کانکنی کی وزارت
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر کاریاض، سعودی عرب کاسرکاری دورہ
Posted On:
13 JAN 2025 1:39PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 14 سے 16 جنوری 2025 تک ریاض ، سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے ۔ دورے کے دوران ، وہ فیوچر منرلز فورم 2025 کے وزارتی گول میز اجلاس میں شرکت کریں گے ، جو کہ معدنی سپلائی چینز اور توانائی کی منتقلی پر مرکوز بات چیت کے لیے سعودی عرب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک عالمی مائننگ ایونٹ ہے۔
کانفرنس کے موقع پر جناب ریڈی، دیگر ممالک کے کان کنی کے کچھ وزرا سے ملاقات کریں گے ۔ جناب ریڈی ریاض میں ہندوستانی تارکین وطن کا دورہ کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے ۔
********
ش ح۔ش ت ۔اش ق
(U: 5152)
(Release ID: 2092448)
Visitor Counter : 15