وزارت دفاع
یارڈ 82 (ایل ایس اے ایم 14) کی ترسیل
Posted On:
08 JAN 2025 11:15AM by PIB Delhi
میزائل اور گولہ بارود سے لیس بحری کشتی (ایم سی اے) بارج،ایل ایس اے ایم14 (یارڈ 82) کی شمولیت کی تقریب 7 جنوری 25 کو بحریہ کے بندرگاہ ، ممبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور گورو ڈوگر ، جی ایم (ایچ آر)، این ڈی (ایم بی آئی) تھے۔
19 فروری 21 کو ایم ایس ایم ای شپ یارڈ،ایم /ایس سیکون انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ساتھ آٹھ ایم سی اے کشتی کی تعمیر اور ترسیل کا معاہدہ ہوا تھا۔ ان کشتیوں کو شپ یارڈ نے ایک ہندوستانی شپ ڈیزائننگ فرم کے تعاون سے مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے اور ان کی سمندری صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے نیول سائنس اینڈ ٹیکنیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) ، وشاکھاپٹنم میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ جہازوں کی تعمیر انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ ایم سی اے بارج حکومت ہند کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں اورایم ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان میں سے چھ ایم سی اے کشتیاں پہلے ہی تعینات ہیں اور آبی گزرگاہوں اور بیرونی بندرگاہوں کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارمز پر نقل و حمل، سواری اور سامان / گولہ بارود کو اتارنے کے ذریعے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل کارکردگی کو تقویت فراہم کر رہی ہیں۔
*************
(ش ح ۔ع و۔ج ا(
U. No.4978
(Release ID: 2091091)
Visitor Counter : 17