وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کو دیکھنے کے لیے تقریباً 10,000 مہمانان خصوصی کو مدعو کیا گیا ہے


یومِ جمہوریہ پریڈ 2025 کو دیکھنے کے لیے تقریباً 10,000 خصوصی مہمان مدعو کیے گئے ہیں

Posted On: 09 JAN 2025 4:03PM by PIB Delhi

قومی اہمیت کے حامل تقریبات میں‘جن بھاگیداری’ کو بڑھانے کے مقصد کے تحت، 26 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ میں 76ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے تقریباً 10,000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔‘سوارنم بھارت’ کے یہ معمار مختلف پس منظر  سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد اور حکومت کی اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے والے افراد شامل ہیں۔ خصوصی مہمانوں کی کچھ اہم زمرے درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

زمرے

1.

سرپنچ

2.

اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گاؤں کے سرپنچ

3.

قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والے افراد

4.

درخشاں گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہمانان

5.

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمندری جانباز

6.

پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ  بنیادی زرعی قرض سوسائٹیز(پی اے سی)

7.

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پانی سے متعلق سمیتی

8.

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کمیونٹی وسائل کے افراد (کرشی سخی، ادیوگ سخی وغیرہ)

9.

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےاپنی مدد آپ گروپ کے ممبران

10.

ہنر مندی کے فروغ سے متعلق  قومی کارپوریشن (این ایس ڈی سی ) کے تحت  ڈی جی ٹی کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زیر تربیت افراد کو تربیت فراہم کی گئی

11.

پی ایم یشسوی اسکیم

12.

جنگلات اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے رضاکار/کارکن

13.

ہینڈلوم کاریگر

14.

دستکاری کے کاریگر

15.

مختلف اسکیموں کے قبائلی مستفدین اور خصوصی  کامیابی حاصل کرنے والے افراد

16.

(آشا) تسلیم شدہ سماجی صحت کارکن

17.

من کی بات کے شرکاء

18.

 مائی بھارت کے رضاکار

19.

پیرا اولمپک دستے اور بین الاقوامی کھیل مقابلوں کے فاتحین

20.

زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف ) اسکیم فصلوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیم (ایف پی او)پدم ایوارڈ یافتہ کسان ،پی ایم کسان ،پی ایم ایف آئی

21.

پی ایم سوریہ گھر یوجنا

22.

قابل تجدید توانائی کے کارکنان

23.

پی ایم کسم اسکیم کے مستفیدین

24.

آنگن واڑی ورکرز

25۔

سڑک کی تعمیر کرنے والے ورکرز

26.

بہترین اسٹارٹ اپس

27.

بہترین پیٹنٹ کے حامل افراد

2

پی ایم وشوکرما یوجنا  کےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مستفیدین

29.

 پی ایم متسیا یوجنا کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مستفیدین

30.

راشٹریہ گوکُل مشن کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مستفیدین

31.

شمال مشرقی ریاستوں سے متعلق مہمانان

 

ان گاؤں کے سرپنچوں کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے حکومت کے چنندہ اقدامات کےمقاصدحاصل کیے ہیں۔ محکمہ  برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نے پنچایتوں کے درمیان ایک قومی سطح کے مقابلہ کا اعلان کیا تھا۔ وہ پنچایتیں جنہوں نے کم از کم چھ اہم اسکیموں میں اہداف حاصل کیے، انہیں خصوصی مہمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔

کچھ مدعو مہمان  اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جیز) کے ذریعے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثالی کام کر رہے ہیں۔ خوراک، تغذیہ، صحت، پانی کی صفائی اور حفظان صحت، پنچایتی راج اداروں-کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے انضمام اور صنفی سرگرمیوں کے شعبوں میں کام کرنے والے  اپنی مدد آپ گروپوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایسے اپنی مدد آپ گروپ کے ارکان کو ترجیح دی گئی ہے جو کبھی دہلی نہیں آئے ہیں۔

پی ایم- جن من مشن کے شرکاء، قبائلی دستکار/ون دھن وکاس یوجنا کے ارکان،  درج فہرست قبائلیوںکی  قومی مالیاتی اور ترقیاتی  کارپوریشن کے وینچرس، آشا  کارکنان، مائی بھارت کے رضاکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

قدرتی آفات کے دوران  راحت اور امداد نیز ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے، قدرتی آفات  کی صورت میں  کام کرنے والے کارکنان، پانی سے متعلق سمیتی، سمندری جنابازوں، کمیونٹی وسائل کے حامل افراد، جنگلات اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے رضاکاروں کو پہلی بار مدعو کیا گیا ہے۔ کسانوں اور ان کے خاندانوں کو جو پی ایم سوریا گھر اسکیم اور  پی ایم کُسُم کے تحت ماحولیاتی تحفظ اور  قابل تجدید توانائی کے استعمال کی حمایت کرتے ہیں، انھیں بھی پہلی بار مدعو کیا گیا ہے۔

پیرا اولمپک دستے کے اراکین، شطرنج اولمپیاڈ کے تمغہ جیتنے والے افراد، برج ورلڈ گیمز میں چاندی  کا تمغہ حاصل کرنے والے اور اسنوکر  عالمی چیمپئن شپ  میں سونے  کا تمغہ جیتنے والے افراد کوبھی خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے  متعلقہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اختراعی سوچ اور کاروباری جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، پیٹنٹ  کے حامل افراد  اور اسٹارٹ اپس کو بھی خصوصی مہمانوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ حب الوطنی کے جذبے سے  معمور اسکولی طلباجوکل ہند اسکول بینڈ مقابلہ اور ویر گاتھا مقابلے کے فاتحین ہیں، انھیں بھییومِ جمہوریہ کی تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔

یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے علاوہ، یہ خصوصی مہمان قومی جنگی یادگار،  پی ایم سنگرہالے اور دہلی کے دیگر اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔ انہیں اپنے متعلقہ وزیروں  کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

****

ش ح۔ م ع ۔ ش ب ن

U-No.5029


(Release ID: 2091509) Visitor Counter : 18