خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام کل اُدے پور میں چنتن شیویر کا آغازکیاجائے گا


خواتین  اور اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اَنّ پورنا دیوی شیویر کا افتتاح کریں گی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ  بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے

شیویر  میں  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت ہوگی،اس سے  سبھی کو چیلنجوں سے نمٹنے ، اپنے خیالات کا اشتراک کرنے اور باہمی تعاون کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم ملے گا

Posted On: 09 JAN 2025 10:40AM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم او ڈبلیو سی ڈی)  10 سے 12 جنوری 2025 تک راجستھان کے شہر ادے پور میں  چنتن شیویرکا  اہتمام کر  رہی ہے۔ اس تین روزہ پروگرام  میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے معززین اور سینئر افسران سمیت اہم شراکت دار ایک ساتھ آئیں گے تاکہ ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی مجموعی ترقی اور  فلاح و بہبود سے متعلق  درپیش  مختلف  قسم کے چیلنجز پر بات کی جا سکے  اور سبھی طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لئے  بہترین ممکنہ حل نکالے جا سکیں۔

اس تقریب کا افتتاح  خواتین و اطفال  کی ترقی کی  وزیر محترمہ اَنّ پورنا دیوی کریں گی اور مباحثوں کی قیادت کریں گی۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی ریاستی وزیر محترمہ ساوتری ٹھاکر جاری اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک کریں گی۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ جناب  بھجن لال شرما، راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ محترمہ دیا کماری اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خواتین و اطفال  کی ترقی کے محکموں کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔

اس پروگرام میں مشن واتسلیہ، مشن شکتی اور مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 سمیت وزارت کے اہم اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے والے بصیرت انگیز سیشنوں کا ایک سلسلہ پیش کیا جائے گا۔ ان سیشنوں کا مقصد اہم مسائل کو حل کرنا اور ہندوستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بچوں کی نشوونما کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیرمحترمہ  اَنّ پورنا دیوی اس تقریب کا افتتاح کریں گی، جو وزارت کے کلیدی اقدامات کے ذریعے خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا خاکہ پیش کریں گی۔

اس تقریب میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنائے جا رہے بہترین طور طریقوں  پر مشتمل  پریزنٹیشنز پیش کئے جائیں گے۔ یہ پیشکشیں کامیاب اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گی،  جن کا مقصد خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے اور اس بات پرتوجہ مرکوز کرنا ہے کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ اضلاع میں ان طریقوں کو فروغ دیا جائے  تاکہ استفادہ کنندگان کو مؤثر طور پر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

شیویر میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت کی جائے گی اور چیلنجوں سے نمٹنے، خیالات کا اشتراک کرنے، اور باہمی تعاون کے ساتھ مسائل کے حل کے تعلق سے ایک ساتھ آنے  کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا، جس سے اس بات کو یقینی بنانے میں ملے گی  کہ کس طرح سے جاری پروگرام کے ذریعے ہدف شدہ آبادی کی ضروریات  کی تکمیل کی جا سکے۔ کلیدی موضوعات میں مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 شامل ہوں گے۔  آنگن واڑی مراکز کو مضبوط بنانا تاکہ انہیں غذائیت، تعلیم، صحت ، بیداری اور خدمات کے مرکز کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ مشن واتسالیہ: بچوں کی دیکھ بھال کے بہتر اداروں، پالن پوشن، گود لینے اور بعد کی دیکھ بھال کے ذریعے بچوں کی بہبود کو تیز کرنا۔ مشن شکتی: خواتین کی حفاظت، بچپن میں شادی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور  خاص طور پر شی-باکس پورٹل کے ذریعے  مسائل کو حل کرناشامل ہے۔

چنتن شیویر 12 جنوری 2025 کو ایک پریس کانفرنس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا، جس میں وزیر، وزیر مملکت اور اعلیٰ حکام تقریب کے نتائج کے بارے میں میڈیا کو بریف کریں گے اور وزارت کے اقدامات کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل کا خاکہ پیش کریں گے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور راجستھان حکومت اس اہم تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش ملک کی سب سے کمزور آبادی کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر پالیسی فیصلوں اور فلاحی پروگراموں کے مؤثر نفاذ کی راہ ہموار کرے گی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر

 


(Release ID: 2091368) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil