زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی مسائل پر ایک جائزہ میٹنگ کی


جائزہ میٹنگ میں فصل کی بوائی، مارکیٹنگ، فروخت اور درآمد برآمد پر غور و خوض کیا گیا

وزیر موصوف کسانوں اور موسمی حالات سے متعلق مسائل پر ہفتہ وار میٹنگ کریں گے

Posted On: 13 JAN 2025 8:13PM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزارت زراعت کے سینیئر افسران کے ساتھ زراعت کے مسائل پر جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ میٹنگ میں زرعی پیداوار، زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ سمیت پیداوار کی درآمد و برآمد اور موسمی حالات سے متعلق کئی امور زیر غور آئے۔ وزیر موصوف نے کہا، وہ خود زراعت کے مسائل پر ہفتہ وار میٹنگ کرنے کے علاوہ وقتاً فوقتاً ریاستی حکومتوں کے ساتھ وزیر زراعت کی سطح پر میٹنگیں بھی کریں گے۔ ان کی خواہش تھی کہ افسران بھی ان مسائل پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ مستقل طور پر مشغول رہیں، کیونکہ زمینی سطح پر مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کے اہلکاروں کی شمولیت کی ضرورت ہوگی۔

 

 

اس طرح کی میٹنگوں میں پیداوار کی صحیح قیمت، کسانوں کی پریشانی کے مسائل، بوائی، مارکیٹنگ، فروخت، پیداوار کی درآمد برآمد، موسم وغیرہ جیسے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خریف 2024 اور ربیع 2024 دونوں فصلوں کے لیے دال کی موجودہ قیمتوں اور ارہر، چنا، مسور وغیرہ سمیت دال کی تمام اقسام کی خریداری کی قیمتوں پر کل ریاستوں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ٹریڈ ڈویژن ہر ہفتے دال/تیل کے بیجوں کی درآمد کی ضرورت پر ملک میں پیداوار اور کھپت کے نمونوں کا تقابلی تجزیہ مرتب کرے گا۔ پیداوار کی برآمد کے لیے بھی اسی طرح کی قواعد پیش کی جائیں گی۔ اس طرح کا تجزیہ تفصیلی ہو گا جس میں چنا، ارہر اور مسور وغیرہ کو شامل کیا جائے گا جس میں کسانوں اور صارفین کے لیے ان کی لاگت اور فائدے نیز ڈی اے ایف ڈبلیو کے ذریعے کی جا سکنے والی ممکنہ مداخلتیں شامل ہوں گی۔

 

 

کیڑوں کے انتظام اور ایم آر پی کے مسائل سمیت کیڑے مار ادویات کی تقسیم کے بارے میں ایک تفصیلی پروٹوکول کے وی کے کے ذریعے باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا اور رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس رپورٹ میں حکومت کے مطلع کردہ نرخوں کے مقابلے میں مروجہ شرحیں بھی شامل ہوں گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-01-2025

U: 5182

 


(Release ID: 2092646) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Bengali