وزارت دفاع
رکشا منتری نے برطانیہ کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی
Posted On:
16 JAN 2025 4:24PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 16 جنوری 2025 کو برطانیہ کے وزیر دفاع جناب جان ہیلی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے دفاعی تعاون کے جاری موضوعات پر مختصراً تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات میں رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رکشا منتری اور برطانیہ کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک پروپلشن اور جیٹ انجنوں جیسے مخصوص دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی شاندار پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے الیکٹرک پروپلشن پر حال ہی میں اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ پرہوئی دستخط پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے ایک دوسرے کے تربیتی اداروں میں فوجی انسٹرکٹرز کے تبادلے پر جاری پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔ ہند-بحرالکاہل پر برطانیہ کی بڑھتی ہوئی توجہ کے ساتھ، دونوں فریق 2025 میں مشترکہ کام اور بہتر سمندری مصروفیات کے امکانات تلاش کریں گے۔
****
ش ح۔م ش ۔ف ر
Urdu No. 5285
(Release ID: 2093434)
Visitor Counter : 14