وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

’ بحریہ کے شہریوں کے سال ‘ کا جشن

Posted On: 16 JAN 2025 2:44PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 17 جنوری 2025 کو ڈاکٹر ڈی ایس کوٹھاری آڈیٹوریم، ڈی آر ڈی او بھون، نئی دہلی میں ’بحریہ کے شہریوں کا سال‘ فخر کے ساتھ منا رہی ہے۔  اس تقریب میں عزت مآب رکشا منتری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ تقریب ایک متاثر کن ایجنڈے کے ذریعے نیول سویلینز (بحریہ کے شہریوں ) کی نمایاں کامیابیوں اور شراکت کی نمائش کرے گی جس میں تصاویر اور پینٹنگز کی نمائش بھی شامل ہے جس میں نیول سویلینز کے کام، زندگی اور کہانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ نیول سپورٹ آپریشنز کے مختلف پہلوؤں میں ان کے اہم کرداروں اور کامیابیوں کی ایک جھلک پیش کرے گی۔

مہمان خصوصی کا تعارف وزیر اعظم کے شرم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے کرایا جائے گا جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی مہارت، لگن اور اختراع کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے بعد نیول اسٹاف کے سربراہ کا خطاب ہوگا جس میں بحریہ کے مشن میں نیول سویلینز کے اہم کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور سال بھر میں ان کی کامیابیوں کا جشن منایا جائے گا۔ تقریب کے دوران شہری افرادی قوت کے جذبے، لگن اور شراکت کی عکاسی کرنے والی ایک یادگاری مختصر فلم دکھائی جائے گی۔ یہ فلم نیول سویلینز کے کام اور تعاون  کی زبردست تعریف کرے گی ۔

 نیول سویلینز کا ایک خصوصی گانا ’جی جان لگن سے‘ کمپوز کیا گیا ہے۔ اس گانے کی خوبصورتی اس حقیقت میں پنہاں ہے کہ نغمہ نگار، موسیقار اور گلوکار سبھی نیول سویلین ملازم ہیں۔ موسیقی کے  آلات نیول سینٹرل بینڈ کے موسیقاروں نے بجائے ہیں۔ پوری ٹیم کی رہنمائی سی ڈی آر ستیش چیمپئن، ڈائریکٹر آف میوزک (بحریہ) نے کی ہے۔ یہ یونیفارمڈ (با وردی ) سروس کے ساتھ نیول سویلینز کے بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام کی ایک قابل ذکر مثال ہے۔ یہ گانا ’بحریہ کے  شہریوں کے سال  ‘ کے موقع پر تمام گلوکار براہ راست پیش کریں گے۔

اس تقریب میں بحریہ کے منتخب شہریوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا جس میں عزت مآب رکشا منتری چھ زمروں میں بحریہ کی کامیابی میں ان کی اہم شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی مثالی خدمات کے لیے نمایاں اور نقد انعامات سے نوازیں گے۔

ہندوستانی بحریہ با وردی اور سویلین افرادی قوت کی مشترکہ کوششوں کو تسلیم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ یہ جشن بحریہ کی جانب سے اپنی سویلین افرادی قوت کے اہم کردار کی تعریف کا ثبوت ہے، جن کی محنت اور انتھک کوششیں بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔

 

ش ح۔ اک۔ س ع س

U NO   5278


(Release ID: 2093389) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam