الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا ڈی ایس سی آئی کے ساتھ ملکر 6.85 کروڑ روپے کی مشترکہ انعامی رقم کے ساتھ ‘سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج 2.0’کا آغاز
اے پی آئی سکیورٹی، ڈیٹا پروٹیکشن، قابل عمل پرائیویسی، کلون ایپ مِٹیگیشن، اے آئی خطرے کا پتہ لگانے، اور بایو میٹرک سکیورٹی میں جدید حل کے لیے رجسٹریشن 15 جنوری سے 14 فروری 2025 تک کھلی ہے
یہ پہل ڈجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت کے اہداف کے مطابق رہنمائی، صلاحیت سازی اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گی: جناب ایس کرشنن، سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی
Posted On:
15 JAN 2025 7:54PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی) نے آج سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج یعنی سی ایس جی سی - 2.0 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن کے ذریعہ کیا گیا۔ سی ایس جی سی - 2.0 کو ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کی جانب نافذ کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام ملک کی سائبرسکیورٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں قابلیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے جو زیادہ محفوظ ڈجیٹل مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے۔ خاص طور پر سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج نے اپنے پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں (ہندوستانی روپے) 3.2 کروڑ سے (ہندوستانی روپے) 6.85 کروڑ کی کل انعامی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، جو اسے ملک میں سب سے زیادہ پرکشش اور فائدہ مند سائبر سکیورٹی چیلنجز میں سے ایک بناتا ہے۔
رجسٹریشنز کھلے ہیں۔ چیلنج اور رجسٹریشن کے بارے میں تمام معلومات یہاں مل سکتی ہیں: https://innovateindia.mygov.in/cyber-security-grand-challenge/
آئی پی آر ملکیت کے ساتھ سائبرسکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا
ایم ای آئی ٹی وائی جدت پسندوں، اسٹارٹ اپس اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو گرینڈ چیلنج میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ ایک منفرد خصوصیت، چیلنج کے حصے کے طور پر تیار کی جانے والی پروڈکٹ کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) متعلقہ اسٹارٹ اپ کی ملکیت ہوں گی۔ سی ایس جی سی - 2.0 کا پورا عمل مختلف مراحل کے تحت چلے گا جس میں ہر مرحلے پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
گرینڈ چیلنج کے تحت، شرکاء کو مسائل کے چھ بیان کردہ علاقوں کے ارد گرد حل تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں ائ پی آئی سکیورٹی، ڈیٹا سکیورٹی، قابل عمل ڈیوائس سکیورٹی اور پرائیویسی، کلون اور فیک ایپ مٹیگیشن، خطرے کی نشاندہی اور واقعہ کے جواب کے لیے اے آئی ، بایو میٹرک سسٹمز اور اگلی نسل کو محفوظ بنانا شامل ہیں۔
سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج- 2.0 کے مراحل
سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج- 2.0 میں تین مراحل کے علاوہ ایک اضافی اسٹیج، گو ٹو مارکیٹ اسٹیج شامل ہے، یعنی آئیڈیا، کم از کم قابل عمل پروڈکٹ (ایم وی پی) اور فائنل پروڈکٹ اسٹیج۔ یہ آئیڈیا اسٹیج پر ہر مسئلے کے بیان کے لیے چھ اسٹارٹ اپس کو کوالیفائی کرکے پہچان کے دائرہ کار کو بڑھاتا ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی مرحلے میں تسلیم شدہ کل 36 اسٹارٹ اپس کو ہر ایک کو 5 لاکھ روپے ملتے ہیں، اور 18 اسٹارٹ اپس کو کم از کم قابل عمل پروڈکٹ پر ہر ایک کو 10 لاکھ روپے ملتے ہیں۔
پورے چیلنج کے دوران ا سٹارٹ اپس کو تکنیکی اور کاروباری رہنمائی فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں کامیاب منصوبوں میں پختہ ہونے میں مدد ملے گی۔ آخری مرحلے پر 25 لاکھ روپے وصول کرنے والے 6 مسئلہ بیانات میں سے ہر ایک کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ گو ٹو مارکیٹ اسٹیج کے بعد جو کہ گرینڈ چیلنج کا آخری مرحلہ ہے، پلاٹینم کے فاتح کو ایک کروڑ (ہندوستانی روپے) کا انعام ملے گا جبکہ گولڈ ونر اور سلور ونر کو بالترتیب 50 لاکھ(ہندوستانی روپے) اور 25 لاکھ ہندوستانی ملے گا۔
گرینڈ چیلنج 2.0 کا آغاز کرتے ہوئے ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے کہا-‘‘سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج- 2.0 ایک کلیدی حکومتی حمایت یافتہ پہل ہے جس میں 6.85 کروڑ (ہندوستانی روپے)کی انعامی رقم کی ایک اہم رقم ہے اور جدید پیشکش کرنے والے اسٹارٹ اپس کو پہچاننے پر توجہ مرکوز ہے۔ سائبر سکیورٹی کے حل، مسئلہ کے بیانات موجودہ اور تازہ ترین سائبرسکیورٹی خطرے کے منظر نامے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ یہ پہل ڈجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت کے اہداف کے مطابق رہنمائی، صلاحیت سازی اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گی۔ مجھے امید ہے کہ شرکاء اور فاتحین تبدیلی کی قیادت کریں گے اور ہندوستان کے ڈجیٹل سفر کو بااختیار بنانے کے لیے گھریلو جدید حفاظتی حل پیش کریں گے’’۔
جناب ابھیشیک سنگھ، ایڈیشنل سیکریٹری- ایم ای آئی ٹی وائی نے کہا-‘‘ اے وائی اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ ہمیں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل جدت کی ضرورت ہے، خاص طور پر ملک کی سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، ہمیں امید ہے کہ سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج- 2.0 آئیڈیا اور جدید حل کی جدت کو تیز کرے گا۔
جناب ونائک گوڈسے، سی ای او، ڈی ایس سی آئی نے کہا –‘‘ہم سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج- 2.0 کی میزبانی کرنے اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کرنے کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور چیلنج اور اس کے مسائل کے بیانات کو تشکیل دینے میں حکومتی اداروں، پبلک سیکٹر کے اداروں اور صنعت کے ماہرین کا تعاون بہت اہم رہا ہے۔
***********
ش ح – ظ ا
UR No. 5265
(Release ID: 2093267)
Visitor Counter : 40