سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے جے پور، راجستھان کے جامڈولی میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا


سی آر سی کی نئی عمارت میں معذور بچوں کے لیے طبی اور تعلیمی مدد فراہم کرنے کے لیے کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر شامل ہوگا

Posted On: 15 JAN 2025 6:21PM by PIB Delhi

 سماجی انصاف اور اختیارات (ایس جے اینڈ ای) کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج جئے پور کے جامڈولی میںمعذورین کی بازآبادکاری کے لیے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس تقریب میں راجستھان کے سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر جناب اویناش گہلوت ، ایڈیشنل چیف سکریٹری (ایس جے اینڈ ای، راجستھان) جناب کلدیپ رانکا۔ خصوصی افراد کے محکمہ (راجستھان) کے کمشنر جناب ایچ گوئٹے اور بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کی تفویض اختیار کے محکمہ کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے اس اہم پروجیکٹ کے لیے جامڈولی کے سوشل جسٹس سنکول میں ڈھائی ایکڑ زمین مختص کرنے پر راجستھان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اعلان کیا کہ نئی سی آر سی عمارت 30 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی جائے گی اور اس میں کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر بھی شامل ہوگا۔ یہ مرکز معذور بچوں کو طبی اور تعلیمی معاونت فراہم کرے گا۔

وزیر موصوف نے جئے پور میں وزیر اعظم دیویاشا مرکز کے قیام کو بھی اجاگر کیا جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ دیویانگ جن کو معاون آلات تک رسائی میں اب مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے لیے جلد ہی سی آر سی میں دیکھ بھال کرنے والے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔

ڈاکٹر کمار نے راجستھان حکومت سے درخواست کی کہ وہ معذور طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے رہائشی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکز کی توسیع کے لیے اضافی 2.5 ایکڑ زمین مختص کرے۔ وزیر موصوف نے آج معذور اور بزرگ شہری مستفید ہونے والوں میں امداد اور معاون آلات بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اویناش گہلوت نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حکومت دیویانگ جن کے لیے مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کی حمایت کرنے کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ معذور افراد کی تفویض اختیارات کے محکمہ کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے دیویانگ جن کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5253


(Release ID: 2093216) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi