صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے اومفیڈ اقدامات کے لیے گایوں کی شمولیت، گفٹ دودھ اور مارکیٹ سپورٹ کا ورچوئل طور پر افتتاح/ آغاز کیا

Posted On: 13 JAN 2025 7:00PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (13 جنوری 2025) راشٹرپتی بھون سے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے اوڈیشہ اسٹیٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرز فیڈریشن (او ایم ایف ای ڈی) کے اقدامات کے لیے گایوں کی شمولیت، گفٹ دودھ اور مارکیٹ سپورٹ کا ورچوئل طور پر افتتاح/آغاز کیا۔

 

 

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ مویشی دیہی معیشت اور دیہی گھریلو آمدنی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہندوستان میں مویشیوں کی مختلف نسلیں ہیں۔ ان تمام نسلوں نے ملک کے زر خیز زرعی ورثے میں اپنا تعاون کیا ہے۔ ہمارے مویشیوں کی مدد اور فروغ کے لیے حکومت کی طرف سے نسل کی افزائش اور مویشیوں کی جینیاتی اپ گریڈیشن کے لیے متعدد اقدامات اور پالیسی ساز کوششیں کی گئی ہیں۔

 

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دودھ اور دودھ کی مصنوعات کے میدان میں ہندوستان کی کامیابیاں غیر معمولی ہیں۔ ہمارے دودھ دینے والے مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں بھی پچھلے 10 سالوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ تمام کامیابیاں مویشی پالنے میں بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ پھر بھی جانوروں کی صحت کے حوالے سے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے نیشنل گوکل مشن کے مقاصد اور کوششوں کی تعریف کی۔

 

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جانوروں کی تعداد اور صحت دونوں پر توجہ دینے سے کھانے پینے کی اشیا اور دودھ سمیت جانوروں سے حاصل کی جانے والی دیگر مصنوعات کے معیار میں بہتری آئے گی۔ ملک کے تمام شعبوں میں اس طرح کی کوششیں کرنے سے، ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اہم تعاون کیا جا سکتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-01-2025

U: 5174

 


(Release ID: 2092611) Visitor Counter : 28


Read this release in: Odia , English , Hindi , Tamil