وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے9ویں دن کے موقع پرملک بھر میں مختلف مقامات پر سابق فوجیوں کی ریلیاں اورگل دائرے چڑھانے کی تقریبات منعقد کی گئیں


وزیر دفاع نے جموں کے اکھنورسیکٹر میں1000ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ یہ دن منایا

حکومت ہر قدم پر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کریں گے: جناب راجناتھ سنگھ

‘‘پی اوکے ہندوستان کے سر کا تاج ہے؛ یہ پاکستان کے لیے غیر ملکی سرزمین سے زیادہ کچھ نہیں ہے’’

‘‘پاکستان کو اپنے مذموم عزائم کو ختم کردینا چاہیے’’

Posted On: 14 JAN 2025 3:38PM by PIB Delhi

مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا9واں دن 14 جنوری 2025 کو ملک بھر میں متعدد مقامات پر منایا گیا۔ سابق فوجیوں کو ان کی بے لوث خدمات کے تئیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان بہادرجوانوں کے رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی کو تقویت دیتے ہوئے متعدد مقامات پر سابق فوجیوں کی ریلیوں اورگل دائرہ نذر کرنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں جموں، ممبئی، نئی دہلی، پونے، ناگپور، وشاکھاپٹنم، بنگلورو، بریلی، جے پور اور سلی گوڑی شامل ہیں۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جموں کے اکھنور میں ٹانڈہ آرٹلری بریگیڈکے مقام پر ایک تقریب کے دوران تقریباً 1000ریٹائرڈ فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے تقریبات کی قیادت کی۔ انہوں نے ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور مسلح افواج کے ان اہلکاروں کو، جو ریٹائرڈ ہیں جواور خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی بے مثال بہادری، لگن، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے بے لوث خدمات انجام دنیے کے تئیں شکریہ ادا کیا۔

وزیردفاع نے زور دے کر کہا کہ ملک ہمیشہ مسلح افواج کی مقروض رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سبھی ہندوستانی بہادرفوجیوں کا نہایت احترام کرتے ہیں۔ فوجیوں کا یہ احترام ملک کی اقدار سے منسلک ہے۔ انہوں نے اس بات کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کے دن کے موقع پر متعدد تقریبات کا انعقادکیاجانا ان کے تئیں احترام کو ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اکھنور میں سابق فوجیوں کے دن کی تقریبات کو بھی اس حقیقت کاایک واضح ثبوت قرار دیا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ رہا ہے، اور رہے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر اور باقی ملک کے درمیان فاصلے کم کرنے کے حکومت کےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفعہ370 کی منسوخی کو اس سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دوہزار پچیس،1965 کی بھارت-پاکستان جنگ کے75 سال مکمل ہونے کابھی سال ہے اوراس میں ہندوستان کی جیت مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کا نتیجہ تھی۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ پاکستان ، بھارت کے ساتھ لڑی ہوئی ہر جنگ میں شکست سے دوچار ہوا ہے، چاہے وہ 1948 کی جنگ ہو، 1965 کی جنگ ہو، 1971 کی جنگ ہو یا 1999 کی کارگل کی جنگ ہو،جموں و کشمیر میں مقامی آبادی پراثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، لیکن یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ان کے ارادوں کوناکام بنادیا۔ پاکستان اب بھی دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے۔ آج بھی ہندوستان آنے والے 80 فیصد سے زیادہ دہشت گرد وں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اگر اس وقت کی سابقہ حکومت میدان جنگ میں حاصل ہونے والے اہمیت کے حامل فوائد کو نقصانات میں تبدیل نہ کرتی تو دہشت گردی 1965 میں ہی ختم ہو چکی ہوتی۔ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد زمینی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے’’۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے پی او کے کو ہندوستان کے سرکا تاج قرار دیا، جو پاکستان کے لیے ایک غیر ملکی علاقہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ: ‘‘جموں وکشمیرپی اوکے(پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر) کے بغیر نامکمل ہے۔ وہاں رہنے والوں کو باوقار زندگی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے مذہب کے نام پر بھارت کے خلاف انہیں گمراہ کرنے اور اکسانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی او کے کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ چل رہے ہیں اور سرحد سے ملحقہ علاقوں میں لانچ پیڈس بنائے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت صورتحال سے بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کو اپنے مذموم عزائم سے بازآنا ہو گا’’۔

خطاب کے اپنے پروگرام کوختم کرتے ہوئے، وزیردفاع نے سابق فوجیوں، خدمات انجام دینے والے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے تئیں حکومت کے عزم کو دہرایا اور اسے اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت دفاع (ایم او ڈی) ہمیشہ اپنے فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کرے گی، جوسبکدوش ہونے کے بعد بھی ملک کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے وزارت دفاع کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کابھی ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہر قدم پر ملک کے فوجیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے 108 فٹ اونچا قومی پرچم لہرایا اور‘‘اکھنور ہیریٹیج میوزیم’’ کا افتتاح کیا۔ یہ میوزیم خطے کی بھرپور تاریخ اور ثقافت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جموں کو پنچھ سے جوڑنے والی قومی شاہراہ144اےپر واقع میوزیم اس خطے کی بھرپور تاریخ اور میراث کامظہر ہے۔

اس موقع پر سابق فوجیوں کو موٹرسے چلنے والی وہیل چیئرس، تپیا اسکوٹرس، اسکوٹرس اور آٹو رکشا دیئے گئے۔اس موقع پر شکایات کے ازالے اور بیداری کے لیےجگہ جگہ مختلف ریکارڈس دفاتر، دفاعی اور سرکاری فلاحی تنظیموں، بینکوں اور روزگار کے اداروں کے 40 سے زائد اسٹالز/ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے تھے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا؛ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ؛ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان؛ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار؛ دیگر سینئر سول اور فوجی افسران؛  واروونڈیڈ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر؛ ڈائریکٹوریٹ آف انڈین آرمی ویٹرنزکے ڈائریکٹر؛ سابق فوجیوں اور سابق فوجی تنظیموں کے مختلف نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

ممبئی میں،دفاع کے وزیرمملکت جناب سنجے سیٹھ نے اس دن کے موقع پر گورو استمبھ (ویکٹری  اٹ سی میموریل)، بحری ڈاکیارڈ میں گل دائرہ نذرکیا۔ اس کے بعد انڈین نیوی سیلرز انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایس آئی ساگر) میں سہ فریقی خدمات انجام دینے والے سابق فوجیوں کی ریلی ایک نکالی گئی تھی،جس میں دفاع کے وزیرمملکت سنجے سیٹھ نے ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ ریلی کے دوران تقریباً 400 ریٹائرڈ فوجی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں، جناب سنجے سیٹھ نے ان سابق فوجیوں کی دیانتداری، اقدار اور نظم و ضبط کے لیے ان کی ستائش کی، جو ملک کے لوگوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتے ہیں۔ بحری عملے کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

فوجی عملے کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے پونے میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ فوجیوں کے دن کی تقریب کی صدارت کی، جبکہ فضائیہ کے سربراہ، چیف آف دی انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو اور فوج اور بحریہ کے نائب سربراہ  بھی نئی دہلی میں اس تقریب میں شریک ہوئے۔ فوج کی  تینوں سروسز(بحری ،بری اورفضائی) کے ریٹائرڈ فوجیوں نے ان تقریبات میں شرکت کی۔

مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن ہر سال 14 جنوری کو مسلح افواج کے پہلے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، جو14جنوری 1953 میں سبکدوش ہوئے تھے اورسابق فوجیوں کے اعزاز میں بات چیت کے مختلف پروگراموں کی میزبانی کرتے ہوئے 2016سے ہرسال یہ دن منایا جاتا ہے۔

 

********

 ( ش  ح ۔ ش م  ۔  م  ا )

UNO: 5206


(Release ID: 2092823) Visitor Counter : 19


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi