وزارت دفاع
ایم ڈی ایل، ممبئی میں آئی سی جی کے لیے تربیتی جہاز کی کیل بچھانے کی تقریب منعقد ہوئی
Posted On:
13 JAN 2025 3:02PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے تربیتی جہاز (یارڈ 16101) کی کیل بچھانے کی تقریب 13 جنوری 2025 کو مزاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) ممبئی میں منعقد ہوئی۔ 7,500 ناٹیکل میل کی رینج کے ساتھ یہ جہاز سمندر میں اعلیٰ سیکھنے کے عمل کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی سہولیات جیسے تربیتی پل، چارٹ ہاؤس اور کیڈٹس کے لیے مخصوص کلاس رومز سے لیس ہوگا۔ یہ اپنے 70 زیر تربیت افسران ، جس میں خواتین افسران بھی شامل ہوں گی ان کی بنیادی تربیت کے بعدمزیدتربیت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
107 میٹر لمبا جہاز 20 ناٹ کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں جدید ترین مشینری اور جدید تکنیکی نظام بھی ہوں گے، بشمول مصنوعی ذہانت پر مبنی پیش گوئی کرنے والا دیکھ بھال کا نظام ، ایک کثیر مقصدی ڈرون، مربوط برج سسٹم اور مربوط پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم شامل ہوں گے۔ تقریب کی صدارت انسپکٹر جنرل ایچ کے شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (مٹیریل اینڈ مینٹی نینس) نے ڈائریکٹر (شپ بلڈنگ) ایم ڈی ایل اور آئی سی جی اور ایم ڈی ایل کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کی۔
جہاز سازی کا معاہدہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوا تھا۔ یہ جہاز ایم ڈی ایل کی طرف سے خرید (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت، آتمنیر بھر بھارت کے حکومت کے وژن کے مطابق مقامی طور پر ڈیزائن، تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے اور یہ ملک کی اسٹریٹجک خود مختاری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ اقدام آئی سی جی کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس کے افسران کے لیے تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ میں ان کے کردار کو مزید تقویت دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح۔
(U:5154)
(Release ID: 2092472)
Visitor Counter : 16