خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وکست بھارت کے لیے باہمی تعاون: ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنتن شیویرمیں متحد ہو کر خواتین اور بچوں کے لیے فلاح و بہبود اور ترقی کے اقدامات کو مضبوط بنائیں: محترمہ اناپورنا دیوی
اختراع،تفویض اختیارات ، تبدیلی: چنتن شیویر خواتین اور بچوں کے لیے بہبود کی نئی تشریح کرتا ہے
غذائی قلت کا خاتمہ اور خواتین کی بااختیاریت کو بڑھانا: چنتن شیویر قومی عمل کو متاثر کرتا ہے
Posted On:
12 JAN 2025 6:22PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 10تا 12 جنوری، 2025 کے دوران اُدے پور، راجستھان میں کامیابی کے ساتھ چنتن شیویر کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کرنے کے لیے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وفود جمع ہوئے ، جن میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکموں کے 16 ریاستی وزراء بھی شامل تھے۔
شیویرمیں راجستھان کے وزیر اعلیٰجناب بھجن لال شرما کی موجودگی دیکھی گئی ۔ جناب بھجن لال شرما نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اناپورنا دیویکے ساتھ چنتن شیویر کا افتتاح کیا۔ دیگر معززین میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر؛ راجستھان کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اور نائب وزیر اعلیٰ محترمہ دیا کماری،؛ اوڈیشہ کی نائب وزیر اعلیٰ محترمہ پربھاتی پریدا اور مختلف ریاستوں کے کئی دیگر معزز وزراءشامل تھے۔
چنتن شیویر کے دوران، وزارت کیاہم اسکیموں - مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0، مشن وتسالیہ، اور مشن شکتی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس تقریب نے ان مشنوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی خیالات، مشترکہ تجربات، پالیسی میں بہتری کے لیے راستے، اور ریاستوں میں بہترین طریقہ کار کو وسعت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
دلکش سیشن خواتین کی حفاظت، بچوں کی غذائیت، اور آنگن واڑی مراکز کی مضبوطی سمیت اہم موضوعات پر مرکوز تھے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ بہترین طریقوں کو باہمی سیکھنے کے لیے شیئر کیا گیا، جس کا مقصد ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔
ریاستوں کو سوپوشیت گرام پنچایت ابھیان کے بارے میں مطلع کیا گیا، جس کا مقصد پورے ملک میں غذائیت کے نتائج اور ہدف شدہ آبادیوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کی شرکت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی نشوونما کے لیے اجتماعی عزم پر زور دیا۔
بات چیت میں ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم، آنگن واڑی نظام کو مضبوط بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے کا مرکز، "بال ویواہ مکت بھارت،" شی -بکس، گود لینے اور بچوں کی غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال جیسے اجزاء پر زور دیا گیا۔ گود لینے کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کی کوششوں اور تمام مشنوں کے لیے آن لائن پورٹل کے استعمال پر ڈیٹا اکٹھا کرنے، تجزیات اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے ضروری آلات کے طور پر بحث کی گئی۔
تقریب کی رونق میں اضافہ کرتے ہوئے، ہندوستان کے بھرپور ورثے اور تنوع کا جشن منانے کے لیے ایک ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں روایتی راجستھانی لوک رقص، میوزیکلپیش کش ، اور تھیٹر پریزنٹیشنشامل تھے، جو شرکاء کے درمیان دوستی کو فروغ دیتے تھے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوینے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب ہم غذائی قلت کو ختم کرنے اور بچوں کی بہبود کو فروغ دینے کے لیے متحد ہیں، ہمارا وژن پائیدار ترقی سے بڑھ کر خواتین کی قیادت میں ترقی کے ذریعہ وکشت بھارت تک پھیلا ہوا ہے۔ ہندوستان کے زیر صدارت جی 20 کے تحت، ہم نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی حفاظت کے لیے پالیسیوں کی بنیاد رکھی — اس نقطہ نظر کو اب برازیلکی زیر صدارت جی 20 نے بھی اپنایا ہے۔ چنتن شیویرخواتین اور بچوں کی بہبود کے چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لیےایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے، جو 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے ۔ مشترکہ بہترین طرز عمل اور اختراعی خیالات مشن شکتی، مشن وتسلیہ، اور مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے مؤثر نفاذ کے لیے رہنمائی کریں گے، جس سے سب کے لیے جامع پیش رفت ہو گی۔
چنتن شیویرکا آج (12 جنوری 2025) اختتام ہوا۔ چنتن شیویر 2025 کے اختتامی کلمات کے طور پر، محترمہ ساوتری ٹھاکر، ریاستی وزیر برائے خواتین اور اطفال ترقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف ریاستوں کے ذریعہ اشتراک کردہ متاثر کن بہترینطرز عمل اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ کس طرح ان کی کامیابی کی کہانیاں دوسرے اضلاع کے لیے بلیو پرنٹس کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ آنگن واڑی خدمات کو بہتر بنانے، خواتین کی افرادی قوت کی شرکت کو بڑھانے اور بچوں کی زندگیوں کو بڑھانے میں ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے کی گئی قابل ذکر پیش رفت کا مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے۔ جیسا کہ ہم بچوں کی مربوط ترقی کی سروسز کی 50 ویں سالگرہ کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہمیںیقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بچہ پیچھے نہ رہے۔ مؤثر اضافی غذائیت کے پروگراموں کو نافذ کرکے، ہم غذائی قلت سے پاک ہندوستان اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔
ریاستی وزراء نے چنتن شیویر 2025 کی میزبانی کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت راجستھان کا شکریہ ادا کیا۔
چنتن شیویر نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی پرورش کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اور آنے والے سالوں میں وِکِسِت بھارت کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لیے اس کی لگن پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن م(
5126
(Release ID: 2092313)
Visitor Counter : 23