امور داخلہ کی وزارت
اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کی
Posted On:
15 JAN 2025 3:04PM by PIB Delhi
امریکی حکام کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر،بھارت کی حکومت نے نومبر 2023 میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ اِس معلومات میں کچھ جرائم سے متعلق منظم گروپوں، دہشت گرد تنظیموں، منشیات فروخت کرنے والوں وغیرہ کی سرگرمیاں شامل تھیں، جو بھارت اور امریکہ دونوں کے سیکورٹی مفادات کو نقصان پہنچا رہی تھیں۔
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے طور پر خود تحقیقات کی اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ شواہد پر بھی کارروائی کی۔ اسے امریکی حکام سے مکمل تعاون حاصل ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے یہاں کئی دورے بھی کیے۔ کمیٹی نے مختلف ایجنسیوں کے متعدد افسران کو مزید تفتیش کے لیے طلب کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ دستاویزات کا بھی جائزہ لیا۔
طویل تحقیقات کے بعد کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی اور ایک فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی، جس کے سابقہ جرائم کے روابط اور پس منظر بھی تفتیش کے دوران سامنے آئے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔
کمیٹی نے مزید سفارش کی ہے کہ نظام اور طریقہ کار میں بہتری کی جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں، جو بھارت کی جوابی صلاحیت کو مستحکم کرے، منظم کنٹرولز کو یقینی بنائیں اور اس طرح کے معاملات میں تال میل پر مبنی کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
*******************
ش ح۔ ا ع خ۔ ص ج
U.No:5236
(Release ID: 2093087)
Visitor Counter : 20