نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کا دوسرا دن


مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ کے ہاتھوںوکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کا افتتاح

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا - وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کا، نوجوانوں  کے ذریعہ اورنوجوانوں کے لیے ہے

پالکی شرما اور آنند مہندرا کا نوجوان لیڈروں  کے لئے ' اے آئی بطوربہادری اورسالمیت' پر تبادلہ خیال

ڈومین کے ماہرین کی 10 شناخت شدہ موضوعات پر اظہار خیال جو نوجوان رہنماؤں کو ترقی پسند مستقبل کے لیے بااختیار بناتے ہیں

Posted On: 11 JAN 2025 7:23PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور کے محکمے نے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کے دوسرے دن کامیابی کے ساتھ   شروعات کی ۔ اس تقریب کا آغاز ایک عظیم الشان افتتاحی اجلاس کے ساتھ ہوا جس میں نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  رکشا کھڑسے جناب آنند مہندرا، محترمہ پالکی شرما، جناب  ایس سوم ناتھ، جناب  پون گوینکا، جناب  امیتابھ کانت اور جناب رونی اسکرو والہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کرنے کے ساتھ ہوا، اس کے بعد سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جن کے لازوال نظریات ملک کے نوجوانوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H51B.jpg

افتتاحی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ نے خیرمقدمی تقریر کی، اور مائی بھارت پلیٹ فارم کے نوجوان رضاکاروں کی تعریف کرتے ہوئے اس نئے تصور شدہ قومی یوتھ فیسٹول کو اتنے بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کے لیے  تعریف و ستائش کی ۔ انہوں نے سوامی وویکانند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آغاز کیا اپنی تقریر کا آغاز کیا، جن کی لازوال تعلیمات اور بصیرت والے نظریات ہندوستان اور دنیا کے نوجوانوں کو تحریک اور بااختیار بناتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے سخت، میرٹ پر مبنی کثیر سطحی انتخابی عمل پر روشنی ڈالی جس کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ شرکاء کے پول میں سے 3000 باصلاحیت نوجوان لیڈروں کا انتخاب کیا گیا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ نے کہا - "ایک نریندر تھا جس نے نوجوانوں کے لیے راہیں روشن کیں، اور آج، ایک اور نریندر ہے جو ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔" انہوں نے ہندوستان کی تقدیر کو تشکیل دینے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے ملک کے مستقبل کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تبدیلی کے ویژن کو اجاگر کیا۔ مرکزی وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا - "وزیر اعظم مودی ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وقف ہیں، جس کا مقصد ملک کے کونے کونے سے 1 لاکھ نوجوان لیڈروں کو تیار کرنا ہے- ایسے لیڈر جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے لیکن وہ قوم کی تعمیرکے  مقصد اور عزم کے گہرے احساس سے متاثر ہیں۔ "

انہوں نے  اس پروگرام کے بنیادی پیغام پر زور دیتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی-"یہ  پروگرام  سب کے بارے میں ہے - نوجوانوں کا ، نوجوانوں  کی جانب سے اور نوجوانوں کے لیے۔" انہوں نے وہاں موجود نوجوان لیڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو  ملک کی تعمیر کے لیے پوری طرح سے عہد کریں، ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے جذبے، تخلیقی صلاحیتوں اور ویژن کو اگلے دو دنوں میں سامنے رکھیں۔ یہ آپ کے لیے قدم بڑھانے کا لمحہ ہے۔" انہوں نے کہا - "وکست بھارت کے حصول میں فعال طور سے جڑنے، تعاون کرنے اور تعاون کرنے میں  اس کیلئے وقف ہوں"۔

سیشن کا اختتام مرکزی وزیر مملکت محترمہ  رکشا کھڑسے کے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تمام نوجوانوں کے جوش و خروش اور فعال شمولیت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ محترمہ کھڑسے نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی محنت اور لگن کو جاری رکھیں، انہیں ملک کے روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کی تعمیر پر توجہ مرکوز رکھنے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RQWD.jpg

تقریب کے دورا ن محترمہ پالکی شرما اور  جناب آنند مہندرا کے درمیان ایک دلکش گفتگو ہوئی، جہاں مسٹر مہندرا نے اے آئی کی تعریف "دلیری اور دیانتداری " کے طور پر کی – جو نوجوان لیڈروں کے لیے ضروری خصوصیات ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ بڑا سوچیں، اخلاقیات کو برقرار رکھیں اور ناکامی کو ایک قدم کے طور پر دیکھیں۔  جناب  مہندرا نے اس بات پر زور دیا کہ "مقصد اور منافع ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔" انہوں نے  ملک کی تعمیر میں کاروبار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان رہنماؤں کو سرپرستوں سے جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی تجویز بھی دی۔ ٹیکنالوجی کو "تعلیم کے لیے کلیدی ٹول" کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے جامع فیصلہ سازی پر زور دیا اور نوجوانوں کو "مینوفیکچرنگ کو دوبارہ عظیم بنانے" کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031S3K.jpg

مکمل سیشن کے بعد، شرکاء دس شناخت شدہ تھیمز پر پریزنٹیشنز اور انٹرایکٹیو سیشنز کے لیے اپنے تفویض کردہ مقامات پر روانہ ہوئے۔ مینٹرز نے پریزنٹیشنز کی قیادت کی، اپنے متعلقہ تھیمز پر بصیرت اور سیاق و سباق فراہم کی، جبکہ ان ٹریکس میں معروف ڈومین ایریا کے ماہرین نے اپنا علم اور مہارت پیش کی۔ اس سیٹ اپ نے شرکاء کے لیے مخصوص موضوعات کی گہرائی میں جانے، قیمتی نقطہ نظر حاصل کرنے اور ماہرین کے ساتھ بامعنی بات چیت میں مشغول ہونے کے لیے ایک پرکشش ماحول کو فروغ دیا۔ موضوعات درج ذیل ہیں:

  1. وکست بھارت کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا

اس ٹریک میں وکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے یووا شکتی کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ جیوری کے ارکان – جناب رونی اسکرو والہ (ہندوستانی کاروباری اور سرمایہ کار) اور  جناب آنند کمار (سپر - 30) نے سیشن کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XB8B.jpg

  1. خواتین کو بااختیار بنانا اور سماجی اشاریوں کو بڑھانا

اس ٹریک  میں ناری شکتی کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی  کی گئی   جس کی قیادت  رکشا کھڑسے (وزیر مملکت، نوجوانوں کے امور اور کھیل)، محترمہ کلپنا سروج (انٹرپرینیور) اور محترمہ چھوی راجاوت (سرپنچ، سوڈا، راجستھان) جیسی ڈومین ایریا کے ماہرین نے کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005POKD.jpg

 

  1. وکست بھارت کے لئے تکنیک

ڈومین ایریا کے ماہر جناب  پرتیوش کمار، سروم اے آئی کے بانی، تھیم "ٹیک فار وکست بھارت" جو  ایک ترقی یافتہ ملک کی طرف ہندوستان کے سفر کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر ابھرا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DBUZ.jpg

  1. ایک عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کو آگے بڑھانا

اس تقریب نے ایک عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بننے کے ہندوستان کے ویژن پر زور دیاگیا، جس کی قیادت ڈومین ایریا کے ماہرین جیسے ڈاکٹر پون گوینکا، چیئر پرسن ان - اسپیس 'INSPACe' اور  جناب  انیکیت دیب، بانی- بزونگو (Bizongo) کر رہے تھے۔ مینوفیکچرنگ کو "وکسِت بھارت" کے سنگ بنیاد کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے نوجوان لیڈروں پر زور دیا کہ وہ عالمی سفیروں میں تبدیل ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007HZDU.jpg

  1. ہندوستان کو دنیا کا اسٹارٹ اپ  دارالسلطنت بنانا

نوجوان رہنماؤں نے ڈومین کے ماہرین، جناب رتیش اگروال، شریک بانی- اویو OYO اور جناب نتن سلوجا، شریک بانی - چھایوز (Chaayos) سے ہندوستان کو – دنیا کا اسٹارٹ اپ  دارالسلطنت  بنانے کے لیے مختلف خیالات پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008ZAQM.jpg

  1. ہندوستان کو ایک کھیل اور فٹ ملک بنانا

اس تھیم کا مقصد 2047 تک ایک صحت مند اور فعال ہندوستان حاصل کرنا ہے، اور فٹ انڈیا تحریک، کھیلو انڈیا پروگرام جیسے اقدامات کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں ایک عالمی پاور ہاؤس بننا ہے۔ اس ڈومین کے  ماہرین  جناب بائی چنگ بھوٹیا ، ہندوستا ن کے سابق فٹ بال کھلاڑی اور سہیل نارائن، بانی – ہڈل اسٹینڈ کے اختراعی خیالات  کونوجوانوں نے سنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009O13H.jpg

  1. زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانا

اس تقریب میں ماہرین کی قیادت میں پائیدار کاشتکاری اور اختراعی حل پر روشنی ڈالی گئی جس میں  'کرشی نیٹ ورک' کے بانی  جناب  آشیش مشرا اور ڈاکٹر سریتا اہلاوت، بانی اور ایم ڈی، بوٹ لیب ڈائنامکس نے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور ہندوستان کے زرعی شعبہ کو بااختیار بنانے کے لیے تبدیلی کی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0101GFU.jpg

  1. وکاس بھی وارثت بھی

اس تھیم  پرپینل- جس میں پالکی شرما (ایڈیٹر، فرسٹ پوسٹ)، جانوی سنگھ (روحانی مواد تخلیق کار) اور رومالو رام ڈوگری (فوک موسیقار) شامل ہیں، نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ہندوستان کے نوجوان ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے ورثہ کی کس طرح ترقی اور ثقافت کے تحفظ کے درمیان توازن قائم کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0110X0T.jpg

  1. ایک پائیدار مستقبل کی طرف ہندوستان کو آگے لے جانا

اس سیشن میں ڈومین کے ماہرین مسٹر او پی چودھری، چھتیس گڑھ کے وزیر خزانہ اور مسٹر ملہار کلمبے (قومی تخلیق کار ایوارڈ یافتہ اور ماہر ماحولیات) کے خیالات کے ساتھ ہندوستان کو ایک پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے پر مرکوز تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012Z1CO.jpg

  1. مستقبل کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر

انفراسٹرکچر قوم کی تعمیر کے راستے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس حوالہ سے  ڈومین ماہر امیتابھ کانت (سابق سی ای او نیتی آیوگ) اور ڈاکٹر ایس سوم ناتھ (اسرو کے چیئرمین) نے "وکست بھارت" کے حصول میں بنیادی ڈھانچے کے اہم کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013CYUV.jpg

اس کے علاوہ بھارت منڈپم میں وکست بھارت نمائش نے ریاستی اور مرکزی وزارتوں کی طرف سے نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کو دکھایا گیا اور اس پر روشنی ڈالی گئی جو تعلیم، ہنر مندی کی نشوونما، صنعت کاری اور ثقافت میں باہمی تجربات پیش کرتے ہیں۔ مزید برآں، مختلف ریاستوں سے منتخب نوجوانوں کے نمائندوں نے اپنے اہم اختراعی پروجیکٹس پیش کئے۔

ایک پروقار دن کے بعد شام کی خاص بات شاندار "کلرز آف وِکست بھارت" ثقافتی پروگرام جو ایک متحرک جشن تھا جس نے خوبصورتی سے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کی تھی۔ یہ تقریب مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ اور جنوبی افریقہ کے سابق بین الاقوامی کرکٹر مسٹر جونٹی رہوڈز کی موجودگی سے سجی تھی۔

جونٹی رہوڈز نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں وکست بھارت کلچرل پروگرام میں کہا "اگر آپ کوشش کرنے کی ہمت رکھتے ہیں تو آپ اپنے خوابوں کے مطابق ہر چیز کو حاصل کر سکتے ہیں"۔ ہندوستان کے ثقافتی تنوع کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ" آنے والے برسوں میں ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا اور ہندوستان کی روشنی دنیا کی ہر سمت پھیلے گی"۔

اس  پروگرام  میں روایتی پرفارمنس کا ایک حیرت انگیز امتزاج پیش کیا گیا، جس میں ہندوستان کی مختلف ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا گیا۔ اس شو نے ملک کے ثقافتی تنوع، اتحاد اور ترقی پر زور دیتے ہوئے - "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت" کے جوہر کی نشاندہی کی۔ لوک رقص سے لے کر کلاسیکی موسیقی تک اس ثقافتی  پروگرام نے سامعین کو مسحور کر دیا، جو ہندوستان کی تاریخی میراث کے بغیر کسی وقفے کے انضمام کی علامت ہے اور اس کی وِکست بھارت بننے کی  نشانی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0145BQ8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01519CN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016FZ0D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017PSPW.jpg

  • نوجوانوں کا قومی دن: 12 جنوری

قومی یوم نوجوان کے موقع پر اور سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2025 کو صبح تقریباً 10 بجے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ -  2025 میں شرکت کریں گے۔ مزید جاننے کے لیے  نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں: Click Here

Click Here : پردہ اٹھانے کے لئے

Click Here : دن-1 ، پریس ریلیز کے لیے

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.5113


(Release ID: 2092180) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi