کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے ‘مختلف ریاستوں میں لاجسٹک سہولیات (ایل ای اے ڈی ایس) 2024’ رپورٹ کااجرا کیا


ریاستیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے لاجسٹکس کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے ایکشن پلان تیار کریں: جناب گوئل

جناب گوئل  نےپائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ماحول کےلئےسازگار لاجسٹکس پہل کی وکالت کی

ریاستوں کو کثیرمقصدی مرکز کی کامیابی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فائدہ اٹھانا چاہیے: جناب گوئل

Posted On: 03 JAN 2025 10:15PM by PIB Delhi

سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ریاستوں کو نجی شعبے کے ساتھ مل کر لاجسٹکس کے بہتر کاروبار کے لیے ایکشن پلان تیار کرنا چاہیے۔دور سے دور تک کنیکٹیویٹی کے لیے علاقائی اور شہر کی سطح کے رسد کے منصوبے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں ‘‘مختلف ریاستوں کے درمیان لاجسٹک ایزی (ایل ای اے ڈی ایس) 2024’’ رپورٹ کے اجراء کے دوران کہی۔ انہوں نے ‘‘لاجسٹک ایکسی لینس، ایڈوانسمنٹ، اور پرفارمنس شیلڈ(ایل ای اے پی ایس) 2024’’ کی اعزازی تقریب کی بھی صدارت کی۔

انہوں نے ماحول کےلئے سازگار لاجسٹکس کو فروغ دینے، افرادی قوت کی شمولیت اور مرکزی حکومت کے پروجیکٹوں کی سہولت کاری کے اقدامات پر عمل آوری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا مستقبل میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ وزیرموصوف نے لاجسٹک سیکٹر کوترقی دینے کے لیے ہنر مندی کے فروغ پر بھی زور دیا۔

جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ ملک کو صنفی شمولیت پربھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور اس شعبے میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نیز ریاستوں کو لاجسٹک سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ان لینڈ کنٹینر ڈپو کے لیے ملٹی ماڈل ہب کو دیکھیں اور شفافیت کو فروغ دینے اور لاگت میں کمی کے لیے بولی کے طریقہ کار کے ذریعے زمین دستیاب کرائیں۔

انہوں نے لاجسٹک سیکٹر پر زور دیا کہ وہ ایل ای اے ڈی فریم ورک - طویل عمر، کارکردگی اور اثر، رسائی اور جوابدہی اور لاجسٹکس کے شعبے کوتبدیل کرنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے  عمل کواپنائیں اور 2047 تک ہندوستان کو وکست بھارت  بنانے کی تیاری کرے ۔

اس موقع پر، جناب گوئل نے لاجسٹک اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قابل عمل رہنمائی فراہم کرنے میں ایل ای اے ڈی ایس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لئے لاجسٹکس کو ایک اہم اہل ملک بنانے میں تمام متعلقہ فریقوں کے باہمی تعاون کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کو ہندوستان  میں تیزی سے ترقی کرنے کے لئے تیز رفتار ترقی ہونی  چاہئے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد اور صنعت اورگھریلو تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

ایل ای اے ڈی ایس 2024 میں، رپورٹ میں چار اہم ستونوں میں لاجسٹک کارکردگی کا جائزہ  لیا گیا ہے جو اس طرح ہیں: لاجسٹک انفراسٹرکچر، لاجسٹک سروسز، آپریٹنگ اور ریگولیٹری ماحولیات، اور نئی متعارف کرائی گئی پائیدار لاجسٹکس۔ اس میں مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سےان ستونوں کےبارے میں کئےگئے مختلف اقدامات کو اجاگرکیا گیاہے اور فیصلہ سازی کے عمل  کو تیز تربنانے کے لیے ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقےمخصوص مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 ایل ای اے ڈی ایس2024 کی کارکردگی کی جھلکیاں

  • ساحلی گروپ
  • کامیابی حاصل کرنے والے: گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو
  • فاسٹ موورز: آندھرا پردیش، گوا
  • خواہشمند: کیرالہ، مغربی بنگال
  • لینڈ لاکڈ گروپ
  • کامیابی حاصل کرنے والے: ہریانہ، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ
  • فاسٹ موورز: بہار، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان
  • خواہشمند: چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ
  • شمال مشرقی گروپ
  • حاصل کرنے والے: آسام، اروناچل پردیش
  • فاسٹ موورز: میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ
  • خواہشمند: منی پور
  • یونین ٹیریٹریز
  • حاصل کرنے والے: چندی گڑھ، دہلی
  • فاسٹ موورز: دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، جموں و کشمیر، لکشدیپ، پڈوچیری
  • خواہشمند: انڈمان اور نکوبار جزائر، لداخ

شری بھاٹیہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایل ای اے ڈی ایس رپورٹ کا چھٹا ایڈیشن، جو آج شروع کیا گیا ہے، اپنے نتائج میں مقصدیت کو بڑھاتا ہے، جس میں مقصدی اشارے کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ٹرمینلز تک رسائی اور مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اہم سڑکوں کی رفتار سے متعلق اقدامات شامل ہیں، جو لاجسٹکس کی کارکردگی پر ایک تفصیلی نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔

ایل ای اے ڈی ایس 2024 رپورٹ کے اجراء کے علاوہ، تقریب نے لاجسٹک ایکسیلنس، ایڈوانسمنٹ، اور پرفارمنس شیلڈ (ایل ای اے ڈی ایس 2024) ایوارڈز کے لیے تہنیتی تقریب کی میزبانی بھی کی۔ جناب گوئل نے لاجسٹکس کے شعبے میں غیر معمولی شراکت کو تسلیم کیا اور انہیں مختلف زمروں میں باوقار ایوارڈز سے نوازا، جس میں بنیادی لاجسٹکس خدمات، ایم ایس ایم ایز، سٹارٹ اپس اور ادارے بھی شامل ہیں۔

ایل ای اے ڈی ایس 2024 لاجسٹک سیکٹرمیں ، ایک شفاف تشخیصی عمل کے ذریعے غیر معمولی شراکت کا جشن مناتے ہوئے جس کی حمایت جامع اور سخت تشخیص سے کی جاتی ہے، قیادت اور جدت کو ظاہر کرتا ہے۔

ایل ای اے ڈی ایس 2024 کے فاتحین میں شامل ہیں:

  • بنیادی لاجسٹکس:
  • ایئر فریٹ سروس فراہم کنندہ: کیری انڈیو لاجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ
  • میری ٹائم فریٹ سروس فراہم کنندہ:وساکھا کنٹینر ٹرمنل پرائیویٹ لمیٹڈ
  • ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ آپریٹرز:اوانا لوجسٹیک لمیٹڈ
  • ریل فریٹ سروس فراہم کنندہ: ڈی پی ورلڈ ریل لاجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ
  • روڈ فریٹ سروس فراہم کنندہ: سی جی ڈیریل لوجسٹکس لمیٹڈ
  • گودام سروس فراہم کنندہ (صنعتی اور استعمال کی اشیاء):اے پی ایم ٹرمنلزانڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  • گودام سروس فراہم کرنے والا (زرعی): گلوبس گودام اور ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ
  • اسٹارٹ اپس
  • لاجسٹک آپریشنز:مائیزیک لوجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ
  • لاجسٹک ٹیکنالوجی: سروودیہ انفوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
  • ایم ایس ایم ایز:
  • لاجسٹک سروس فراہم کنندہ: شپ ویوز آن لائن لمیٹڈ
  • ادارے:
  • لاجسٹک سیکٹر میں تعلیم اور مہارت کی ترقی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ممبئی
  • خصوصی زمرے:
  • ای کامرس آپریشنز کے لیے لاجسٹک سروس ڈیلیوری:ڈیلہیوری لمیٹڈ
  • ملٹی موڈل لاجسٹکس سروس فراہم کنندہ: پشپک لاجسٹکس سلوشنز ایل ایل پی

جناب پیوش گوئل نے گتی شکتی وشو ودیالیہ (جی ایس وی) کے پی ایم گتی شکتی کورس کا بھی آغاز کیا، جو ‘‘موثر انفراسٹرکچر پلاننگ اور قومی ترقی کے لیے پی ایم گتی شکتی تصور" پر 15 گھنٹے کا کورس ہے۔ کورس کی میزبانی ا ٓئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم اوریو جی سی سویم پورٹل پر کی جائے گی تاکہ وسیع رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور اسے ملک بھر کے مرکزی تربیتی اداروں(سی ٹی آئی) اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں(اے ٹی آئی) کے نصاب میں ضم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جناب پیوش گوئل نے جناب جتن پرساد اور جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ کے ساتھ سرکاری طور پراین سی اے ای آر کے ذریعہ تیار کردہ لاجسٹک لاگت کے فریم ورک کی رپورٹ کی نقاب کشائی کی، جس کا مقصد ہندوستان میں لاجسٹک لاگت کا اندازہ لگانا ہے۔ نیتی آیوگ، مرکزی ٹرانسپورٹ کی وزارتوں (ریل، سڑک، بندرگاہوں، وغیرہ) کے نمائندوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس کی رہنمائی میں، اس  فریم ورک  میں لاجسٹک اخراجات کا درست اندازہ لگانے کے لیے ایک ہائبرڈ طریقہ کار شروع کیاگیا ہے اورایگزم اور گھریلو کارگو کو یکجا کیا گیاہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے مذکورہ بالا اقدامات مسابقتی وفاقیت کو فروغ دینے اور اختراعات کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان کے لاجسٹکس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے بہت اہم ہیں، کیونکہ ان سے ایک زیادہ موثر، پائیدار، اور عالمی سطح پر مسابقتی لاجسٹکس سیکٹر کی راہ ہموار ہوتی ہے، جو 32 کھرب 47 ڈالر کی معیشت بننے کے ہندوستان کے وژن میں معاون ہیں۔ .

 

************

ش ح۔اس ۔ ف ر

 (U: 4945)

                


(Release ID: 2090851) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Malayalam