وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وڈنگر میں عالمی معیار کے آثار قدیمہ کے تجرباتی میوزیم کا افتتاح کیاگیا

Posted On: 16 JAN 2025 6:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت ثقافت اور گجرات کی ریاستی حکومت نے آج وڈ نگر میں ایک جدید عجائب گھر اور آثار قدیمہ کی سمجھ کے مرکز کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کی صدارت داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کی اور اس میں گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپندر بھائی پٹیل اور مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کے علاوہ مرکزی حکومت اور گجرات حکومت کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

روپ

یہ تاریخی منصوبہ وڈ نگر کی متحرک تاریخ کا احیا کرتا ہے، جو قدیم قصبہ ہے اور 2،500 سال پرانا ہے۔ قدیم تجارتی راستوں پر اس کے اسٹریٹجک محل وقوع نے ایک عالمگیر معاشرے کو فروغ دیا ، جو شہر کی تعمیراتی وراثت میں واضح ہے ، جس میں کیرتی تورن ، ہٹکیشور مہادیو مندر ، اور شرمشٹھاجھیل شامل ہیں ، اور مختلف مذہبی روایات شامل ہیں۔

وڈ نگر آرکیالوجیکل ایکسپیرینشل میوزیم، جو جدید میوزولوجی کا ایک ثبوت ہے، گزرے وقت کا ایک دلکش سفر پیش کرتا ہے۔ میوزیم کمپلیکس میں تین اہم ڈھانچے ہوں گے:

  • مرکزی عجائب گھر کی عمارت: نوادرات اور انٹرایکٹو نمائشوں کا ایک جامع مجموعہ

  • ایک 50 میٹر رابطہ پل: عجائب گھر کی عمارت کو کھدائی کے مقام سے جوڑنا۔

  • کھدائی کے مقام پر ایک مستقل ڈھانچہ: زائرین کو آثار قدیمہ کی باقیات کا محفوظ اور معلوماتی نظارہ فراہم کرنا۔

میوزیم کمپلیکس، جو 12،500 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، میں نو موضوعاتی گیلریاں ہیں اور 4،000 مربع میٹر کھدائی کی جگہ ہے جس کی باقیات 16-18 میٹر تک گہری نظر آتی ہیں۔ 298 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ پروجیکٹ طویل مدتی استحکام کو یقینی بناتا ہے، جس میں سرمائے کی لاگت اور پانچ سال کے آپریشن اور دیکھ بھال شامل ہے۔

روپ

شائقین فزیکل نمائش اور شاندار ڈیجیٹل تجربات کے انوکھے امتزاج سے محظوظ ہوں گے ، جس میں 5،000 سے زیادہ نوادرات کی نمائش کی جائے گی جو وڈنگر کے ارتقا ء کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ اس میں سیرامک جمع، شیل مینوفیکچرنگ (مصنوعات اور خام مال)، سکے، زیورات، ہتھیار اور اوزار، مجسمے، کھیل کی اشیاء، نیز اناج، ڈی این اے، اور ہڈیوں کی باقیات جیسے نامیاتی مواد کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی جاتی ہے۔

ایک اہم خاص بات اصل کھدائی سائٹ کے ساتھ میوزیم کا انضمام ہے۔ ایک واک وے زائرین کو آثار قدیمہ کی باقیات کا براہ راست مشاہدہ کرنے کی اجازت دیتا ہے ، جو شہر کے ماضی کی ایک انوکھی اور شاندار سمجھ پیش کرتا ہے۔

روپ

اس پروجیکٹ میں تکمیلی اقدامات کا ایک سلسلہ شامل ہے – وڈنگر کے آثار قدیمہ کی گہرائی میں جانے کے لیے معروف اسکالرز اور محققین کی ایک بین الاقوامی کانفرنس۔ ڈسکوری چینل کی طرف سے ایک ٹیلی وژن سیریز جس کا مقصد شہر کی امیر تاریخ کو وسیع تر سامعین کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اور پریرنا اسکول، نوجوان ذہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور بھارت کے ورثے کے لیے کل کے رہنماؤں کو فروغ دینے کے لیے ایک انوکھا تعلیمی پروگرام ہے۔

روپ

آثار قدیمہ کے ایکسپرینشل میوزم، وڈنگر نے بھارت میں عجائب گھر کی ترقی کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، جو جدید ڈیزائن، جدید ٹکنالوجی کی طاقت اور ہمارے مشترکہ ورثے کے تحفظ اور نمائش کے لیے گہری وابستگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

وزیر داخلہ کی تقریر سننے اور ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

https://www.youtube.com/live/gttx64sWff4

ورچوئل ٹور دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

https://video.twimg.com/ext_tw_video/1879841847356600320/pu/vid/avc1/1920x1080/6-czhWwOjQc68nLh.mp4?tag=14

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5296


(Release ID: 2093556) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Gujarati