ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی آر اے پی سے متعلق سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے فوری اثر سے پورےقومی راجدھانی خطےمیں نظر ثانی شدہجی آر اے پیکے تیسرے مرحلہکو منسوخ کر دیا


تاہم نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے  پہلے اوردوسرے مرحلہ کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، شدت، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہیقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے دنوں میںاے کیو آئی  کی سطح مزید نہ بڑھے

Posted On: 12 JAN 2025 5:33PM by PIB Delhi

دہلی کے اوسط ہوا کے معیار کے انڈیکس(اے کیو آئی)  میں  مسلسل بہتری آ رہی ہے کیونکہآجدوپہر 2 بجے یہ281 پر پہنچ گیا، سہ پہر 3 بجے اس نے 279 ریکارڈ کیا، جومرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ چار بجے کے اے کیو آئی بلیٹن میں مزید بہتر ہو کر 278 ہو گیا ، جو واضح طور پر نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ دہلی کی اوسط اے کیو آئی میں بہتری کے اس رجحان کے پیش نظر، قومی راجدھانی خطہ  اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کی ذیلی کمیٹی برائے درجہ بندی رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) نے آج ہوا کے معیار کے موجودہ منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ خطے میں موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے انڈیکس کی پیشین گوئیاں جو آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب ہیں اور اس کے مطابق احتیاطی تدابیر پر مناسب  اپیل کی جاتی ہے۔ 9 جنوری 2025 سے پورے  قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کے تحت پابندی والی کارروائیوں کے بارے میں  دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز کا جامع جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے مندرجہ ذیل مشاہدہ کیا:

  • 11-12 جنوری 2025 کو ڈبلیو ڈی (ویسٹرن ڈسٹربنس) کی وجہ سے، دہلی-این سی آر کے ارد گرد بارش ہوئی اور موافق موسمیاتی حالات کی وجہ سے دہلی کے اے کیو آئی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
  • دہلی کا اے کیو آئی آج شام 4:00 بجے 278 کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ سپریم کورٹ کی موجودہ ہدایات کے مطابق  مرحلہ -III کو نافذ کرنے کے لیے 350 کے نشان سے 72 پوائنٹ نیچے ہے۔ مزید بر آں ، آئی ایم ڈینے  14 سے 15 جنوری 2025 کے آس پاس خطے میں ایک اور ڈبلیو ڈی (ویسٹرن ڈسٹربنس) کی پیش گوئی کی ہے۔

لہٰذا، نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کے تحت پابندیوں کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اور ساتھ ہی دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں بہتری کے رجحان پر غور کرتے ہوئے اور آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کی پیشن گوئیوں سے بھی امکان ظاہر ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی کی مجموعی ہوا کا معیار 'بہت خراب'/ 'خراب' زمرے میں  رہے گا، جی آر اے پی پر سی اے کیو ایم  کی ذیلی کمیٹی نے آج متفقہ طور پر پورے این سی آر  میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے  مرحلہ کے تحت تمام کارروائیوں کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کا فیصلہکیا۔

مزید برآں، نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی کی جائے گی اوراس کا  جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنسیوں کو سخت نگرانی کرنی چاہئے اور خاص طور پر نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت اقدامات کو تیز کرنا چاہئے تاکہ این سی آر  میں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کارروائیوں کے تیسرے مرحلہ کو دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت کو دور کیا جا سکے۔

کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن (سی اینڈ ڈی) پروجیکٹکے مقامات اور صنعتی اکائی وغیرہ، جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قوانین ، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے بند کرنے کے مخصوص احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی صورت میں کسی مخصوص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

جبکہجی آر اے پیکے تیسرے مرحلہ  کو منسوخ کیا جا رہا ہے، جاری موسم سرما کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جب موسمی حالات ہمیشہ سازگار نہیں ہو سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اے کیو آئی کی سطح مزید نہ گرے، شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سٹیزن چارٹر II کے تحت سٹیزن چارٹر پر عمل کریں۔

ذیلی کمیٹی، ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے گی تاکہ دہلی میں ہوا کے معیار اور آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کی پیشن گوئی کے لحاظ سے مزید مناسب فیصلے کیے جا سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن م(

5125

 


(Release ID: 2092308) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil