وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اپنی صلاحیتوں کو اپنائیں اور وکست بھارت بننے کی جانب بھارت کے سفر کے ساتھ اپنی امنگوں کو مربوط کریں: آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی، میرٹھ کے جلسہ تقسیم اسناد کے دوران وزیر دفاع کی نوجوانوں کو تلقین

Posted On: 11 JAN 2025 4:03PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اپنائیں اور 2047 تک 'وکست بھارت' بننے کے بھارت کے سفر کے ساتھ اپنی امنگوں کو مربوط کریں۔ 11 جنوری 2025 کو اترپردیش کے شہر میرٹھ میں آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے  اس فیصلہ کن کردار کو اجاگر کیا جو ملک کے نوجوانوں کے روشن اذہان بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے  کے قومی عزم کو پورا کرنے میں ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خواب، عزم اور سوچ ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت دلائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کسی قوم کی طاقت اس کے نوجوان ذہنوں کے علم، ہنر اور عزم میں مضمر ہے۔

ایک کہاوت ’’ہر عہد کے اپنے سورما ہوتے ہیں‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے ، جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کے سورما قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر موجود طلباء سے کہا کہ نوجوانوں کی سب سے بڑی طاقت ان کی رجائیت ہے جو ہر مشکل میں موقع تلاشنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

وزیر دفاع نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال قیادت میں عالمی سطح پر ملک کے بڑھتے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا اور کہا ’’آج جب ہندوستان بولتا ہے تو پوری دنیا سنتی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ایک مضبوط، محفوظ اور آتم نربھ ملک بننے کی جانب بڑی پیش رفت کی ہے، جو اپنی سرزمین پر جدید ترین دفاعی سازوسامان تیار کر رہا ہے اور یہاں تک کہ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ مرکز کے طور پر اپنا مقام حاصل کر لیا ہے، اور 100 سے زیادہ یونی کارنس کے ساتھ، یہ اختراعات اور صنعت کاری کے مستقبل کو تشکیل دے رہا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نوجوانوں میں ملک کو بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ نوجوان اذہان کو حکومت کی کوششوں سے ملک میں پیدا ہونے والے مواقع کے ماحول کا بہترین استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ زندگی میں کسی بھی چنوتی سے نمٹنے کے لیے تین چیزوں کو ہمیشہ یاد رکھیں - خدا پر یقین، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد اور بہترین نتائج کی امید۔

وزیر دفاع نے طلباء کو بتایا کہ "آج، ہندوستان خود کو مضبوط ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر قائم کر رہا ہے۔ ہمارے نوجوان نئے اعتماد اور توانائی کے ساتھ ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آئیڈیا اور مہارت ہے اور آپ سخت محنت کرنے کے لیے تیار ہیں تو آپ کے پاس مواقع یا وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ آج ہندوستان تبدیلی، اختراع اور فعالیت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ یہ اختراع اور فعالیت اور تبدیلی کی صلاحیت ہی ہے جو ایک قائد اور پیروکار کے درمیان فرق کرتی ہے ‘‘ ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی تاریخ، ثقافت اور اقدار سے مربوط رہیں، کیونکہ یہ چنوتیوں اور شکوک و شبہات کے وقت قیمتی سبق فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جب آپ انفرادی کامیابیوں سے آگے بڑھتے ہیں اور سماجی بہتری کے بارے میں سوچتے ہیں، تو آپ کچھ ایسا کرتے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کو زندگی بھر یاد رکھا جائے۔"

وزیر دفاع نے سوامی وویکانند کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا کیونکہ 12 جنوری کو ان کی یوم پیدائش ہے اور اسے قومی یوم نوجوان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوامی وویکانند کی تعلیمات اور تصوریت سے ترغیب حاصل کریں۔ وزیر دفاع نے  انہیں ہندوستان کا اولین ’عالمی نوجوان‘ قرار دیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5105


(Release ID: 2092088) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil