نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے اُڈیشہ کے جگت پور میں ایس اے آئی، مہارت کے قومی مرکز کا دورہ کیا
Posted On:
08 JAN 2025 5:15PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے اُڈیشہ کے جگت پور میں ایس اے آئی، مہارت کے قومی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر مملکت نے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (این سی او ای)، جگت پور کی کامیابیوں کا اعتراف کیا، جو پرمیندر سنگھ، پی روزی دیوی،ایل نیہا دیوی وغیرہ کی طرح کایاکنگ، کینوئنگ اور روئنگ میں بین الاقوامی ایتھلیٹس اور چمپئنز کو تیار کرنے کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر اُبھرا ہے۔
وزیر مملکت نے حالیہ ایشین گیمز اور پیرا ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس کا سہرا اس باوقار مرکز میں فراہم کردہ کھیلوں سے متعلق جدید ترین سائنسی مدد کے ساتھ کوچنگ کے طریقہ کار کو دیا۔ محترمہ رکشا کھڈسے نے تبصرہ کیاکہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کھیلوں کے شعبے میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کھیلو انڈیا جیسے انقلابی اقدامات، نوجوان کھلاڑیوں کو مشکلات کو عبور کرنے اور عالمی شناخت حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنا رہے ہیں۔مہارت کا قومی مرکز جگت پور ان اقدامات کی کامیابی کی مثال ہے،جو ایک تربیتی میدان کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں صلاحیت کو بہتر بنایا جاتا ہے اور چیمپئن بنائے جاتے ہیں۔
وزیر مملکت نے ملک کا نام روشن کرنے کے اپنے عزم کے لیے مہارت کے قومی مرکز جگت پور میں کوچز، عملے اور کھلاڑیوں کی کاوشوں کی ستائش کی۔وزیر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات، بنیادی ڈھانچہ اور مدد فراہم کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔
********
ش ح۔ا ع خ۔ن ع
U-4993
(Release ID: 2091225)
Visitor Counter : 14