وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پرواسی بھارتیہ دیوس


بھارت کے عالمی تارکین وطن کا جشن

Posted On: 08 JAN 2025 6:37PM by PIB Delhi

’’ملک اگلے 25 سالوں کے امرت کال میں داخل ہو چکی ہے۔ اس سفر میں ہمارے پرواسی بھارتیوں کا ایک اہم مقام ہے۔ بھارت کا منفرد عالمی نقطہ نظر اور عالمی نظام میں اس کے اہم کردار کو آپ کے ذریعہ تقویت ملے گی۔‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

تعارف

پراواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) دو سال میں ایک بار 9 جنوری کو منایا جانا ایک اہم واقعہ ہے جو بھارتیہ تارکین وطن کے ان کے وطن کے لیے تعاون کا احترام کرتا ہے۔ پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن پہلی بار 2003 میں اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی شری اٹل بہاری واجپائی کی حکومت کے تحت ایک پلیٹ فارم کے طور پر بیرون ملک مقیم بھارتی کمیونٹی کی شناخت اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے قائم کیا گیا تھا ۔

پراواسی بھارتیہ دیوس وزارت خارجہ کی اہم تقریب ہے۔ یہ بھارت کے مختلف علاقوں کے تنوع اور ترقی کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے۔ 2015 کے بعد سے، یہ ایک دوسالہ تقریب  میں تبدیل ہوا ہے، جس میں درمیانی سالوں میں موضوعات  پر مبنی کانفرنسیں منعقد ہوتی ہیں۔ یہ فارمیٹ دلچسپی کے مخصوص شعبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دیتا ہے اور عالمی بھارےیہ باشندوں کے درمیان نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اٹھارہواں پرواسی بھارتیہ دیوس  2025

اٹھارہواں پی بی ڈی کنونشن 8سے 10 جنوری 2025 کو بھونیشور، اڈیشہ میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس سال کا موضوع ’وکست بھارت میں بھارتیہ تارکین وطن کا تعاون ہے۔

یہ تقریب کئی اہم خصوصیات کے ساتھ ایک تاریخی موقع ثابت ہوگی۔

پہلا دن ۔08 جنوری 2025

نوجوان پرواسی بھارتیہ دیوس

 وزیر خارجہ، وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل، اور اڈیشہ کے وزیر اعلی کے ذریعہ مشترکہ افتتاح۔

 اوڈیشہ کے پرواسی نوجوانوں کے لیے اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے کا ایک پلیٹ فارم۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HVRA.jpg

دوسرا دن۔ 09 جنوری 2025

اٹھارہواں پرواسی بھارتیہ دیون  کنونشن کا افتتاح

کنونشن کے مہمان خصوصی کی موجودگی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  افتتاح ۔

وزیر اعظم دور دراز سےبھارتیہ  تارکین وطن کے لئے ایک خصوصی ٹورسٹ ٹرین پرواسی بھارتیہ ایکسپریس کے افتتاحی سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جو دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور بھارت  میں سیاحتی اور مذہبی اہمیت کے حامل متعدد مقامات کا  تین ہفتوں کی مدت میں سفر کرے گی۔ پرواسی بھارتیہ ایکسپریس وزارت خارجہ کی پرواسی تیرتھ درشن یوجنا کے تحت چلائی جائے گی۔

وزیر اعظم 18ویں پی بی ڈی کنونشن میں چار نمائشوں کا افتتاح بھی کریں گے

(الف) وشوروپ رام ۔ رامائن کی آفاقی میراث: یہ نمائش روایتی اور عصری آرٹ کی شکلوں کے جوڑ کے ذریعے رامائن کے لازوال مہاکاوی کو پیش کرے گی۔

(ب) ٹکنالوجی اور وکست  بھارت میں تارکینِ وطن کا تعاون۔ یہ نمائش دنیا میں ٹکنالوجی کی ترقی میں بھارتیہ  تارکین وطن کے تعاون کو تسلیم کرے گی۔

(ج) مانڈوی سے مسقط پر خصوصی توجہ کے ساتھ دنیا میں بھارتیہ تارکین وطن کا پھیلاؤ اور ارتقا۔ اس نمائش میں ان لوگوں کی نادر دستاویزات کی نمائش کی جائے گی جو گجرات کے مانڈوی سے عمان میں مسقط ہجرت کر گئے تھے۔

(د) اڈیشہ کا ورثہ اور ثقافت: یہ نمائش اڈیشہ کے بھرپور ورثے اور ثقافتی روایات کو اس کے مختلف فن اور دستکاری کے ذریعہ پیش کرے گی اور اس کی شاندار میراث کو اجاگر کرے گی۔

تیسرا دن : 10 جنوری 2025

 

اختتامی اجلاس:

-صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے اختتامی کلمات۔پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈز کی پیشکش کے ساتھ۔

مکمل اجلاس (دوسرے اور تیسرے دن )

 

تارکین وطن یوتھ لیڈرشپ: عالمگیریت کی دنیا میں نوجوانوں کی قیادت کا استعمال۔

تارکین کی  ہنرمندی : پل بنانے اور رکاوٹیں توڑنے کی کہانیاں۔

پائیدار ترقی: سبز اقدامات میں تارکین وطن کی شراکت۔

خواتین کی قیادت: ناری شکتی کا جشن اور تارکین وطن خواتین کا اثر۔

ثقافتی رابطے: تعلق اور ثقافتی مکالمے کی کہانیاں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IPSM.png

 

بارہ نومبر 2024 کو آفیشل ویب سائٹ

pbdindia.gov.in

کا آغازہوا جو کہ  2025 کنونشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے آغاز کی علامت ہے۔

 

سترہواں کنونشن ۔ 2023

 

آٹھ سے 10 جنوری 2023 تک اندور، مدھیہ پردیش میں منعقد ہونے والا 17 واں پی بی ڈی کنونشن’تارکین وطن: امرت کال میں بھارت  کی ترقی کے لیے قابل اعتماد شراکت دار‘ کے موضوع پر مرکوز تھا۔ اس تقریب میں گیانا اور سورینام کے صدور سمیت معزز مہمانوں کی شرکت دیکھی گئی، جس نے بھارتیہ  تارکین وطن کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007YM84.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی مدھیہ پردیش کے اندور میں 17ویں پی بی ڈی سے خطاب کرتے ہوئے۔

پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008R8WZ.jpg

 

پرواسی بھارتیہ دیون کی ایک خاص بات پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ کی پیشکش ہے۔ یہ باوقار اعزاز غیر مقیم بھارتیوں، بھارتیہ  نژاد افراد، یا ان کے ذریعہ قائم اور چلانے والی تنظیموں کو دیا جاتا ہے۔ پی بی ایس اے مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے اور تعلیم، سائنس اور اختراع، تجارت اور صنعت، فنون و ثقافت، سماجی کام، عوامی خدمت اور انسان دوستی جیسے شعبوں میں این آر آئیز اور پی آئی اوز کی کامیابیوں اور وعدوں کا جشن مناتا ہے۔ یہ اعزازات صدرجمہوریہ ہند کی طرف سے اختتامی اجلاس کے دوران پیش کیے جاتے ہیں۔

 مدھیہ پردیش کے اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ 2023 میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ۔

 

تاریخ اور اہمیت

 

یہ دو سالہ جشن، 9 جنوری کو منعقد کیا جاتا ہے، 1915 میں اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب مہاتما گاندھی، عظیم ترین پرواسی، ملک کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کرنے کے لیے جنوبی افریقہ سے بھارت واپس آئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009W37L.jpg

 

پرواسی بھارتیہ دیوس کے بنیادی مقاصد یہ ہیں:

 

الف۔ بھارت کی ترقی میں بھارتیہ تارکین وطن کے تعاون کو یادگار بنانا

 

ب۔بیرون ملک بھارت کے بارے میں بہتر تفہیم پیدا کرنا

ج ۔ بھارت کے اسباب کی حمایت کرنا اور دنیا بھر میں مقامی بھارتیوں برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا

د۔بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو حکومت اور ان کی آبائی زمین کے لوگوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا۔

یہ کنونشن بھارت  اور اس کی وسیع بیرون ملک کمیونٹی کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوئے ہیں، جس سے مختلف شعبوں میں تجربات، علم اور مہارتوں کے اشتراک کو قابل بنایا گیا ہے۔

نتیجہ

پراواسی بھارتیہ دیوس بھارت  کے اپنے عالمی تارکین وطن کو ایک قیمتی اثاثہ کے طور پر تسلیم کرنے کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ نہ صرف مشترکہ وراثت کے جشن کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بھارت کے سفر میں بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ جیسا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتا جا رہا ہے، بلاشبہ پرواسی بھارتیہ دیوان اپنی عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور اپنی مہارت کو قومی ترقی کی طرف لے جانے میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

References

· https://pbdindia.gov.in/pbd

· https://www.mea.gov.in/pravasi-bharatiya-divas.htm

· https://x.com/rashtrapatibhvn/status/1612815545241587720/photo/3

· https://x.com/PMOIndia/status/1612346572888756225

· https://www.mea.gov.in/press-releases.htm?dtl/38888/18th_Pravasi_Bharatiya_Divas_Convention_2025

· https://x.com/DrSJaishankar/status/1876884045432266908

Pravasi Bharatiya Divas

***

(ش ح۔اص)

UR No 5003


(Release ID: 2091278) Visitor Counter : 16