سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر 14 سے 15 جنوری 2025 تک ‘موثر تحقیق و ترقی کی حکمرانی کے لیے
سائنس-ٹیکنالوجی-اختراعات اشاریوں کو ہم آہنگ کرنا" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کر رہا ہے
Posted On:
13 JAN 2025 11:42AM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادکر رہا ہے، جو کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی ایک ذیلی لیبارٹری ہے۔ کانفرنس ادارے کے چوتھے یوم تاسیس کی تقریبات کےسلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ این آئی ایس سی پی آر سائنس کمیونیکیشن اور ثبوت پر مبنی پالیسی مطالعات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو سائنس، ٹیکنالوجی، صنعت اور معاشرت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ یہ دو روزہ کانفرنس مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ممتاز ماہرین، پالیسی سازوں، اسکالروں اور محققین کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ معاصر تحقیق کے ابھرتے ہوئے مسائل اور تحقیق و ترقی کی حکمرانی کے لیے کارکردگی کی تشخیص میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کانفرنس کے اہم موضوعات میں :کارکردگی کی تشخیص میں طریقے، نقطہ نظر اور طریقے، اوپن سائنس، اوپن سورس اور اوپن ایکسیس، تحقیق و ترقی اور سوشل میڈیا کو جوڑنے کے سماجی اثرات کی پیمائش اور تحقیق و ترقی کی حکمرانی میں پیش گوئی شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں یہ بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ کس طرح زیادہ مضبوط طریقوں سے حکومتی پروگرامز کی کارکردگی اور اثرات پر زور دیا جا سکتا ہے اور وہ اہم عوامل جو ان اقدامات کو مستحکم کر سکتے ہیں۔
کانفرنس میں ہندوستان اور بیرونِ ملک کے ممتاز ماہرین کےساتھ 300 شرکاء کی شرکت متوقع ہے،جوکانفرنس کے مختلف سیشنز میں خطاب کریں گے۔ بہت سے نوجوان محققین اپنے تحقیقی مقالے اور پوسٹرز پیش کریں گے۔ ہندوستان کے سرکردہ سائنسدان اور پالیسی ساز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پروفیسر اشوتوش شرما، صدر، آئی این ایس اے، انسٹی ٹیوٹ چیئر پروفیسر اور سی وی سیشادری چیئر پروفیسر، آئی آئی ٹی کانپور، حکومت ہند کے سابق سکریٹری، ڈی ایس ٹی، چیف گیسٹ کے طور پر خطاب کریں گے۔ پروفیسر سچن چترویدی، ڈائریکٹر جنرل، ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈویلپنگ کنٹریز (آر آئی ایس) بھی، یوم تاسیس کے موقع پر لیکچر دیں گے۔
نیتی آیوگ، حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور معروف تعلیمی اداروں سے ماہرین اس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ کلیدی خطاب اور مدعو مقررین کے علاوہ پینل سیشنز اور مقالہ جات کی پیش کش بھی کی جائے گی۔ کانفرنس میں خطاب کرنے والے بین الاقوامی ماہرین فرانس، روس، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، برازیل، آسٹریلیا، اور آرمینیا سے ہوں گے۔ جرمنی، میکسیکو اور نیدرلینڈز کے سائنسی مشیر بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پینل کا حصہ ہوں گے۔ کانفرنس کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں تنوع ہو اور شرکاء کو کلیدی خطاب، مدعو مقرریں، پینل سیشنز اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے دلچسپ مباحثوں میں شامل کیا جا سکے۔
کانفرنس سے تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی )کی کارکردگی کی تشخیص اور اثرات کے جائزے کے لیے نئے طریقوں اور عمل کو اجاگر کرنے کی توقع ہے۔ اس میں کچھ اہم پالیسی تجاویز بھی سامنے لائی جائیں گی جس سے تحقیق و ترقی کی حکمرانی، رسائی اور شمولیت کوایس آئی ٹی (سائنس، ٹیکنالوجی اور انوکھائی) اشاریوں کے صحیح استعمال سے کس طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم ’ون نیشن-ون سبسکرپشن’ جیسے نئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، جس کی عکاسی حتمی دستاویز میں کیا جائے گا۔ کانفرنس نوجوان محققین کو ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کی مختلف نزاکتوں، آلات اور تکنیکوں سے آگاہ کرے گی اور ان کے تحقیق کو ترقیاتی چیلنجز کے حل کی طرف موڑنے میں مدد فراہم کرے گی۔ کانفرنس کے نتائج مختلف فارمیٹس میں شائع کیے جائیں گے، جن میں ایک مخصوص خصوصی جریدے کا شمارہ، پالیسی بلیٹن اور کتابی عمل شامل ہوں گے۔
************
U.No:5145
ش ح۔م ع ن،ف ر
(Release ID: 2092424)
Visitor Counter : 22