زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امریکہ کے ناسڈا کے مندوبین نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی سے ملاقات کی


تفصیلی  مذاکرات کو فروغ دینے اور زراعت کے کلیدی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں ملاقات

پھلوں اور سبزیوں کے لیے کولڈ چین مینجمنٹ، رضاکارانہ کاربن کریڈٹ اقدامات اور مصنوعی ذہانت نیز جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے صحیح زراعت

امریکی وفد کی قیادت ناسڈا کے صدر جناب ویسلے وارڈنے کی

Posted On: 09 JAN 2025 6:51PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت  کے سکریٹری ڈاکٹر دویش چترویدی  نے آج کرشی بھون میں نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹس آف ایگریکلچر(این اے ایس ڈی اے) ، امریکہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات زراعت کے کلیدی شعبوں میں تفصیلی  مذاکرات کو فروغ دینے اور مضبوط تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے پر مرکوز رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UELU.jpg

مذاکرات میں تعاون کے کئی ترجیحی شعبوں کو اجاگر کیا گیا، جن میں ماحولیات کے موافق  زراعت، زرعی پیداوار میں اضافہ، زرعی جدت، پیش گوئی اور پیداوار کی رپورٹنگ، فصلوں کے خطرات سے تحفظ، اور زرعی قرض جیسے امور شامل رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028K5Y.jpg

 مذاکرات کے اہم شعبوں میں پھلوں اور سبزیوں کے لیے کولڈ چین مینجمنٹ، رضاکارانہ کاربن کریڈٹ اقدامات، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے صحیح زراعت، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں  میں سرمایہ کاری کے مواقع، فصلوں کا بیمہ، صلاحیت سازی، اور زرعی شماریات میں تعاون شامل تھے۔

امریکی وفد کی قیادت این اے ایس ڈی اے کے صدرجناب ویسلی وارڈنے کی، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر محترمہ مارتھا وین ڈیل اور امریکی سفارت خانے کے نمائندے جناب ڈبلیو  گارتھ تھوربرن شامل تھے۔

 بھارتی وفد کی نمائندگی  ڈی اے ایف ڈبلیو کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مہردا نے کی ، جن کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران، جن میں این آر ایم/آئی سی اورپردھان منتری فصل بیمہ یوجنا /پی پی کے جوائنٹ سیکریٹریز، ہارٹیکلچر کمشنر، اور آئی سی اے آر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شامل تھے۔

************

ش ح ۔   ش ا ر ۔  م  ص

 (U:5038  )


(Release ID: 2091573) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi