کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ اِیکو نظام اور اختراع کو تقویت دینے کے لیے آئی ٹی سی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی
کلیدی اتحاد، ایم ای ایس کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ، قابل تجدیدی توانائی،پون چکّی سے پیدا ہونے والی توانائی اور توانائی ذخیرہ کے نظام پرتوجہ مرکوز کرے گا
Posted On:
15 JAN 2025 2:06PM by PIB Delhi
صنعت کاری اور اختراع کو بڑے پیمانے پر مزید فروغ دینے کے لیے ایک اور اہم پیش رفت میں ، کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آئی ٹی سی لمیٹڈ کے ساتھ ایک کلیدی شراکت داری کی ہے ، جو ہندوستان کی مختلف سرکردہ تنظیموں میں سے ایک ہے ۔
یہ اشتراک ملک بھر میں اسٹارٹ اپس کے لیےبازار کے مناسب امکانات پیدا کرنے کے علاوہ اسٹارٹ اپ اورتکنیکی فروغ کو تیز کرنے کے لیے ایک مشترکہ وژن کی نشاندہی کرتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مفاہمت نامہ(ایم او یو) ایک متحرک شراکت داری کے لیے راہ ہموار کرتا ہے،جہاں آئی ٹی سی کا وسیع تجربہ اور ماہرانہ صلاحیتیں اور اس کا وسیع مارکیٹ نیٹ ورک ڈی پی آئی آئی ٹی کی اس پہل کو مکمل کریں گے جو ملک بھر میں اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے ہے۔
اس شراکت داری کے تحت، آئی ٹی سی اہم شعبوں میں اسٹارٹ اپ حل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے کہ مینوفیکچرنگ ایکزیکیوشن سسٹمز (ایم ای ایس) کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم، مینوفیکچرنگ مقامات کے لیے قابل تجد توانائی کے مواقع مربوط کرنا، توانائی ذخیرہ کے نظام وغیرہ۔
اس پرو سٹارٹ اپ پہل کو اُجاگر کرتے ہوئےجوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی جناب سنجیو نے کہا کہ یہ حکومت ہند کے اہم پروگراموں، بشمول اسٹارٹ اپ انڈیا، میک اِن انڈیا، اور آتم نربھر بھارت کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔مزید برآں یہ جدت طرازی پر مبنی قیادت میں انٹرپرینیورشپ کے ذریعے جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دے کر ویژن 2047 میں اشتراک کی خاطر ایک اہم قدم ہے۔ جناب سنجیو نے مزید کہا کہ ہم سٹارٹ اپ کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیےبہترین حل اور یکسر تبدیلی والی ترقی کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
دریں اثنا ، آئی ٹی سی کارپوریٹ امور کے صدر جناب انل راجپوت نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی سی دونوں کے لیے قدر پیدا کرے گا ۔ یہ مینوفیکچرنگ میں مستقبل کے لیے تیار اور آپریشنل مہارت میں اضافے کے لیے ڈیجیٹل پر توجہ مرکوز کرے گا اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پائیدار آئی ٹی سی کو وسعت دے گا ۔
*******************
ش ح۔ ا ع خ۔ ص ج
U.No:5231
(Release ID: 2093064)
Visitor Counter : 16