مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’زمینی نشریاتی اداروں کے لیےانضباطی طریقہ کار‘

Posted On: 15 JAN 2025 3:29PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات(ایم آئی بی) کے ذریعے’ہندوستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کی اپلنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ کے لیے رہنما خطوط ، 2022‘ جاری کئے گئے،جس میں ٹی وی براڈکاسٹنگ خدمات کے لیے شرائط و ضوابط شامل ہیں،زمینی نشریاتی اداروں کے لیے اپنے چینلز کو ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز (ڈی پی اوز) کو فراہم کرنے کے لیے سیٹلائٹ میڈیم کا استعمال لازمی بناتے ہیں ۔

ٹکنالوجی کی پیش رفت نے نشریاتی اداروں کے لئے اپنے ٹیلی ویژن چینلز کو ڈی پی اوز کو زمینی طور پر بھی یعنی زمینی مواصلاتی ٹیکنالوجیز جیسے وائر لائن (مثال کے طور پرکیبل/فائبر  وغیرہ) کا استعمال کرتے ہوئے یا وائرلیس (مثال کے طور پر سیلولر/مائکروویو/وائی فائی  وغیرہ )/انٹرنیٹ/کلاؤڈ کو قابلِ رسائی بنادیا ہے۔ زمینی طور پر منتقل شدہ چینلز کو بیک وقت دوبارہ ترسیل کے لیے متعدد ڈی پی او نیٹ ورکس لے جایا جا سکتا ہے ۔ان پیش رفتوں پر غور کرتے ہوئے ، یہ یقینی بنانے کے لیے ایک فعال فریم ورک قائم کرنا ضروری ہے کہ سروس فراہم کرنے والے تکنیکی پیش رفت سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں ۔

وزارت اطلاعت و نشریات نے 22 مئی 2024 کے اپنے خط کے ذریعے ٹرائی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 (1) (اے) کے تحت ’’زمینی نشریاتی اداروں  کے لیے انضباطی طریقہ کار‘‘ پر ٹرائی سے سفارشات طلب کی تھیں ۔

اس کے مطابق ، ٹرائی نے 18 اکتوبر 2024 کو ’ریگولیٹری فریم ورک فار گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرز’ کے عنوان سے ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ۔مشاورتی عمل میں موصول ہونے والے تبصرے اور جوابی تبصرے ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ مشاورتی عمل کے حصے کے طور پر 20 دسمبر 2024 کو کھلے مذاکرے(او ایچ ڈی) کا انعقاد کیا گیا ۔

موصولہ تبصرے، جوابی تبصرے، او ایچ ڈی کے دوران جمع کردہ معلومات اور اس کے اپنے تجزیے کی بنیاد پر ، ٹرائی نے ’ زمینی نشریاتی اداروں  کے لیے انضباطی طریقہ کار‘ پر سفارشات کو حتمی شکل دی ہے ۔سفارشات کے اہم نکات ذیل ہیں:

    1. زمینی نشریاتی اداروں  کے لیے انضباطی طریقہ کار روایتی سیٹلائٹ پر مبنی نشریاتی اداروں کے لیے ’ہندوستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کی اپلنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ کے لیے رہنما خطوط ، 2022‘ میں موجود طریقہ کار سے ملتا جلتا ہوگا ، جو روایتی سیٹلائٹ پر مبنی نشریاتی اداروں  کے لیے، سیٹلائٹ کمیونیکیشن میڈیم سے متعلقہ دفعات کو چھوڑ کر ، زمین پر مبنی نشریاتی ماڈل پرنافذ ہو تا ہے۔
    2.  زمینی نشریاتی اداروں کا دائرہ کار زمینی مواصلاتی کا استعمال کرکے  ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز (ڈی پی اوز) کو آگے پھر سے نشر کرنے کےلیے ٹیلی ویژن چینل کو دستیاب کرانا ہوگا۔
    3. زمینی نشریاتی ادارے ڈی پی اوز کو چینلز کی فراہمی کے لیے کسی بھی زمینی مواصلاتی میڈیم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ زمینی مواصلاتی ٹیکنالوجیز/نظاموں کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور ادارہ اپنے کاروباری فیصلے کے مطابق ایسے ایک سے زیادہ نظام استعمال کر سکتا ہے۔
    4. اجازت یافتہ چینل کے لیے ، زمینی نشریاتی ادارے (جی بی بی) مرکزی حکومت کی اجازت سے نشریات کے لیے سیٹلائٹ میڈیم میں تبدیل ہو سکتا ہے یا اس کے علاوہ استعمال کرسکتا ہے ۔ اسی طرح ، سیٹلائٹ پر مبنی نشریاتی ادارہ(ایس بی بی) مرکزی حکومت کی اجازت سے نشریات کے لیے زمینی مواصلاتی میڈیم کو تبدیل کر سکتا ہے یا اس کے علاوہ استعمال کر سکتا ہے ۔
    5. زمینی نشریاتی اداروں کے لیے خدمات کا دائرہ کار قومی سطح پر ہوگا ۔
    6. وزیر اطلاعات و نشریات اس بات کی جانچ کر سکتا ہے کہ آیا فری ایڈ سپورٹڈ اسٹریمنگ ٹیلی ویژن (ایف اے ایس ٹی) چینلز موجودہ رہنما خطوط/پالیسی فریم ورک کے مطابق ہیں یا نہیں ۔ اگر ضروری ہوا تو وزات اطلاعات و نشریات ٹرائی کے مشورے سے ایسے چینلز کے لیے ضروری پالیسی رہنما خطوط جاری کر سکتی ہے ۔
    7. اتھارٹی نے 2 مئی 2023 کو ٹیلی کام اور نشریاتی شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق اپنی سفارشات کا اعادہ کیا،جس کا اطلاق زمینی نشریاتی اداروں پر ہوتا ہے ۔

یہ سفارشات ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر دسیتاب ہیں ۔ کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے ڈاکٹر دیپالی شرما ، ایڈوائزر (بی اینڈ سی ایس) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر + 91-11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

*********************

 

 

UR-5237

(ش ح۔ م ش۔ش ہ ب)

 


(Release ID: 2093124) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil