کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی راہداری اور غیر مجاز تجارت سے نمٹنے کے لیے تعاون سے متعلق ہندوستان-نیپال بین حکومتی کمیٹی کا اجلاس کھٹمنڈو میں اختتام پذیر

Posted On: 12 JAN 2025 6:56PM by PIB Delhi

تجارت، ٹرانزٹ، اور غیر مجاز تجارت سے نمٹنے کے لیے تعاون سے متعلق انڈیا نیپال بین حکومتی کمیٹی (آئی جی سی) کا اجلاس 10-11 جنوری 2025 کو کھٹمنڈو میں اپنے اختتام کوپہنچا۔

سکریٹری، محکمہ تجارت، حکومت ہند، جناب سنیل برتھوال نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی جس میں کھٹمنڈو میں مختلف وزارتوں اور ہندوستان کے سفارت خانے کے سینئر افسران شامل تھے۔ نیپالی فریق کی سربراہی سکریٹری، وزارت صنعت، کامرس اور سپلائیز، نیپال حکومت، مسٹر گوبند بہادر کارکی کر رہے تھے، ان کے ساتھ مختلف نیپالی وزارتوں اور محکموں کے نمائندے بھی تھے۔

آئی جی سی کے اس اجلاس میں دوطرفہ میکنزم جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے جس میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا ایک جامع جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی مارکیٹ تک رسائی کے مسائل، آئی پی آر اور ڈیوٹی سےمتعلق امور کا جائزہ لیا۔ ایجنڈے میں ٹرانزٹ اورٹریٹی آف ٹریڈ پر نظرثانی،موجودہ معاہدوں میں مجوزہ ترامیم، معیارات میں ہم آہنگی اور تجارتی بنیادی ڈھانچہ کی ہم آہنگی بشمول رکسول-بیرگنج ریل لائن کی برقی کاری پر تبادلہ خیال بھی شامل تھا۔

ملاقات کے دوران ہندوستانی فریق نے بتایا کہ نیپال کی جانب سے 200,000 (دو لاکھ)میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی درخواست قبول کرلی گئی ہے۔ نیپالی فریق نے نیپال کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مسلسل تعاون کے لیے ہندوستانی فریق کی تعریف و توصیف  کی۔

نیپالی فریق کی درخواست پر، ہندوستانی فریق نے اتفاق کیا کہ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے مروجہ ضابطوں کے مطابق، دو ایکسل گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ایکسل وزن 18.5 ٹن اور تین ایکسل والی گاڑیوں کے لیے 28 ٹن بھی نیپالی گاڑیوں پر لاگو ہو سکتا ہے۔ کاکربھیٹا (نیپال) -بنگلہ بندھا (بنگلہ دیش) کے راستے کارگو ان ٹرانزٹ پھولباری ( ہندوستان) کا راستہ۔ نیپالی فریق کی درخواستوں کے جواب میں ہندوستانی فریق نے بتایا کہ سال سیڈز اور چایوٹے کو ہندوستان کے پلانٹ قرنطینہ آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔ جٹاماسی کی درخواست - جڑ کا عرق؛ سوگندھ کوکیلا بیری کے عرق؛ پروسیسڈ آئٹمز (پلانٹ پروڈکٹس) کی فہرست میں سوگندھوال رائزوم اور تیمور بیری کے عرق کو بھی قبول کر لیا گیا ہے۔

ہندوستانی فریق کی درخواست پر نیپالی فریق نے اپنے تکنیکی نظاموں میں ایپا کیو اور  پولی فائیڈ-28جیسی مصنوعات کی دوبارہ درجہ بندی سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے کھلے دل سے اظہار کیا گیا۔ ہندوستانی فریق نے نیپال کو دودھ کی برآمدات میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ نیپالی فریق نے ہندوستانی فریق کی درخواست پر مثبت طور پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ دودھ کی مصنوعات جیسے کہ چھینے اور پنیر جونیپال میں مناسب طور پر پیدا ہوتے ہیں۔

میٹنگ نے دو طرفہ اقدامات کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد ہندوستان اور نیپال کے درمیان ہموار سرحد پار کنکٹی وٹی کو تقویت دینا بشمول نئی مربوط چیک پوسٹوں اور ریلوے لنکس کی تعمیر کے ذریعے دونوں فریقوں نے دوطرفہ رابطوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا جو خوشحال  اور دوطرفہ تجارت کے مشترکہ ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں فریقوں نے نیپال اور ایس اے ایف ٹی اے- سافٹا کے ساتھ آن لائن سی او او کی منظوری پر بات چیت کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے ہندوستان نیپال کے لیے بدستور سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر بنا ہوا ہے، جو نیپالی درآمدات اور برآمدات دونوں میں نمایاں طور پر حصہ ڈال رہا ہے۔ توقع ہے کہ آئی جی سی میں ہونے والی بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر تجارت، ٹرانزٹ، اور تعاون سے متعلق بین الحکومتی ذیلی کمیٹی (آئی جی ایس سی) کی میٹنگ اس سے قبل کھٹمنڈو میں 12-13 جنوری 2024 کو ہوئی تھی۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز ( سی آئی آئی) اور فیڈریشن آف نیپالی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف این سی سی آئی) کی طرف سے 11 جنوری 2025 کو مشترکہ بزنس فورم کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کی شریک صدارت جناب این سینتھل کمار، ڈائریکٹر (پائپ لائنز، پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ)، انڈین آئل کارپوریشن اور محترمہ بھوانی رانا، ممبر، نیپالی سرمایہ کاری بورڈ- جے بی ایف نے دونوں طرف کے کاروباروں کو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تناظر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.5129


(Release ID: 2092337) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil