ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ریلوے نے 1,186 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پریاگ راج ریجن کے نو اسٹیشنوں کی نگرانی اور پانچ سطحوں پر مہاکمبھ میلے کے انتظامات کی نگرانی کے لیے ریل بھون میں ایک وار روم کا افتتاح کیا


انہوں نے 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں مسافروں کو معلومات فراہم کرنے والا ایک کتابچہ بھی جاری کیا

مہاکمبھ میلے کے دوران ہندوستانی ریلوے 10،000 ؍ریگولر ٹرینوں کے علاوہ 3,100 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائے گا: جناب ویشنو

پریاگ راج اسٹیشن پر 12 ہندوستانی زبانوں میں آپریشنل اور دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی

Posted On: 12 JAN 2025 10:40PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر برائے ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے مہاکمبھ 2025 کی تیاری کے تحت ریلوے بورڈ کے ذریعے پریاگ راج  زون  میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ 9؍ ریلوے اسٹیشنوں کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ‘وار روم’ کا افتتاح کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک کتابچہ بھی جاری کیا، جو مسافروں کو 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پریاگ راج  اسٹیشن پر 12 ہندوستانی زبانوں میں اعلانات شروع کرنے کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W1R9.jpg

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ مہاکمبھ ہماری ثقافت کا ایک عظیم جشن ہے۔ ہم نے پریاگ راج سنگم پر اسنان کے لیے آرہے مسافروں کے لیےپریاگ راج زون کے تمام نو اسٹیشنوں پر وسیع انتظامات کیے ہیں۔

ہندوستانی ریلوے نے پریاگ راج میلہ علاقے کے نو اسٹیشنوں پر ایک جامع نگرانی کے نظام کے تحت 1,186 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے  گئےہیں۔ اس میں 764 نئے کیمرے شامل ہیں، جن میں سے 116 کیمرے چہرے کی شناخت کی سہولت سے لیس ہیں۔ ایک پانچ سطحی نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ کیمرہ فیڈز کی نگرانی اور تجزیہ کیا جا سکے، جس میں تمام پلیٹ فارمز اور متصل علاقوں کی سرگرمیاں اسٹیشنوں کے کنٹرول رومز سے ٹریک کی جائیں گی۔ یہ کنٹرول رومز حقیقی وقت کی نگرانی کریں گے، جبکہ ریلوے بورڈ کی سطح پر سینئر افسران ٹیم کی موجودگی والا ایک سینٹرل وار روم ہوگا، جو 24 گھنٹے کی نگرانی کو یقینی بنائے گا۔

افسران پر مشتمل ایک پر عزم ٹیم ڈویژنل سطح پر 24 گھنٹے کی نگرانی کرے گی اور اسی طرح کے انتظامات زونل سطح پر بھی کیے جائیں گے۔ ریلوے بورڈ میں قائم ہونے والا وار روم آپریشنز، کمرشل، سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشنز، مکینیکل، الیکٹریکل اور ریلوے پروٹیکشن فورس کے محکموں کے افسران اور عملے پر مشتمل ہوگا۔ یہ ٹیم مہاکمبھ کے لیے چلنے والی تمام ٹرینوں اور پریاگ راج علاقے کے اسٹیشنوں کی نگرانی کرے گی۔ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مسافروں کی سہولت کو آسان بنانے اور اس میں توسیع کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029LTG.jpg

انہوں نے اعلان کیا کہ مہاکمبھ کے دوران ہندوستانی ریلوے 10,000 معمول کی ٹرینوں کے علاوہ 3,100 سے زائد خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ خصوصی ٹرینوں کی تعداد پچھلے کمبھ کے مقابلے میں 4.5 گنا زیادہ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہاکمبھ میں شرکت کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ہندوستانی  ریلوے نے گنگا پل کی تعمیر مکمل کر لی ہے،اس کے  ساتھ ہی وارانسی-مادھوسنگھ-پریاگ راج لائن اور پھپھا مؤ-جانگھی لائن کو دوگناں(ڈبل لائن)  کیاگیاہے۔ مسافروں کے لیے سمت کے مطابق رنگین کوڈڈ ہولڈنگ ایریاز بنائے گئے ہیں اور مختلف سمتوں کے لیے مختلف رنگوں کے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈیجیٹل مہاکمبھ کے لیے بارکوڈڈ یو ٹی ایس سسٹم کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OISL.jpg

مسافروں کی سہولت اور خدمت کے لیے پریاگ راج علاقے کے نو ریلوے اسٹیشنوں کو خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ان میں پریاگ راج جنکشن، نینی جنکشن، پراگ راج چھیوکی، صوبےدارگنج، پریاگ راج  سنگم، پریاگ راج جنکشن، پھپھاماؤ جنکشن، پریاگ راج رام باغ اسٹیشن اور جھونسی اسٹیشن شامل ہیں۔ پریاگ راج  علاقے کے تمام لیول کراسنگ گیٹس بند کر دیے گئے ہیں اور 21 نئے آر او بی (روڈ اوور برج) اور آر یو بی (روڈ انڈر برج) تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے ریلوے آپریشنز کو مزید ہموار بنایا گیا ہے۔

پریاگ راج جنکشن پر غیر ریزرو کلاس کے مسافروں کے لیے علیحدہ انٹری گیٹس مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ریزروکلاس کے مسافر گیٹ نمبر 5 سے داخل ہوں گے۔ دیگر اسٹیشنوں پر بھی مختلف سمتوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے رنگین کوڈڈ ہولڈنگ ایریاز اور علیحدہ انٹری گیٹس کے لیے اسی طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  غیر ریزو(جنرل) ٹکٹنگ سسٹم میں اب سمت کی بنیاد پر رنگین کوڈڈ ٹکٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔

سات نئے پلیٹ فارمز کی تعمیر کے ساتھ پریاگ راج  علاقے کے تمام نو اسٹیشنوں پر پلیٹ فارمز کی کل تعداد 48 ہوگئی ہے۔ پریاگ راج علاقے کے 7؍نئے اسٹیشنوں پر دوسرے داخلے کے پوائنٹس تیار کیے گئے ہیں۔ صوبے دارگنج اسٹیشن کو پریاگ راج  جنکشن کے لیے سیٹلائٹ اسٹیشن کے طور پر ڈیولپ کیا گیا ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عظیم اور روحانی مہاکمبھ 2025 جو پریاگ راج  میں گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم پر 13 جنوری سے 26 فروری تک منعقد ہو رہا ہے، یہ اپنی عظمت سے ہر کسی کو مسحور کر رہا ہے۔ ہر 12 سال بعد ہونے والے اس پریاگ راج مہاکمبھ  میں رواں برس 40 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ہے ،جو سنگم پر اسنان کریں گے۔ ہند برصغیر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، ملیشیا، انڈونیشیا، کناڈا اور میکسیکوسمیت  100 سے زائد ممالک کے عقیدت مندبھی شرکت کریں گے۔ ہندوستانی  ریلوے مہاکمبھ 2025 کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس کے سال اسنان کے مرکزی تہواروں کے لیے چھ تاریخیں مقرر کی گئی ہیں:

پوش پورنیما: 13 جنوری 2025

مکر سنکرانتی: 14 جنوری 2025

مونی اماوسیا: 29 جنوری 2025

بسنت پنچمی: 3 فروری 2025

ماگھ پورنیما: 12 فروری 2025

مہا شیواراتری: 26 فروری 2025

2019 کے کمبھ میلے کے دوران کل مسافروں کا 45 فیصد پریاگ راج جنکشن پہنچا تھا۔ مزید اسٹیشنز چلانے کے لیے پریاگ راج ، پھپھاماؤ، رام باغ اور جھونسی یارڈز کی دوبارہ ماڈلنگ کی گئی ہے۔ پریاگ راج  کے تمام اسٹیشنوں کو جوڑنے والی سڑکوں کو کشادہ کیا گیا ہے۔ 2025 کے کمبھ میلے کو مدنظر رکھتے ہوئے 17 نئے عارضی مسافر پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں، جس سے پر یاگ راج  علاقے میں ریلوے پناہ گاہوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ ان پناہ گاہوں کی ہولڈنگ کپیسٹی 21,000 سے بڑھ کر 1,10,000 تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے 10 لاکھ سے زائد ٹکٹ روزانہ جاری کرنے کے انتظامات کیے ہیں، تاکہ مسافروں کو ٹکٹ حاصل کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈیجیٹل کمبھ کے مقصد کے مطابق ٹکٹنگ بارکوڈ پر مبنی یو ٹی ایس سسٹم کے ذریعے دستیاب کی گئی ہے۔ تمام پلیٹ فارمز پر فرسٹ ایڈ بوتھز قائم کیے گئے ہیں اور ہر اسٹیشن پر ایک میڈیکل آبزرویشن روم بنایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے۔

ہموار آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستای  ریلوے نے 13,000 سے زائد ملازمین کو تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ریلوے پولیس کے تقریباً 10,000 اہلکار اسٹیشنوں اور احاطوں میں مسافروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 1,000 سے زائد رضاکار بھی اسٹیشنوں پر مسافروں کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔ اسٹیشنوں کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے 1,000 سے زائد صفائی کے عملہ بھی دن رات کام کرے گا۔

کمبھ کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے اسٹیشنوں پر 20,000 مربع میٹر سے زائد دیوار کی جگہ پر کمبھ تھیم پر مبنی فن پارے پینٹ کیے گئے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام اسٹیشنوں پر نئے فٹ اوور برج، باتھ رومز، ریمپ وغیرہ تعمیر کیے گئے ہیں۔ پلیٹ فارمز پر رنگین کوڈڈ فٹ مارکرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو باہر جانے کے راستے کی رہنمائی کی جا سکے۔

 

************

U.No:5136

ش ح۔م ع،ف ر 


(Release ID: 2092390) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Bengali