سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ-محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی) الیکٹرو موشن ای-ودیوت وہیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ، رائے پور، چھتیس گڑھ کو آٹو رکشہ کے لیے الیکٹرک ریٹرو فٹمنٹ سولیوشن میں پیش رو بنانے کے لیے سپورٹ کرتا ہے

Posted On: 10 JAN 2025 5:35PM by PIB Delhi

برقی گاڑیوں کو تیزی سے اپنانا، پائیدار نقل و حرکت کے حصول اور اس کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے ہندوستان کے وژن کا مرکزی پہلو ہے ۔ تاہم، ایک اہم چیلنج کمبشن انجن (آتش گیری/ سُلگن والا انجن) والی گاڑیوں کے موجودہ بیڑے کو ضرورت سے زیادہ لاگت کے بغیر برقی متبادل میں تبدیل کرنا ہے۔ اسکیل ایبل اور مؤثر حل کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے میسرز الیکٹرو موشن ای-ودیوت وہیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ، رائے پور ، چھتیس گڑھ کے لیے مالی مدد کا اعلان کیا ہے، تاکہ وہ ’’ریٹرو کٹ ٹی ایم: کمبشن انجن گاڑیوں کے لیے الیکٹرک ریٹرو فٹمنٹ کٹس‘‘ کو تیار کرسکے اور اسے تجارتی شکل دے سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GNLJ.jpg

میسرز الیکٹرو موشن ای-ودیوت وہیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ، رائے پور، چھتیس گڑھ میں انکیوبیٹڈ ایک اسٹارٹ اپ ہے، جو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2017 سے ابھرا ہے۔ کمپنی برقی گاڑیوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہے۔ اس کا فلیگ شپ پروڈکٹ، ریٹرو کٹ ٹی ایم ، ایک جدید ترین ریٹروفٹمنٹ حل ہے، جو اِنٹرنل کمبشن انجن (آئی سی ای) والے آٹو رکشہ کو برقی / الیکٹرک رکشے میں تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس نظام نے تمام ریگولیٹری معیارات کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) کے ذریعے سخت جانچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ریٹرو کٹ ٹی ایم کے بہت سے فائدے ہیں، جو آٹو رکشہ سگمنٹ میں انقلاب لانے کا وعدہ کرتا ہے:

  • اقتصادی تبدیلی: الیکٹرک میں تبدیلی ڈرائیوروں کی روزانہ آمدنی میں 51 فیصد تک کا اضافہ کر سکتے ہیں، جس کی وجہ دیکھ بھال کی لاگت میں کمی اور فوسل ایندھن کے اخراجات کا خاتمہ ہے۔
  • ماحولیاتی اثرات: ہر تبدیلی سے سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً  3,000 کلو گرام کی کمی واقع ہوتی ہے، جو 21 درخت لگانے کے برابر ہے۔
  • جامع مطابقت: پانچ سال سے زیادہ پرانے 3 پہیہ آٹو رکشہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا، یہ کٹ مختلف اقسام اور ماڈلز میں موافقت کو یقینی بناتا ہے۔
  • اعلیٰ کارکردگی: 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار اور بہترین گریڈیبلٹی کے ساتھ، ریٹرو کٹ ٹی ایم اوور لوڈنگ کے حالات میں بھی زیادہ سے زیادہ فعالیت کو یقینی بناتا ہے۔

ریٹرو کٹ ٹی ایم 3 ڈبلیو سسٹم میں شامل ہیں:

  • ماڈیولر گیئر باکس اسمبلی
  • گیئر باکس ماؤنٹ اور موٹر ماؤنٹ
  • ڈرائیور انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ
  • معاون سگنل ایڈاپٹر
  • بجلی کی تقسیم اور تحفظ کا نظام
  • ریٹرو فٹمنٹ کی توثیق کے لیے ریٹرو کٹ ٹی ایم تشخیص

ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے مشن کے ساتھ پروجیکٹ کی صف بندی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ ’’الیکٹرو موشن ای-ودیوت کی طرف سے ریٹرو کٹ ٹی ایم ایک انقلابی اختراع ہے، جو پائیدار نقل و حرکت کی سمت ہندوستان کے سفر میں ایک اہم چیلنج سے نمٹتی ہے۔ آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو بااختیار بنا کر اور گاڑیوں کے اخراج کو کم کرکے، یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کے اصولوں کی عکاسی کرتا ہے اور ’انتودیہ‘ کے وژن کو مجسم بناتے ہوئے، سب سے کم خدمات حاصل کرنے والی برادریوں کی ترقی کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کی تبدیلی لانے والی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

کمپنی کے نمائندے نے مزید کہا  کہ ’’10,000 کلومیٹر سے زیادہ کی کامیاب آن روڈ ٹیسٹنگ مکمل کرنے کے بعد، یہ پروجیکٹ برقی نقل و حرکت کو سستی اور لاکھوں لوگوں کے لیے قابل رسائی بناکر شہری اور دیہی آمد و رفت کی نئی عبارت رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ الیکٹرو موشن ای-ودیوت وہیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ، اختراع اور خود انحصاری کے ذریعے سبز، زیادہ پائیدار مستقبل کے تئیں ہندوستان کے عزم کی مثال پیش کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 5077


(Release ID: 2091876) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi