نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 نئی دہلی میں 10 سے 12 جنوری 2025 تک شروع ہوگا
ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کی مصروفیت میں ایک تاریخی سنگ میل
نوجوان 12 جنوری کو براہ راست وزیر اعظم کو وکست بھارت کے لیے اپنا وژن پیش کریں گے
شرکت کنندگان کو نامور ماہرین سے رہنمائی حاصل ہوگی
Posted On:
09 JAN 2025 7:02PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی قیادت میں نوجوانوں کے امور کا محکمہ 10 سے 12 جنوری 2025 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد، جو کہ نیشنل یوتھ فیسٹیول کا ایک نیا تصور ہے، نوجوانوں کو وکست بھارت کے لیے اختراعی حل پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ نوجوان لیڈروں کو پالیسی سازوں، قومی اور عالمی ہستیوں کے ساتھ براہ راست مشغول ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ ملک بھر میں نوجوان لیڈروں نے تقریباً 30 لاکھ نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ وکست بھارت کے اپنے خیالات کو بیان کرنے کے لیے مختلف تقریبات میں حصہ لیا ہے۔
میرٹ پر مبنی، کثیر سطحی انتخاب کے عمل کے بعد، مجموعی طور پر 3,000 متحرک اور حوصلہ مند نوجوانوں کو وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جسے ملک بھر سے سب سے زیادہ امید افزا آوازوں کی شناخت اور ان کی نمائش کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انتخاب کا عمل تین مراحل پر مشتمل تھا۔ مرحلہ 1، وکست بھارت کوئز، ایک ملک گیر آن لائن پہل تھی جس نے گزشتہ دہائی میں ہندوستان کی کامیابیوں کے بارے میں شرکت کنندگان کے علم اور بیداری کا تجربہ کیا۔ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اسے 12 زبانوں میں منعقد کیا گیا تھا جس میں تقریباً 30 لاکھ نوجوان ذہنوں نے حصہ لیا۔ مرحلہ 2، وکست بھارت مضمون نویسی میں اہل شرکت کنندگان نے دس شناخت شدہ کلیدی موضوعات پر اپنے خیالات کو بیان کیا جو ”وکست بھارت“ کے وژن کے مطابق ہیں۔ ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے مقرر کردہ ماہرین تعلیم اور پیشہ ور افراد کے ذریعے 2 لاکھ سے زیادہ مقالے جمع کیے گئے اور ان کا جائزہ لیا گیا۔ آخر میں مرحلہ 3 میں وکست بھارت اسٹیٹ وژن ڈیک چیلنج میں شرکت کنندگان کو پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے اپنے مضامین پیش کرنے کی اجازت دی گئی، جس کا جائزہ قائدانہ ماڈریٹروں کے ذریعے لیا گیا۔
منتخب کردہ 3,000 شرکت کنندگان میں 1,500 وکست بھارت ٹریک سے شامل کیے جائیں گے جو ریاستی چیمپئن شپ کی سرکردہ 500 ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہیں؛ ریاستی سطح کے یوتھ فیسٹیولز اور ثقافتی پروگراموں اور نوجوان اختراع کاروں کے ذریعہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں اختراع کے موضوعات پر نمائشوں کے ذریعے منتخب کیے گئے روایتی ٹریک سے 1,000 شرکت کنندگان کو منتخب کیا جائے گا اور 500 پاتھ بریکر کو دس موضوعاتی ٹریک میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
دن کے لحاظ سے سرگرمیاں
10 جنوری 2025 - موضوعاتی پیشکش، سیر و تفریح اور ثقافتی تجربات کے ساتھ مکالمے کے سفر کا آغاز
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 کا آغاز 10 جنوری 2025 کو دلچسپ سرگرمیوں کے ساتھ ہوگا جو درج ذیل ہیں:
- وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی
- وکاس بھی وراثت بھی
- وکست بھارت کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا
- زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانا
- ہندوستان کو دنیا کا اسٹارٹ اپ کیپٹل بنانا
- ہندوستان کو کھیل اور ایف آئی ٹی ملک بنانا
- ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانا
- پائیدار مستقبل کی طرف ہندوستان کو آگے لے جانا
- مستقبل کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر
- خواتین کو بااختیار بنانا اور سماجی اشاریوں کو بہتر کرنا۔
دوپہر میں مختلف قسم کے تخلیقی مقابلے بھی پیش کیے جائیں گے، جن میں پینٹنگ، کہانی لکھنا، موسیقی، رقص، بیانیہ، اور شاعری شامل ہیں جس سے شرکت کنندگان کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔
شام کا اختتام مرکزی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے عشائیے کے ساتھ ہوگا۔ یہ منفرد موقع شرکت کنندگان کو ایک پر سکون، غیر رسمی ماحول میں پالیسی سازوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے قابل بنائے گا نیز بامعنی بات چیت اور کلیدی ترقیاتی امور پر تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
11 جنوری 2025 - فکری مشغولیت اور ثقافتی جشن کا دن
تقریب کا آغاز محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے اور وزارت کے دیگر معززین کی قیادت میں افتتاحی اجلاس کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد مکمل سیشن شروع ہوگا جس میں جناب آنند مہندرا (چیئرمین، مہندرا گروپ) اور جناب جونٹی رہوڈس (بین الاقوامی کرکٹر) جیسی ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ ہائی پروفائل افتتاح کارروائی کے لیے ماحول تیار کرے گا جس سے شرکت کنندگان کو نمایاں شخصیات کے ساتھ براہ راست مشغول ہونے کا ایک منفرد موقع ملے گا جو پورے ایونٹ میں ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
مکمل اجلاس کے بعد شرکت کنندگان دس نامزد مقامات پر جائیں گے جہاں 10 شناخت شدہ موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ ان مباحثوں کی سربراہی جناب ایس سومناتھ، جناب پون گوئنکا، جناب امیتابھ کانت، جناب سچن بنسل، جناب رونی سکرو والا، جناب آنند کمار، جناب رتیش اگروال، جناب بائیچنگ بھوٹیا، محترمہ چاوی راجاوت، محترمہ کلپنا سروج جیسے سرپرستوں اور ڈومین ایریا کے ماہرین کے ذریعے کی جائے گی۔
12 جنوری، 2025 - مستقبل کی تشکیل: نوجوان وزیر اعظم کے سامنے ہندوستان کے مستقبل کے لیے اہم خیالات اور وژن پیش کریں گے
آخری دن، 12 جنوری کو سوامی وویکانند کی یوم پیدائش اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ان کی پائیدار وراثت کے اعزاز میں ’قومی یوم نوجوان‘ کے طور پر منایا جائے گا جو ہر شرکت کنندگہ کے لیے ایک اہم لمحہ ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طور پر تیار کی گئی ’کافی ٹیبل بُک‘ کا افتتاح کریں گے جو دس شناخت شدہ موضوعات میں سے ہر ایک کے بہترین مضامین کی تالیف ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم یوتھ ترانہ بھی لانچ کریں گے۔
اس دن دس اثر انگیز پرزنٹیشن بھی پیش کی جائیں گی جن میں سے ہر ایک ہندوستان کی ترقی کے لیے اہم دس موضوعاتی شعبوں میں سے ایک کی نمائندگی کرے گی جنھیں ہندوستان کے وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
شرکت کنندگان کو ملک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کے ساتھ ذاتی بات چیت میں مشغول ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہوئے وزیراعظم کے ساتھ ان کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس سے نوجوان ذہنوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اپنے خیالات اور خواہشات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا جس سے نوجوانوں میں ملکیت اور ذمہ داری کا احساس بڑھے گا۔
دوپہر کے کھانے کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں ایک اختتامی سیشن اس دن کا مرکز توجہ ہوگا۔ وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کریں گے اور وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
******
ش ح۔ ف ش ع
U: 5046
(Release ID: 2091624)
Visitor Counter : 13