای ایکس) کے ایک حصے کے طور پر مصنوعی سیاروں کی ڈاکنگ کا کام کامیابی سے انجام دیا، جو کہ بھارتیہ آنترکش اسٹیشن کے قیام سمیت مستقبل کے کئی مشنوں کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب خلائی ایجنسی 12 جنوری کو دونوں خلائی جہازوں کو تین میٹر تک لائی اور پھر سیارچوں کی ڈاکنگ کی آزمائشی کوشش میں انہیں محفوظ فاصلے پر واپس پہنچا دیا۔
اسپیس ڈاکنگ تجربہ (ایس پی اے ڈی ای ایکس) مشن 30 دسمبر 2024 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔
اسرو نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ایس پی اے ڈی ای ایکس سیارچوں کے ڈاکنگ کے عمل کے بارے میں اطلاع ساجھا کی تھی، اور کہا تھا کہ اس کا آغاز 15 میٹر سے 3 میٹر ہولڈ پوائنٹ تک سفر کی تکمیل سے شروع ہوا۔
پھر درستگی کے ساتھ ڈاکنگ کا آغاز کیا گیا، جس سے خلائی جہاز کو کامیابی سے پکڑ لیا جاتا ہے۔ "استحکام آسانی سے مکمل ہوا، اس کے بعد استحکام کے لیے سختی کی گئی۔ ڈاکنگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت امریکہ، روس اور چین کے بعد اس کامیاب خلائی ڈاکنگ کو حاصل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔
خلائی ایجنسی نے کہا، ڈاکنگ کے بعد، ایک ہی چیز کے طور پر دو سیٹلائٹس کا کنٹرول بھی کامیاب رہا۔ مشن کے بارے میں اسرو کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین جانکاری میں کہا گیا ہے کہ "آئندہ دنوں میں اَن ڈاکنگ اور پاور ٹرانسفر چیکس کا عمل انجام دیا جائے گا۔"
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5305
(Release ID: 2093578)
Visitor Counter : 13