سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

23 واں دیویا کلا میلہ - 'ووکل فار لوکل' تحریک کا ایک مجسمہ - 9 سے 19 جنوری 2024 تک اکوٹا اسٹیڈیم، وڈودرا، گجرات میں منعقد کیا جائے گا۔


تقریباً 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 100 دیویانگ کاریگر، فنکار اور کاروباری افراد مختلف مصنوعات اور ثقافتی تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے

Posted On: 08 JAN 2025 8:13PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کے تحت معذور افراد کے بااختیار بنانے کا محکمہ   اپنی اعلیٰ کارپوریشن، نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے 23 ویں دیویا کلا میلے کا انعقاد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جوکہ  اس کی اعلیٰ کارپوریشن نیشنل دیویانگ جن فائنانس اور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے ذریعہ ، 9 سے 19 جنوری 2024  تک اکوٹا اسٹیڈیم، وڈودرا، گجرات میں ہوگا۔ اس تقریب کا افتتاح کل مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کے ہاتھوں ہونے والا ہے۔،اس تقریب میں میں گجرات حکومت کی معزز شخصیات بھی موجود ہونگی۔

گیارہ روزہ تقریب میں ملک بھر سے دیویانگ کاروباریوں/ کاریگروں کی مختلف قسم کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی جائے گی۔ یہ تقریب مہمانوں کے لیے ایک دلکش تجربہ پیش کرے گی کیونکہ جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں سے متحرک مصنوعات، دستکاری، ہینڈلوم، کڑھائی کے کام اور کھانے ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔

یہ میلہ پیڈبلیو ڈی/دیویانگجن کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ایک منفرد پہل ہے۔ یہ )پی او ڈی/ڈیویاگن) کی مصنوعات اور مہارتوں کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ تقریباً 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 100 دیویانگ کاریگر/ فنکار اور کاروباری اپنی مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے۔ گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، سٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، پیکڈ فوڈ اور آرگینک مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات کے زیورات، کلچ بیگز سمیت مصنوعات ہوں گی۔ یہ سب کے لیے مقامی کے لیے آواز اٹھانے کا ایک موقع ہوگا اور دیویانگ کاریگروں کی طرف سے اپنے اضافی عزم کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات دیکھی/ خریدی جا سکتی ہیں۔

میلہ صبح 11.00 بجے سے رات 09.00 بجے تک کھلے گا۔ اور ثقافتی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا مشاہدہ کیا جائیگا، دیویانگ فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ تقریب میںآنے والے لوگ ملک کے مختلف علاقوں سے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس میلے میں 19 جنوری 2025 کو ملک کے مختلف حصوں کے دیویانگ فنکاروں کی طرف سے ایک خصوصی ثقافتی پروگرام بعنوان ’دیویا کلا شکتی‘ پیش کیا جائے گا۔

وڈودرا (گجرات) میں میلہ 2022 سے شروع ہونے والا سیریز کا 23 واں میلہ ہے، جس کے پہلے ایڈیشن حسب ذیل ہیں:

(i) دہلی، 2 سے 6 دسمبر 2022،(ii) ممبئی، 16 سے 25 فروری 2023،(iii) بھوپال، 12 سے 21 مارچ 2023،(iv) گوہاٹی ، 11 سے 17 مئی 2023،(v) اندور، 17 سے 23 جون 2023،(vi) جے پور، 29 جون سے 5 جولائی 2023،(vii) وارانسی، 15 سے 24 ستمبر 2023،(viii) سکندرآباد، حیدرآباد، 6 سے 15 اکتوبر 2023، (ix) بنگلور، 27 اکتوبر سے 5 نومبر 2023،(x) چنئی، 17 سے 26 نومبر 2023،(xi) پٹنہ، 8 سے 17 دسمبر 2023، (xii) سورت، 29 دسمبر سے 7 جنوری 2024، (xiii) ناگپور، 11 سے 21 جنوری 2024، (xiv) اگرتلہ، 6 سے 11 فروری 2024، (xv) احمدآباد، 16 سے 25 فروری 2024،(xvi) بھونیشور، 5 سے 11 جولائی 2024، (xvii) رائے پور، 16 سے 22 اگست 2024، (xviii) رانچی، 28 اگست سے 7 ستمبر 2024،(xix) وشاکھاپٹنم، 19 سے 29 ستمبر 2024،(xx) پونے، 28 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024،(xxi) جبلپور، 17 سے 27 اکتوبر 2024، (xxii) دہلی، 12 سے 22 دسمبر 2024۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U: 5014 )


(Release ID: 2091344) Visitor Counter : 14


Read this release in: Gujarati , English , Hindi , Kannada