عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی نے سروس سپلائی کی اصلاح کے لیے بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کے لیے آر ٹی ایس کمشنروں کا اجلاس طلب کی


ہریانہ، راجستھان رابطہ 181 کال سینٹر، بہار انتظامی اصلاحات مشن سوسائٹی کے آٹو اپیل سسٹم کو قومی بہترین عمل کے طور پر پیش کیا گیا

ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں اور حکومت کو قریب لانے کے لیے ای -سروسز کے فروغ پر زور

Posted On: 16 JAN 2025 11:10AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی خدمات کے حق کی پہل شروع کی ہے تاکہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں اور حکومت کو قریب لانے کے لیے ای- خدمات کو فروغ دے کر سروسز کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ چیف کمشنرز اور کمشنرز سے میٹنگ کے دوران جن بہترین طریقوں کا اشتراک کیا گیا ان میں آر ٹی ایس کمیشن ہریانہ کا آٹو اپیل سسٹم، راجستھان کا راج سمپرک 181 کال سینٹر اور بہار ایڈمنسٹریٹو ریفارمز مشن سوسائٹی آف بہار شامل ہیں۔ اس میٹنگ کی صدارت سکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی اور اس میں مہاراشٹر، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، آسام، میگھالیہ کے آر ٹی ایس چیف کمشنرز/کمشنرز اور ایڈیشنل چیف سکریٹری، حکومت بہار اور سینئر جنرل منیجر، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت  بہار اور  راجستھان سرکار کے انفارمیشن ٹکنالوجی  شعبہ کے سینئر جنرل منیجر نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں  سال 2024 تک ای-سروسز کی تعداد بڑھ کر 18500 ہو گئی ہے ، جو کہ ای سروسز کے طور پر فراہم کی جانے والی کل خدمات کا 74 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001080T.jpg

رائٹ ٹو سروس کمشنروں کے ساتھ ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری  جناب  وی سری نواس کی صدارت میں میٹنگ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H8ZW.jpg

جناب  وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، افتتاحی خطاب کرتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00351MX.jpg

بہار حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر، آئی اے ایس، بہار انتظامی اصلاحات مشن سوسائٹی - بہار آر ٹی پی ایس پورٹل پر پریزنٹیشن  پیش کرتے  ہوئے

***********

ش ح – ظ ا ، ع د

UR No. 5266


(Release ID: 2093314) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil