بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر سربانند سونووال کی جانب سے 57,000 کروڑ روپے کی ممکنہ سرمایہ کاری کے ساتھ کانڈلا بندرگاہ  پر صلاحیت بڑھانے کے لیے بڑے پروجیکٹوں کا اعلان


’’کانڈلا بندرگاہ پر نئے یونٹ  کی توسیع وزیراعظم نریندر مودی کے ‘میک ان انڈیا وژن کو  میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کے طور پر  فروغ دیناہے: سربانند سونووال

‘‘نئی یونٹ 3.20  لاکھ ٹن ڈی ڈبلیو ٹی کے ساتھ بہت بڑے خام تیل بردار جہاز بنانے کے لیے تکنیکی صلاحیت کو فروغ دےگی’’: سربانند سونووال

کانڈلا شپ بلڈنگ پروجیکٹ ہر سال 32 نئے جہاز بنائے گا یا 50 جہازوں کی مرمت کرے گا

Posted On: 07 JAN 2025 8:03PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج یہاں کانڈلا بندرگاہ پرسولیات  کو فروغ دینے کے لیے 57,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ایک بڑی پہل کا اعلان کیا۔ دو بڑے اعلانات میں 30,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک نئے میگا شپ بلڈنگ پروجیکٹ کی تعمیر شامل ہے۔ دوسرا بڑا اعلان کانڈلا کریک کے قریب 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک نئے کارگو ٹرمینل کی ترقی ہے، جس سے کانڈلا بندرگاہ میں اضافی 135  ایم ٹی پی اے صلاحیت کا اضافہ ہوگا۔ مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ کانڈلا بندرگاہ پر یہ نئی  توسیع وزیر اعظم نریندر مودی کے 'میک ان انڈیا نظریہ کو، میک فار دی ورلڈ' کے وژن ک طرف موڑتی ہے۔ کانڈلا پورٹ پر نئی میگا جہاز سازی کی سہولت ملک میں 3,20,000 ٹن ڈی ڈبلیو ٹی تک کی صلاحیت والے بڑے بہت بڑے کروڈ کیریئرز (وی ایل سی سی) یا اس سے ملتے جلتے جہازوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی صلاحیت کو فروغ دے گی۔ اس سہولت میں ہر سال 32 نئے بحری جہاز بنانے اور 50 پرانے جہازوں کی مرمت کی گنجائش ہوگی۔ 8,000 ایکڑ سے زیادہ کے رقبے پر پھیلی اس نئی سہولت میں مرینا، فشینگ ہاربر، ٹاؤن شپ اور میرین انڈسٹریل کلسٹر جیسے اجزاء ہوں گے۔ اس منصوبے سے کاروباری مفادات کے ساتھ ساتھ خطے میں روزگار کے مواقع، خاص طور پر کلسٹر میں آنے والے اور کام کرنے والے معاون مینوفیکچرنگ اور اسمبلی یونٹس میں زبردست اہمیت حاصل کرنے کا امکان ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر، جناب سربانند سونووال نے کہا،‘‘ہم اس نئی سرمایہ کاری سے وابستہ امکانات کے بارے میں واقعی پرجوش ہیں جو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی سمت میں ایک بامعنی شراکت دینے میں اپنا رول ادا کرے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہم اپنے ملک میں صلاحیت سازی کی سمت کام کر رہے ہیں، جو نہ صرف ترقی کی تجویز کو آگے بڑھائے گا بلکہ اسے پوری دنیا کے لیے ایک پیداواری پلیٹ فارم بننے کی راہ ہموار بھی کرے گا۔ کانڈلا میں جہاز سازی کی نئی یونٹ ہمارے مقبول رہنماجناب نریندر مودی جی کے وژن  ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کا اظہار ہے ۔’’

دوسری طرف، بندرگاہ کی تشکیل نو کی کوشش میں، کانڈلا کریک کے باہر ٹونا کی طرف ایک نئی جدید ترین بندرگاہ تیار کی جا رہی ہے۔ یہ نئی بندرگاہ دستیاب پانی کے 6 کلومیٹر کے علاقے کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی جائے گی۔ 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ، کانڈلا بندرگاہ کی موجودہ صلاحیت میں 135 ایم ٹی پی اے کا اضا فہ کرے گی۔ نئی بندرگاہ ، جدید کارگو ہینڈلنگ آلات اور زیادہ موثر کلیئرنس سسٹم کے ساتھ،  بڑے پیمانے پر کارگو کو سنبھالنے والی تمام موجودہ کارگویونٹ کو سنبھال لے گی، اس سے کانڈلا کوسامان لوڈ کرنے کی بڑی سہولت  میں تبدیل کیا جا سکے گا، جس سے کارگو کو سنبھالنے کی زبردست گنجائش پیدا ہو گی۔ یہ بڑے ٹینکروں کے  انتظار کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کرے گا اور سامان کو اتارنے چڑھانے  کو بہتر بنائے گا۔ نیویگیشن چینل سے نئی بندرگاہ کی قربت کو دیکھتے ہوئے، ڈریجنگ کی ضرورت کافی حد تک کم ہو جائے گی، جس سے بڑے بحری جہاز یہاں لنگر انداز ہو سکیں گے۔

جناب  سربانند سونووال نےمزید کہا کہ  بندرگاہیں ملک کی معیشت کے لیے اہم مرکز ہیں، جو ترقی کی حمایت اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اہم رابطے  کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ہمارے بڑھتے ہوئے عزائم کو پورا کرنے کے لیے، بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے۔ کانڈلا پورٹ پر نئی سہولت نہ صرف اس کے کاموں میں نمایاں اضافہ کرے گی بلکہ خشک اور مائع کارگو کو الگ کرکے کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان 2047 تک خود کفیل ہندوستان بننے کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ بندرگاہیں اس سفر کے لیے بہت اہم ہیں، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنا رول ادا کریں اور اسے حقیقت بنانے کے لیے تندہی سے کام کریں۔ دین دیال پورٹ اتھارٹی(ڈی پی اے) مشن موڈ پر کئی دیگر پروجیکٹوں پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ کانڈلا پورٹ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔ ٹونا ٹیکرا میں پی پی پی موڈ کے تحت 2.19 ملین ٹی ای یو کی گنجائش والا ایک نیا میگا کارگو ٹرمینل بنایا جا رہا ہے۔ ٹونا ٹیکرا میں ایک نیا ملٹی کارگو ٹرمینل بھی زیر غور ہے۔ اس سے موجودہ صلاحیت میں ایم ٹی پی اے18.33 کا اضافہ ہوگا جس سے صلاحیت مزید بڑھ کر 10 ایم ٹی پی اے ہو جائے گی۔ وڈینار میں ایک گیس یا تیل کی  مصنوعات کو لانے لے جانے کے لئے کارگو ٹرمینل(ایس بی ایم) اور 2 دیگر مصنوعات کے لئے  2مزید ٹرمینل  کی بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس سے سمندری  کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت 24.5ایم ٹی پی اے تک بڑھ جائے گی۔ وڈینار میں ایک جہاز کی مرمت کی سہولت کے منصوبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو ہر سال 32 جہازوں کو سروس فراہم کرنے کے قابل ہو گا۔

*****

(ش ح ۔ع و۔ج ا(

U. No.4976


(Release ID: 2091081) Visitor Counter : 14


Read this release in: English