وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے عملی طور پر اڈیشہ کے ضلع میوربھنج میں ڈیری اور لائیواسٹاک  کی کلیدی پہل کا افتتاح کیا


اڈیشہ نئے ‘‘مارکیٹ سپورٹ پروگرام’’ کے ساتھ دودھ کی قوت خریدکو 5 لاکھ سے 10 لاکھ لیٹر یومیہ کرے گا

شناخت شدہ مستحقین میں تین ہزار اعلی جینیاتی-میرٹ مویشی تقسیم کیے گئے؛ میور بھنج کے بچوں میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے گفٹ مِلک پروگرام کا آغاز

Posted On: 14 JAN 2025 2:29PM by PIB Delhi

ہندوستان کی عزت مآب صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے پیر، 13 جنوری 2025 کو اڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں ڈیری اور مویشیوں کے شعبے میں اثر انگیز اقدامات کی ایک سیریز کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ ان پروگراموں کا مقصد دیہی علاقوں میں  ذریعہ معاش کو بڑھانا، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور خطے میں غذائیت کے حوالے سے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

A group of people on a televisionDescription automatically generated

اس تقریب میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کی وزارت  میں مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان، ؛ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل؛ ریاستی وزیر برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری اور اقلیتی امور جناب جارج کورین  اور وزیر اعلیٰ اڈیشہ جناب موہن چرن ماجھی سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U839.jpg

A group of people in a meetingDescription automatically generated

تقریب کے دوران، عزت مآب صدر جمہوریہ نے راشٹریہ گوکل مشن کے تحت میور بھنج میں کیٹل انڈکشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پہل میں اوڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں تین ہزار اعلی جینیاتی-میرٹ مویشیوں کی تقسیم شامل تھی۔ ڈی اے ایچ ڈی کی راشٹریہ گوکل مشن اسکیم کے تحت، میور بھنج میں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کی طرف سے پانچ سالوں میں 37.45 کروڑ روپےمختص  کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بڑھانے کا ایک پروجیکٹ لاگو کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار کو بڑھانا، دیہی آمدنی کو مضبوط کرنا اور مویشیوں کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر گفٹ مِلک پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا۔ غذائی قلت سے نمٹنے اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، یہ پروگرام میور بھنج ضلع کے تقریباً 1,200 اسکولی بچوں کو وٹامن اے اور ڈی سے لیس 200 ملی لیٹر ذائقہ دار دودھ فراہم کرے گا۔ عملی طور پر اس پہل کا افتتاح کرتے ہوئے، ہندوستان کی  معزز صدر نے غذائیت اور تعلیم پر اس طرح کے پروگراموں کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا، اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کوششیں ملک بھر میں اسی طرح کی مداخلتوں کے لیے ایک نمونہ کے طور پر کام کریں گی۔ اس کے علاوہ ، معزز صدر نے ریاست اڈیشہ میں دودھ کی خریداری، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مارکیٹ سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ اس اقدام کا مقصد ریاست میں دودھ کی قوت خرید کو 5 لاکھ لیٹر یومیہ سے بڑھا کر 10 لاکھ لیٹر یومیہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام کسانوں کے لیے بہتر منافع کو یقینی بنانے کے لیے برانڈنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں، صدرجمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے مستقبل کی پالیسیوں اور اختراعی مداخلتوں کے ذریعے ڈیری شعبہ  کو تبدیل کرنے میں حیوانات اور ڈیری کے محکمے کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے دودھ کی پیداوار میں ہندوستان کی قیادت پر روشنی ڈالی، جس نے گزشتہ دہائی کے دوران 6فیصد سالانہ کی متاثر کن شرح سے ترقی کی ہے، عالمی رجحانات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صدر نے مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور ڈیری فارمنگ کے منافع میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، جیسے کہ مصنوعی حمل اور جنس کے مطابق سیمین کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور راشٹریہ گوکل مشن کی کامیابی پر زور دیا، جس نے دیسی مویشیوں کی نسل کی بہتری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے ڈی اے ایچ ڈی اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کی دیہی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور کسانوں کے لیے مارکیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ڈیری اقدامات کے لیے مسلسل مدد فراہم کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے پائیدار دیہی معاش کو فروغ دینے میں مویشیوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اختراعی اور کسان پر مبنی پروگراموں کے ذریعے ڈیری اور مویشیوں کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ریاست کے عزم پر زور دیا۔

اس تقریب میں وزیر جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، اڈیشہ جناب  گنیش رام سنگھ کھنٹیا، اڈیشہ میں جانوروں کے وسائل کی ترقی، ماہی پروری اور ایم ایس ایم ای ز کے وزیر جناب گوکلانند ملک، ڈی اے ایچ ڈی میں  سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے ؛ ڈی اے ایچ ڈی میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی؛ چیئرمین این ڈی ڈی بی جناب مینیش شاہ ؛ اڈیشہ کے فشریز اینڈ اینیمل ریسورسز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل سکریٹری جناب  سریش کمار واششٹھ اور دیگر سینئر افسران بھی  موجود تھے۔

***********

 (ش ح۔  ا م۔ن م)

U.N. 3197


(Release ID: 2092776) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil