کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اختتام سال کا جائزہ 2024: کیمیکل اور کھاد کی وزارت کامحکمہ دواسازی


موجودہ مالی سال 2024-25 میں پی ایم بی آئی نے 30نومبر2024 تک 1255 کروڑروپئے کی فروخت کی جس سے شہریوں کو تقریبا 5020 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی

پی ایم بی جے پی نے سی اے پی ایف ، این ایس جی اور اے آر (ایم ایچ اے) اسپتالوں میں جن اوشدھی دوائیں لا کر حفظان صحت تک رسائی بڑھانے کے لیے وزارت داخلہ کے تحت مرکزی مسلح پولیس فورسز ، نیشنل سیکیورٹی گارڈ اور آسام رائفلز (سی اے پی ایف ، این ایس جی اور اے آر) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

حکومت ہند کے وزیر خارجہ اور ماریشس کے وزیر اعظم کی موجودگی میں ماریشس میں پہلا بیرون ملک جن اوشدھی کیندر کھولا گیا

فارماسیوٹیکلز کے محکمے کے ذریعہ 500 کروڑ  روپئے کے کل مالی اخراجات کے ساتھ اسکیم‘‘دواسازی کی صنعت کو مضبوط بنانا’’ (ایس پی آئی) نافذ کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد ملک بھر میں موجودہ فارما کلسٹروں اور ایم ایس ایم ایز کو ان کی پیداواری صلاحیت ، معیار اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے تاکہ فارما ایم ایس ایم ای کلسٹروں میں موجودہ بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو مضبوط کیا جا سکے

Posted On: 06 JAN 2025 6:35PM by PIB Delhi

برائے مہربانی پی ڈی ایف فائل دیکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ ع ن

 (U: 4935)


(Release ID: 2090798) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam