وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹر جنرل نیشنل کیڈٹس کور(این سی سی) نے حقیقی دنیا کے چیلنجوں کا حل تیار کرنے کے لیے کیڈٹس کو آلات اور رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے‘آئیڈیا اور اختراع مسابقے’ کا افتتاح کیا

Posted On: 10 JAN 2025 3:08PM by PIB Delhi

ڈائریکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کور (ڈی جی این سی سی)،لیفٹیننٹ جنرل گُربیرپال سنگھ نے 10جنوری2025 کو این سی سی بلڈنگ، صفدرجنگ، نئی دہلی میں‘آئیڈیا اور اختراع مسابقے’ کا افتتاح کیا۔ یہ منفرد پہل جو پہلی بار این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ(آر ڈی سی)میں شروع کی گئی، نے کیڈٹس کو تنقیدی انداز میں سوچنے اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں کا حل تیار کرنے کے لیےآلات اور رہنمائی فراہم کی۔

مقابلے سے پہلے این سی سی نے تمام 17این سی سی ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام پورے ہندوستان میں کئی  ورکشاپس اور مقابلوں کا  انعقادکیا، جس کا مقصد کیڈٹس کو حوصلہ بخشنا اور ان کی اُمنگوں کو پورا کرنا تھا۔اس پہل کے نمایاں نتائج برآمد ہوئےاورکیڈٹس نے متاثر کن 256 اختراعی آئیڈیاز اور حل تیار کیے۔ ان میں سے56 سرفہرست اختراعات کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اختراعات نے کیڈٹس کی عام ڈگر سے ہٹ کر سوچنے کی صلاحیت کو اُجاگر کیا اور تخلیقی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور قوم کی تعمیر کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

آئیڈیا اور اختراع مسابقے نے کیڈٹس کے دلوں کو اپیل کی اور جس نے کیڈٹس میں انٹرپرینیورشپ، مسائل کے حل اور اختراع کے جذبے پر زور دیا۔ ان اقدامات نے نہ صرف مستقبل کے لیڈروں کی نشو ونما کے لیے این سی سی کی لگن کو اُجاگر کیا، بلکہ سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوجوان ذہنوں کی صلاحیت کو بھی فروغ دیا۔ اس پہل کا مقصد این سی سی کی تربیت کو عصری پہلوؤں سے ہم آہنگ کرنا اور کیڈٹس کو‘یووا سیتو’ کی طرف  آگہی اور مواقع فراہم کرنا اور انہیں ‘وِکست بھارتکے لیے تیار کرنا تھا۔

 

********

ش ح۔ا ک۔ن ع

U-5065


(Release ID: 2091780) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil